الخميس، 19 جمادى الأولى 1446| 2024/11/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    13 من شـعبان 1437هـ شمارہ نمبر: 017/1437
عیسوی تاریخ     جمعہ, 20 مئی 2016 م

 

"اس فتنے سے ڈرو جو صرف تم میں سے ظالموں کو ہی اپنے لپیٹ میں نہیں لے گی یاد رکھو اللہ سزادینے میں سخت ہے"(الانفال:25)

 

             شام کے سرکش بشار کی فوج اور لبنان میں ایرانی ملیشیا نے جمعرات19 مئی2016 کو تزویراتی (اسٹریٹیجک )نقطہ نظر سے اہم    قصبےدیر العصافیر  پر قبضہ کر لیا اور دار الحکومت دمشق کے قریب  الغوطۃ الشرقیہ کے جنوب میں اس قصبے کے آس پاس واقع نو گاؤں پر بھی قبضہ کرلیا اور یہ سب کچھ  عسکری گروہوں کی باہمی لڑائی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ۔۔۔اس باہمی لڑائی کے شام کی تحریک اور اہل شام کے لیے تباہ کن نتائج کے حوالےسے ہم خبردار کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے  مسلمانوں کا خون بہتا ہے اور مزاحمتی گروہ بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔  اس صورتحال نے مجرم حکومت کو محاصرہ زدہ علاقوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اور  ان پر کنٹرول حاصل کرنے کا  سنہری موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں مزید سینکڑوں خاندان ،جو پہلے ہی حصار اور بھوک کی مصیبت میں مبتلاتھے،  بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے۔

 

اگر چہ یہ علاقہ بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں معاہدے کے مطابق جنگ بندی ہے مگر  دھوکہ اور خیانت  تو شام کے سرکش کی عادت ہے لہٰذا اس نے یہ معاہدہ توڑ دیا ۔   یہ پہلی بار نہیں کہ یہ مجرم حکومت  جنگ بندی کے منحوس معاہدے کو توڑ رہی ہے،  بلکہ ہر بار  اپنے کنٹرول سے باہر علاقوں  پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایسی صورتحال سے ہی فائدہ اٹھا تی ہے جبکہ گروہ  ہاتھ پر ہاتھ دہرے اس کی پیش قدمی کا نظارہ کرتے ہیں  بلکہ تحریک کے انجام سے لا پرواہ ہو کر آپس میں ہی لڑ پڑتے ہیں!!

 

اے اسلام کے مسکن شام کی سرزمین کے مسلمانو: گروپوں  کا اپنی حد سے تجاوز کرنا اور بعض کا مغرب کے ایجنٹ ملکوں سے اس بہانے سے روابط رکھنا ،کہ  وہ معاونت کرتے ہیں، تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں لایا ۔   اس سے نا امیدی اور آپس کی لڑائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، اس لیے اس کو روکنے اور ان گروپوں کی قیادتوں کو ایجنٹ ممالک سے روابط رکھنے سے باز رکھنے کی ضرورت ہے جو بظا ہر اہل شام کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں  حالانکہ وہ  امریکی منصوبے پر ہی کار بند ہیں اور شام کی تحریک پر حاوی ہو کر اس کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں۔   اسی طرح ان لوگوں کے ہاتھ روکنے کی ضرورت ہے جو آپس کی لڑائی کے ذریعے مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے  ہیں۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

﴿وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

 

"اس فتنے سے ڈرو جو تم میں سے خاص کر ظالموں کو ہی اپنے لپیٹ میں نہیں لے گا جان لو کہ اللہ سخت سزا دیتا ہے"(الانفال:25)۔

 

  یہ بھی ضروری ہے کہ حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ گروپوں کے روابط کاٹنے کے بعد   مسلمانوں کے عقیدے سے نکلنے والے شاندار سیاسی منصوبے  کو اپنایا جائے  جس پر تمام گروپس  ایک ایسی مخلص سیاسی قیادت کے ماتحت متحد ہوں  جو صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ مخلص ہو۔  اس کے پیش نظر حکومت کو اس کے گھر میں گھس کر مار گرانا اور اس کو زمین بوس کرنے کے بعد  اس کی جگہ نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعے  اللہ کے حکم کو نافذ کرنا ہوگا۔ نجات کا یہی ایک طریقہ ہے اور شام کی تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانے کا یہی واحد حل ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

 

" اے ایمان لانے والو، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لیے زندگی ہے۔ یاد رکھو اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے  اور اسی کے پاس تمہیں پہنچنا ہے"(الانفال:24)۔

 

 احمد عبدالوھاب

 

سربراہ میڈیا آفس حزب التحریر

 

ولایہ شام

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک