الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    1 من شوال 1440هـ شمارہ نمبر: 033 1440 A/H
عیسوی تاریخ     پیر, 03 جون 2019 م

پریس ریلیز

1440 ہجری کےشوال کے ہلال کی رویت کا اعلان اور عید الفطر کی مبارک باد

الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله... الله أكبر الله أكبر، ولله الحمد...

 

(Translated)

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے جو تمام جہانوں کا مالک ہے، جو  عظیم طاقت والا ہے اور جابروں کو کچل ڈالتا ہے، اور جو اسلام اور مسلمانوں کی تعریف کرتا ہے۔ درود و سلام ہو رسول اللہ ﷺ پر جنہیں دنیا والوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ ہمارے آقا محمد ﷺ ، جو تمام مخلوقات  کے آقا ہیں  اور خاتم النبیین  ہیں جنہیں ہم اپنا رہنما تسلیم کرتے ہیں تا کہ ان سے منہج کو سیکھ اور سمجھ سکیں۔ اور دورد و سلام ہو  رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت پر ان کے صحابہؓ پر اور قیامت تک آنے والے  ان تمام لوگوں  پر جنہوں نے آپ ﷺ کی پیروی کی۔۔۔۔

احمد نے محمد بن زید سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہؓ کو یہ کہتے سنا، "رسول اللہ ﷺنے فرمایا ،یا  انہوں نے یہ کہا کہ ابو القاسم نے کہا:

صوموا لِرُؤيتِهِ وأَفْطِرُوا لرؤيتِهِ فإنْ غُـبِّيَ عليكم فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ

" جب (رمضان کا) چاند دیکھا جائے تو روزہ شروع کر دو اور جب (شوال کا) چاند دیکھا جائے تو روزہ افطار کر دو اور اگر بادل ہوں تو تیس دن پورے کرو"۔

  

پیر کی شام کو شوال کے  ہلال کی تحقیق کرنے کے بعد  شرعی طریقہ کار کے مطابق ہلال کے دیکھے جانے کی تصدیق  کچھ مسلم ممالک میں ہو گئی ہے، لہٰذا کل یعنی منگل  شوال  کے مہینے اور عید الفظر  کا پہلا دن ہے۔

عید الفطر کے اس مقدس مو قع پر حزب التحریر کے امیر، مشہور عالم دین، عطا بن خلیل ابو الرشتہ، اللہ ان کی حفاظت فرمائے، معزز اسلامی امت کے تمام افراد کو عید کے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام فرما کر ہم پر اپنی مہربانی فرمائےجو زمین پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شریعت کو نافذ کرے گی اور اسلام کی دعوت کو پوری دنیا تک ہدایت و روشنی کی صورت میں لے جائے گی، یہ انصاف کی ریاست ہو گی جو زمین کو آزاد کرائے گی اور لوگوں کو انصاف فراہم کرے گی، یہ جہاد کی ریاست ہو گی جو نئے نئے علاقے فتح کرے گی جیسا کہ اس نے ماضی میں کیا تھا، اور لوگ اپنی عیدوں پر اور نئے علاقوں کے فتح کے موقعوں پر  تکبیر کے نعرے لگائیں گے: الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله... الله أكبر الله أكبر، ولله الحمد۔۔۔ 

     

یہ بات میرے لیے انتہائی خوشی اور اعزاز کی ہے کہ میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے سربراہ  کی حیثیت سے اور ان تمام لوگوں کی جانب سے جو اس میں امیر حزب التحریر  کے لیے کام کررہے ہیں ، تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کروں۔ یہ وہ عید ہے جس پر اللہ یہ چاہتے ہیں روزے رکھنے کی خوشی منائی جائے اور مسلمانوں کے اتحاد کا مظاہرہ ہو  اور ان کے لیے یاد دہانی بھی ہو کہ تمام دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر ایک امت ہیں۔

 

اور مشرق سے مغرب تک پوری دنیا کے تمام مسلمان، شام کے مسلمان جو استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، اور فلسطین کے لوگ جو المرابطین ہیں، یمن کے صابر مسلمان، سوڈان و الجزائر کے انقلابی مسلمان، چین کے مسلمان جو اللہ سے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے اچھے بدلے کی امید رکھتے ہیں، برما کے مظلوم مسلمان اور کشمیر کے مجاہد مسلمان ۔۔۔۔۔آپ میں سے جنہوں نے روزے رکھے، راتوں کو قیام کیا، عبادت کی اور کام کیا، آپ کو عید الفطر کی مبا رک باد پیش کرتے ہیں۔

 

الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر 

اے ایمان والو، اپنی عید پر سینے چوڑے کر کے آؤ جو اس خوشی سے مامور ہوں کہ انہوں نے اس ماہ مقدس میں عبادت کی اور پوری دنیا تمہارے چہروں پر خوشی  اور نور کو دیکھ لے جو رمضان کے بابرکت مہینے کی بدولت ہے تا کہ تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس قول کو حاصل کر لو:

﴿سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ

"(کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں"(الفتح:29)۔ 

 

اور مغرب کے استعماری کافر اور مسلمانوں پر مسلط ان کے ایجنٹ غدار حکمران تمہاری آنکھوں میں استقامت کی طاقت کو دیکھ لیں جو اسلام نے تمہیں عطا کی ہے۔ وہ یہ دیکھ لیں  کہ تم وہ قوم ہو جن  کے ساتھ ان کے رب نے وعدہ کر رکھا ہے اور وہ رسول اللہ ﷺ کے طے کر ہدف کے حصول کے لیے آگے بڑھتی ہے ، اور وہ ہدف ہے کہ ایک امام، ایک خلیفہ راشد کے پیچھے پوری امت اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لے اور وہ خلیفہ خلفائے راشدین کی تاریخ دہرائے گا۔ وہ خلیفہ امت کی افواج اور طاقت کو یکجا کرے گا ، ملک میں موجود وسائل کو ان پر خرچ کرے گا تا کہ اللہ آپ پر خیر کے دروازے کھول دے ، اور وہ  انسانیت کے لیے لائی گئی بہترین امت کی قیادت کر کے اس دنیا کو دوبارہ سے ان کی کھوئی امید لوٹائے گا۔ یہ وہ امت ہے جو  اس زمین پر  اپنے رب کے اطمینان کے مطابق تمام امتوں سے زیادہ قیمتی ہے۔

اے ایمان والو، آپ کے لیے  خیر صرف اسی میں ہے کہ ریاست خلافت ایک بار پھر قائم ہو،یہ وہ ریاست ہے جو آپ کے پیغمبر ﷺنے آپ کے لیے چھوڑی تھی۔ آپ ﷺپر درود و سلام ہو۔

 

حزب التحریر اور اس کے بانی حضرات، اس کے فقہا اور اس کے شباب نے محمد ﷺ کی سیرت کا تجزیہ کیا ہے،ان کے اعمال کا مطالع کیا ہے، ان کے اقوال کا جائزہ لیا ہے اور اس دین کے بہترین علماء اور مجتہدین کی آراء کی  پیروی کی ہے، اور اس طرح انہوں نے سیاست ، صحابہ ؓ کی جماعت سازی اور مدینہ منورہ میں اسلامی ریاست کے قیام تک  رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کوسمجھا  ہے۔ لہٰذا  وہ آپ ﷺکی راہ کو دیکھتے ہیں اور ا ن کے بنائے گئے راہ عمل کو سامنے لائے،یہ  ریاست خلافت کے قیام کے لیے پیغمبرانہ رہنمائی ہے، ابو بکرؓ، عمر ؓ، عثمانؓ اور علیؓ کی خلافت راشدہ جو نبوت کے طریقے پر تھی۔

 

اے مسلمانو، مغرب رکاوٹیں کھڑی کرکے آپ کو حزب التحریر کے داعیوں سے دور کردینا چاہتا ہے، لہٰذا اِن  رکاوٹوں کو توڑ ڈالو اور حزب کے شباب کی جانب بڑھو اور ان سے وہ پوچھو جو وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں جس میں آپ کے لیے خیر ہے،  وہ آپ میں سے ہی ہیں  اور آپ ہی کے درمیان ہیں جہاں جہاں مسلمان موجود ہیں، اور اگر آپ ان کے متعلق پوچھیں گے تو آپ انہیں ڈھونڈ لیں گے  اور وہ آپ کو وہ سب کچھ دیں گے جو انہوں نے سمجھا اور سیکھا ہے۔۔۔۔نجات پانے کے اس موقع کوکھو مت دینا ، اپنے ہاتھ ان کے ہاتھوں سے ملا لیں  کہ اللہ آپ کو اور ان کو کامیابی اور طاقت سے نواز دے۔

 

اے مسلمانو، آپ کا عید پر خوش ہونا اپنے رب کی عبادت ہے، آپ کی توانائیوں کو بحال کرتا ہے، آپ کے غموں کو دور کرتا ہے اور آپ کے دشمنوں کے لیے  پریشانی و خوف کا باعث ہوتا ہے۔ لہٰذا تکبیر  کے نعرے لگاؤ اور خوشی پھیلاؤ  اور پھر کام کرنے والوں کے ساتھ کام کرو۔

الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر

عید مبارک اور اللہ آپ کی اور ہماری عبادتیں  قبول فرمائے

والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 

منگل کی شام 1440 ہجری بمطابق 4 جون 2019 کو رمضان کا مقدس مہینہ مکمل ہوا۔

 

صلاح الدين عضاضة

ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک