السبت، 18 رجب 1446| 2025/01/18
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    16 من محرم 1438هـ شمارہ نمبر: 001/1438
عیسوی تاریخ     پیر, 17 اکتوبر 2016 م

دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے بعد  دمشق میں غوطہ سے حزب التحریر کے دو اراکین   کا  اغوا

 

منگل11 اکتوبر 2016 کو حاجی عبدالملک (عمر 55) کو سکبا شہر سے اغوا کر لیا گیا۔ چار دن کے بعد ان کے بھائی ابو عبدالرحیم جوبار(عمر32)  کو ایم ترما علاقے سے ہفتے کی رات15 اکتوبر 2016  کو اغوا کیا گیا۔

 

ہم وثوق سے کہہ سکتے  ہیں کہ یہ  اغوا کی کاروائی   اکسانے، دھمکانے اور غلط بیانی کی مہم  کے بعدعمل میں  آئی جس  میں نے  حاملین   دعوت کو دمشق کے علاقےغوطہ  میں نشانہ بنایا گیا اور یہ کاروائی  فیلاق الرحمٰن (ایک گروپ) اور اس سے جڑے دوسرے لوگوں کے ذریعے کی گئی ۔ فیلاق الرحمٰن کا ان دونوں علاقوں پر کنٹرول ہے جہاں پر دونوں جرائم ہوئے ہیں۔ یہ  اغوا کی کوشش جیش الاسلام کی جانب سے  4 اپریل 2015 کو شیخ ابو صحیب النجّار کے قتل کی کوشش  اور  26 اپریل 2015 کو حزب التحریر کے دو اراکین کی  ڈوما  شہر میں اغوا،اور بعد میں یہ بھی پتہ چلا کہ وہ  سات مہینے تک  جیش الاسلام کی قید میں تھے، کے بعد ہوئی۔ان بے مقصد جرائم کرنے والوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمان کا بھی خوف نہیں کیاکہ

 

﴿وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ

"اور زمین میں  فساد پھیلانے کی کوشش نہ کرو یقیناً اللہ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا (القصص:77)۔

 

  اور اللہ کا فرمانا

﴿وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ

" اور اللہ مفسدین کو پسند نہیں کرتا"(المائدہ :64)۔

 

ان کو معلوم ہونا چاہئےکہ شام کے لوگ اپنے درمیان موجودان فسادیوں کو جوابدہی کیے بغیر نہیں چھوڑیں گے، شام کے لوگ اسد کے مجرمانہ ظلم و تشدّد  اور فساد ی دور حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے  کے لئے(مظاہروں کے ذریعہ) نکل پڑے تھے۔  فیلاق الرحمٰن کے رہنماؤں کو اس جرم کے کرنے والوں کو سزا دینی چاہئےاور ان کو اللہ سے ڈرنا چاہئےجو کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان  کو بے روک ٹوک اختیار دے  دیا گیا ہےاور ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ  ایمان والوں کا دفاع  کرتا ہے اور یہ کہ اللہ زبردست اور بدلہ لینے والا ہے۔

 

اے شام کے مسلمانوں  اور غوطہ کے لوگوں ! ویسے ہی بنے رہو جیسا کہ اللہ تمہیں  دیکھنا چاہتا ہے یعنی سچّائی کے مددگار اور اپنے عوام کے محافظ، اور روک دو ان اغوا کرنے والوں کو جو تمہارے بیٹوں کو اغوا کرتے ہیں۔ اور جان لو کہ تمہارا سچّائی کا مطالبہ کرنا اور اس پر صبر کے ساتھ ڈٹے رہنا ان لوگوں کی راہ میں رکاوٹ  ہوگا جو تمہارے لہو اور تمہارے مقدّسات کی پرواہ نہیں کرتے اور تمہارے انقلاب کو راستے سے بھٹکانا چاہتے ہیں۔اور اپنے داعیان کا ساتھ دو۔ ظالموں کا ظلم اور خوف تمہیں  حق گوئی سے باز نہ رکھے۔

 

 امام احمد نے اپنے مسند  میں ابو  سعید سے روائت کیا ہے کہ اللہ کےنبیﷺنے فرمایا  ،

 

«لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ هَيْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ فِي حَقٍّ إِذَا رَآهُ، أَوْ شَهِدَهُ أَوْ سَمِعَهُ»

"تم میں سے کسی کو لوگوں کا   ڈر حق گوئی  سے نہ روک دے  اگر اس نےاسے  دیکھا، شاہد ہوایا سنا ہو"۔

 

ولایہ شام میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس                                                                                                                                                                           

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک