الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ    3 من جمادى الأولى 1437هـ شمارہ نمبر: 1437 AH/026
عیسوی تاریخ     جمعہ, 12 فروری 2016 م

 پریس ریلیز

ایک اور شہید جن کی روح کریموف حکومت کے جلادوں کے ہاتھوں پرواز کر گئی

﴿إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ﴾

"ہم اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں"(البقرۃ:156)

حزب التحریر  کا مرکزی میڈیا آفس  تمام مسلمانوں سے اپنے ایک اور شاب،   بھائی ھولماتوف اکروم دواودوویچ کی شہادت پر تعزیت کرتا ہے جو  1979 میں  اندیجان کے علاقے  کوراسوف ٹاون میں پیدا ہوئے۔

   حزب التحریر  کی جانب سے ازبکستان میں دعوت کی ابتداء سے ہی اکروم رحمۃ اللہ  حزب کی تمام سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں،  چاہے  پمفلٹ کی تقسیم ہو یا مساجد میں پرجوش درس دینا ہو۔  ان کی سر گرمیوں پر مجرم کریموف کی حکومت کی نظر تھی،  اسی وجہ سے 2003 میں ان کو گرفتار کیا گیا اور 2005 میں رہا کیا گیا۔

   گرفتاری، قیدو بند اور تشدد نے  ہمارے بھائی اکروم رحمۃ اللہ کے حوصلوں کو پست نہیں کیا  اور نہ ہی ان کے عزائم کو  توڑا، بلکہ اس کے برعکس جیل کی سختیوں اور جیلر کی سنگدلی نے ان کو اسلامی زندگی کی واپسی   اور خلافت راشدہ کے قیام کی جدو جہد میں اور پختہ کیا۔  اس لیے  مجرم کریموف کی حکومت نے 2006 میں ان کو دوبارہ گرفتار کیا اور دس سال قید کی سزادی  جویو وائی 49 /64 کارشی  کےکالونی میں گزارنے تھے۔

یو وائی 49/64کالونی کو" ریڈ زون" کہا جا تا ہے جہاں جیل انتظامیہ  کو سب کچھ کرنے کے لیے کھلا ہاتھ  دیا گیا ہے، اور  یہاں حکومت  مظالم اور جرائم کی انتہا کرتی ہے۔  انسانی حقوق کے کار کن کہتے ہیں کہ  یہی کالونی  ملک کی سب سے سخت جگہ ہے۔  یہاں جیلر اعلانیہ طور پر  لوگوں کی تذلیل اور توہین کرتے ہیں، ان کو ہر قسم کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،  اور یہاں موجود  اینٹے بنانے کے کارخانے میں ان سے مشقت بھی لی جاتی ہے۔جیل کی غیر انسانی صورت حال اور سخت مشقت کی وجہ سے بھائی اکروم کی صحت متاثر ہوئی اور آپ تپ دق  کے مرض میں مبتلا ہوئے۔  نومبر 2015 میں آپ کی مشروط رہائی ہوئی مگر آپ کی صحت خرب سے خراب تر ہوتی گئی اور  رہائی کے ایک مہینے کے بعد ہی آپ کا انتقال ہو گیا۔  ہم دعاگو ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کا شمار شہداء میں کرے  اور آپ کی شہادت کو قبول کرے، انشاء اللہ۔

حزب التحریر کا مرکزی میڈیا آفس  بھائی اکروم کے اہل خانہ سے  دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتا ہے۔ ہم   اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے  اوران کو بہترین اجر سے نوازے ۔ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ  امت مسلمہ کی مدد کرے  اور نبوت کے طرز پر خلافت کا اپنا وعدہ پورا کرے،  جو سرکش کریموف کی جیلوں سے تمام قیدیوں کو  رہا کرے گی، اس کا کام تمام کرے گی ،  ازبکستان میں مسلمانوں کو گرفتار اور ان پر تشدد کرنے والے تمام مجرموں  کو سزا دے گی ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ، جو تمام امور پر غالب ہے ، نے فرمایا کہ :

﴿مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا

"مومنوں میں  (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے جو عہد اللہ تعالیٰ سے کیا تھا اسے سچ کر دکھایا، بعض نے تو اپنا عہد پورا  کردیا اور بعض (موقعہ کے) منتظر ہیں اور انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی" (الاحزاب:23)۔

حزب التحریر کامرکزی میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک