السبت، 18 رجب 1446| 2025/01/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    29 من محرم 1438هـ شمارہ نمبر: 002/1438
عیسوی تاریخ     اتوار, 30 اکتوبر 2016 م

محاصرے کے خاتمے کی جنگ شام کی سرزمین پر

امریکی ارادوں کے ٹوٹنے کی نشاندہی کررہا ہے

 

شام میں لڑنے والے جنگجو گروہوں نے حلب کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے وسیع جنگی مہم شروع کردی ہے۔ حلب کا یہ دوسرا محاصرہ ہے جو شام کی بشار حکومت 4 ستمبر 2016 کو قائم کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ روس نے چند دن قبل آٹھ گھنٹے پر مشتمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں بڑھا دیا گیا تھا جبکہ اس دوران بین الاقوامی اداروں نے حلب میں جنگ بندی کو بڑھانے کی کوشش کی کہ جس کے دوران مسلح گروہ علاقے کو چھوڑ دیں گے اور اس کے بدلے میں گھروں اور اسپتالوں پر ہونے والی شیطانی مکرو ہ بمباری روک دی جائے گی۔ اس وحشیانہ بمباری نے بین الاقوامی برادری کے کردار کو بے نقاب اور ان کی اصل حقیقت کو واضح کردیا ہے جن کے متعلق کچھ نادان سیاست دان اب بھی اچھی رائے اور امید رکھتے ہیں۔

 

اس بار ہونے والی جنگ بندی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ شام کے سرزمین پر ہونے والی پچھلی کئی جنگ بندیاں نہیں ہوسکتی تھیں اگر انہیں قریب اور دور خصوصاً ہمسائیہ ممالک کے غدار حکمرانوں کی سازشی حمایت حاصل نہ ہوتی۔ حلب کی جنگ اس بات کو ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ شام کے لوگ کبھی بھی امریکہ اور اس کے تجویز کردہ سیاسی حل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، جس کو قبول کروانے کے لیے امریکہ نے ایران ،لبنان میں موجود اس کی جماعت، مجرم ملیشیاوں، روس اور شام میں موجود جابر کے ذریعےبھر پور کوشش کی ۔ شام میں روس امریکہ کے مد مقابل اور اس کا مخالف نہیں ہے بلکہ شام میں اس کی مداخلت انقلاب کو ختم کرنے کے امریکی منصوبے کو نافذ کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تھی۔

 

شام کی سرزمین پر موجود اے جنگجو گروہو(مجاہدین):

یہ یاد رکھو کہ تمہاری یہ جنگ صرف حلب میں موجود ہمارے لوگوں پر مسلط محاصرے کے خاتمےکے لیے نہیں ہے بلکہ امریکہ کے ارادے اور اس کے تجویز کردہ سیاسی حل کو پاش پاش کرنے کے لیے ہے جسے جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ تمہارا کمزوروں اور محاصرہ زدہ لوگوں کی مدد کی پکار پر لبیک کہنا اس ذلت آمیز حل سے ہزار درجے بہتر ہے جو امریکہ تمہارے سامنے پیش کررہا ہے۔ حلب کے لوگوں نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے انقلاب اور انقلابیوں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں جب انہوں نے بمباری روکنے کے لیے اس شرط کو مسترد کردیا کہ مجاہدین علاقے کو چھوڑ دیں۔ وہ بمباری اور تباہی کو برداشت کررہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں تم کبھی ان سے غداری نہیں کرو گےیا انہیں مایوس نہیں کرو گے اور تم انہیں کبھی دشمن کے سامنے پھینک نہیں دوگے۔ تو سب سے پہلے اللہ سے وعدہ کرو کہ تم اپنی راہ پر اُس وقت تک چلتے رہو گے جب تک کہ تم اِس حکومت کو گرا نہیں دیتے اور اسلام کی حکمرانی واپس نہیں لے آتے۔ اور اپنے محاصرہ زدہ لوگوں سے وعدہ کرو کہ تم ان کے متعلق اچھی سوچ رکھتے ہو اور تم مغرب اور ہمسائیہ ممالک میں موجود اس کے ایجنٹ حکمرانوں سے تعلق توڑ دو گے جنہوں نے روس کے ہاتھوں حلب اور دیگر مقامات پر ہونے والی بمباری کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا اور ہاتھ باندھ کر اس مجرم حکومت کے ہاتھوں ہر روز ہونے والے قتل عام کا مشاہدہ کرتے رہے۔ وعدہ کرو کہ تم ایک شخص کی قیادت میں ایک ہی صف میں کھڑے رہو گے کیونکہ تمہارا مقصد صرف محاصرے کا خاتمہ نہیں بلکہ شام میں مجرم حکومت اور اس حمائیتیوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنا ہے اور یہ کامیابی اسی صورت میں حاصل ہوسکتی ہے جب سانپ کا سر کچل دیا جائے اور اسلام کی حکمرانی نافذ کردی جائے۔ اور اللہ کے حکم سے اپنی کامیابی کو دشمن کے خاتمے کے لیے استعمال کرو نا کہ اس سے مذاکرات کرنے کے لیے چاہے اس کا کوئی بھی نتیجہ نکلے۔۔۔۔ اور یہ جان لو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا اور مغرب کی رضا ایک ساتھ حاصل نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا صرف اللہ ہی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور اس کے سوا ہر قسم کے تعلق کو ختم کردو اور پھر کامیابی تمہارے قدم چومے گی اور تمہارے لیے اللہ کا وعدہ پورا ہوگا اور مؤمنین خوشیاں منائیں گے۔ اور تم اپنی قربانیوں اور بہادری کی وجہ سے ان لوگوں میں شمار ہوگے جنہیں اللہ کے حکم سے کامیابی کی صورت میں عزت ملے گی۔

 

اے شام کے صابر مسلمانو:

یہ ہیں تمہارے وہ بیٹے ، مخلص مجاہدین، جو تمہاری حمایت اور مدد کے لیے آگےبڑھ رہے ہیں اور تمہاری پکار کا جواب دے رہے ہیں، تو ان مخلص لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرو۔ اور اللہ نے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی جو ذمہ داری تم پر ڈالی ہے اس کی ادائیگی کے لیے اٹھ کھڑے ہوجاؤ، ہر ظالم کو سیدھا کردو جو تمہارے انقلاب کو اِس کے مقاصد سے ہٹانے یا اِس کو تباہ و بربادکرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تو صبر و استقامت سے حق و سچ کی راہ پر ڈٹے رہو اور اللہ کے وعدے پر یقین رکھو اور اگر تمہارے قریب یا دور کے لوگ تم سے غداری کرتے ہیں تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے شام اور اس کے لوگوں کو اپنی پناہ میں لے رکھا ہے اور اللہ کے رسول ﷺ نے اس کی تصدیق کی ہےکہ،

 

«إنَّ اللَّهَ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ»

“میرے لیے اللہ نے شام اور اس کے لوگوں کی بھلائی کی ذمہ داری لے لی ہے”

اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں،

 

﴿وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ

“پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بے حد کمزور کردیا گیا تھا اور ہم انہیں کو پیشوا اور (زمین) کا وارث بنائیں گے”(القصص:5)

 

ولایہ شام میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک