بھارت کشمیری مسلمانوں کو قتل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی حکومت مسلمانوں کی حفاظت کرنے کی جگہ فوج کو امریکہ کے مفاد کے لئے استعمال کررہی ہے
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
جمعہ 16 ستمبر کو گیارہ سالہ ناصر شفیع کی لاش مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر کے مضافات سے ملی۔ اس کی لاش لوہے کے چھرّوں سے چھلنی تھی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز مسلمان مظاہرین پر پیلیٹ گنز استعمال کررہی ہیں جو دہائیوں پر مبنی بھارت کے وحشیانہ قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ ناصر شفیع کے والد کے مطابق اس کی لاش پر تشدد کے نشانات تھے۔ اس کا بازو ٹوٹا ہوا اور بال نوچے ہوئے تھے۔