الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    21 من ذي الحجة 1438هـ شمارہ نمبر: AH/056 1438
عیسوی تاریخ     منگل, 12 ستمبر 2017 م

پریس ریلیز 

﴿وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

"اور اللہ تعالیٰ اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو" (الصف: 8) 

 

یوٹیوب انتظامیہ نے اپنی سائٹ پر حزب التحریر کے چینلز کو بند کر دیا ہے۔ یہ سب اسلام اور اس کے داعیوں کے خلاف ایک عالمی مہم کےتحت ہو رہا ہے جو اسلامی زندگی کے ازسرنو آغاز اور نبوت کے طرز پر اسلامی ریاست (خلافت) کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ صرف پچھلے  مہینے میں حزب کے چار بڑے چینلز کو بند کر دیا گیا جس میں ہزاروں ریکارڈنگز تھیں۔

  

1۔  2017/07/20 کو فلسطین کی مقدس  زمین سے حزب التحریر میڈیا آفس کے چینل کو بند کر دیا گیا جس میں گذشتہ دس سال سے ہونے والی دعوت کا ریکارڈ محفوظ تھا۔ 

2۔  2017/08/10کو شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے چینل کو بند کر دیا گیا۔

3۔  2017/08/12 کو منبر الامت چینل کو بند کردیا گیا۔

4 ۔  2017/08/16 کو  ایچ ٹی میڈیا کی ویب سائٹ  کو بند کردیا گیا جو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا  آفس کا سب سے پرانا چینل تھا۔

 

ان تمام اقدامات سے ان لوگوں کے جھوٹ اور جھوٹے دعوے بےنقاب ہوجاتے ہیں جب یہ اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کرتے ہیں اور ان کی منافقت بھی عیاں ہو جاتی ہے جب یہ لوگ جمہوریت کو بطور ایک بہترین عقیدہ کے پیش کرتے ہیں جبکہ جمہوریت تو مکڑی کے جال سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ مغربی ممالک بلخصوص امریکہ کے پاس سب سے زیادہ وسائل ہیں جو  انسانی تاریخ کے کسی بھی ریاست یا طاقت کے پاس نہیں تھے، اور ان وسائل کا شمار یہاں ضروری بھی نہیں۔ لیکن یوٹیوب انتظامیہ حزب التحریر کے چینلز کے خلاف لڑ رہی ہے اور یہ سب کرنے سے مندرجہ ذیل باتیں واضح  ہوجاتی ہیں:

 - ان کا اس سچائی کو تسلیم کرنا کہ حزب التحریر کا ایک ایک منبع اسلام کے دشمنوں کے تمام تر گولابارود، بموں، راکٹوں اور سیٹلائیٹس سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہیں جس نے ساری دنیا کو ہر طرف سے گھرا ہوا ہے۔

 

﴿بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ﴾  

"بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے"( الانبياء: 18) 

 

- ان کا تسلیم کرنا کہ ان کی جمہوریت ناکارہ اور دھوکا ہے اور دلیل کا دلیل سے جواب دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اس کے بجائے حق کی آواز کو خاموش کرنے کے لئے بیکار، کمزور اور مضحکہ خیز کوششوں میں ظالمانہ آمریتوں کے طریقوں کا سہارا لیتی ہے۔ اگر وہ سمجھتے ہیں یا سمجھ سکتے ہیں یا سمجھ کا مادہ رکھتے ہیں تو وہ ہماری طرف سے سنجیدہ اور دانشورانہ عقلی بحث کی دعوت کو قبول کر لیتے، لیکن ان اقدامات کے ساتھ انہوں نے پہلے سے ہی اپنی شکست کو قبول کرلیا ہے۔ تو ان کو ہمیں بتانا ہوگا کہ ان کی جمہوریت سٹالین کی جمہوریت اور وینسٹن چرچل، جارج بش، ٹونی بلیئر اور ان جیسے دیگر مجرموں سے کیسے مختلف ہے۔

 

اسلام اور مسلمانوں کی گہری نفرت کا اظہار کرتے ہوئے، اور مغربی ممالک اور اس کے پیروکاروں نے اسلامی ممالک میں اسلام اور حزب التحریر کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔ حزب التحریر جس کو اپنی سچائی کی وجہ سے سیاسی قیادت حاصل ہے، جو مسلسل دن رات نبوت کے طرز پر دوبارہ خلافت راشدہ قائم کرنے کے ذریعہ اسلامی زندگی کا ازسرنو آغاز کرنا چاہتی ہے؛ جو اللہ کا وعدہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشخبری ہے۔ ان کی یہ جنگ ہر سطح پر جاری ہے اور سب سے زیادہ متبادل میڈیا پر ہے۔

ہم خوش ہیں کہ ہمارے دعوت نے ان کی  راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، اور یہاں پوری امت کو یہ یقین دلانا بہت ضروری ہے کہ حزب کی جانب سے اسلام کے لیے بڑے خدمات، ہزاروں سیاسی سرگرمیوں کی ریکارڈنگ اور 10 سال سے زائد عرصے تک پارٹی کے واقعات، جو یوٹیوب نے چند سیکنڈز میں خارج کر دیے، امت کی یاد میں محفوظ ہیں اور اس دعوت کی جڑیں تمام امت میں بہت گہری ہو چکی ہیں۔ مسلمانوں کے دشمن اپنے ہی آگ میں جلتے اور مرتے رہیں گے، اور مسلمان اس بات سے خوش ہیں کہ ہم اپنے اس عہد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا کام جاری  رکھیں گے،  اور ان کے نفرت سے بھرے منصوبوں کی وجہ سے نہیں رکیں گے۔ ان کے حملوں سے ہمیں جو نقصان پہنچتا ہے وہ ہمیں اور مضبوط کرتا ہے اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے مزید آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انشاء اللہ ہم جلد ہی واپس آئیں گے، اور انشاءاللہ اپنی ریکارڈنگ کو بہترین انداز میں پھر شائع کریں گے۔

ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں اپنی فرمانبرداری میں قبول فرمائے اور اپنے دین کی حمایت میں ہمارے کام کو قبول فرمائے اور اس کے کلام ِحق کو کفار اور ان کے پیروکاروں اور مسلمان ممالک کے ایجنٹوں پر غالب کرے۔ آمین

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿يُرِيدُونَ أَن يُطْفِؤُواْ نُورَ اللّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللّهُ إِلاَّ أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ * هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ

"یہ چاہتے ہیں کہ  اللہ تعالیٰ کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں مگر اللہ اپنے نور کو پورا کئے بغیر رہنے والا نہیں۔ اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے ۔ وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام ادیان پر غالب کرے۔ اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں"(التوبہ:33-32)

 

 ڈاکٹر عثمان بخاش

ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس

حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک