الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    6 من جمادى الثانية 1444هـ شمارہ نمبر: 09 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعہ, 30 دسمبر 2022 م

دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر شام کے انقلاب کو ناکام بنانے کے لیے اکھٹے ہو رہے ہیں

 

ماسکو اور انقرہ دونوں نے  اعلان کیا ہے کہ دونوں کے وزرائے دفاع اور روس، ترکی اور شام(سیریا) کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں نے 28/12/2022 کو بدھ کے دن ماسکو میں مذاکرات کیے ہیں۔  روسی نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع  کے حوالے سے کہا کہ:" شام کےبحران کے حل اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت ہوئی،  شام میں انتہا پسند جماعتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد بھی زیر غور آئی۔"

 

اے شام کی مبارک سرزمین کے مسلمانو:

  ترک حکمرانوں کا شام کے سرکش سے ملنا، شام کے انقلاب کو ناکام بنانے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، اور   شاید شام کا یہ یتیم انقلاب اب اپنے آخری دموں پر ہے۔ شامی، ترکی اور روسی وزرائے دفاع کی ملاقات  ایک خاص پیغام ہے، خصوصاً جب اس ملاقات کے فوراً بعد اُسی وقت اِن تینوں ممالک کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کی ملاقات بھی ہوئی۔

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام عسکری گروہ، جو مختلف ناموں سے کام کررہی ہیں، انہوں نے اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ترک حکومت  کو دے دیا ہے، اور وہ ترک حکومت کو اپنی سیاسی قیادت سمجھتے ہیں۔ بہت جلد یہ عسکری گروہ  جان لیں گے کہ انہیں آلہ کار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ، لیکن اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہو اور پچھتاوے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس کا مطلب ہے کہ وہ    ایک مخصوص مرحلے کےلیے آلہ کار کے سوا کچھ بھی نہیں تھے، اور  جب اُن کی ضرورت بھی نہیں رہے گی تواُن کا کردار ختم ہونے پر ان سے جان بھی چھڑا لی جائے گی ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام عسکری گروہ اس  منصوبے کا نشانہ ہیں ، کیونکہ وہ کچھ بھی نہیں ہیں سوائے ایک ایسے آلہ کار کے جس کا تبادلہ کیا جاتا ہے، اور یہ کہ ان کا وجود یا عدم وجود، ان کے حامیوں (ترک حکومت)کے فیصلوں سے جڑا ہوا ہے، اور اس کی تصدیق ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو (Cavusoglu)کے بیان سے ہوئی ہے ، جب اس نے ان علاقوں کا کنٹرول جہاں ترک افواج موجود ہیں ،الشام کے ظالم (بشار حکومت)کو منتقل کرنے کے لیے اپنی حکومت کی تیاری کا اظہار کیا۔

 

اے اسلام کے مسکن شام کے مسلمانوں:

ترک حکومت اور اس کی سیاسی قیادت کا کردار ان عسکری گروہوں کی قیادتوں کے سامنے بھی واضح ہو گیا ہے جو اس پر اعتماد کرتے تھے، اور وہ یہ جانتے ہیں کہ  ترک حکومت شام کے انقلاب  کے خاتمے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس لیے  شام کے نقلاب سے منسلک تمام لوگ اور گروہوں کو چاہیے کہ وہ  اپنے یتیم انقلاب کو بچانے کےلیے فوراًمتحرک ہوں، مگر یہ تب ہی ممکن ہے کہ  جب وہ ترک حکومت کی جانب سے بنائی گئی موجودہ سیاسی قیادتوں کو مسترد کردیں اور ایک  ایسی نئی سیاسی قیادت   کا انتخاب کریں جو  ہدف کےحصول کےلیے شام کے انقالب کی قیادت کرے، اور اس کے اصولوں پر کاربند رہے۔  سب ہمارے انقلاب پر حملہ آور ہیں، اور اس کو ناکام بنانے  اور ہمارے لوگوں کی عظیم قربانیوں کو ضائع کرنا چاہتے ہیں۔

 

اے مخلص لوگو،  کافر مغرب تمہارے خلاف جو سازش کر رہا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ پر فرض ہے کہ  اپنے وسائل  کو جمع کریں اور یکجان ہو کر جدوجہد کریں۔ حالات آپ کے حق میں ہیں کیونکہ   شام کا سرکش   کمزور اور  بحرانوں کا شکار ہے،  اور اس کی مدد کرنے والی  روسی حکومت یوکرین کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے اور ایرانی حکومت اندرونی مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔   اگرآپ  اجتماعی طور پر متحرک نہیں ہوئے تو قیمت بھی اجتماعی طور پر ادا کریں گے،  انقلابی کمیٹیاں اور گروپ تشکیل دیں، ہر اُس راستے کو اختیار کریں جو  آپ کو  ایک کرے،  ایک ایسی بیدار اور   مخلص  سیاسی قیادت کے پیچھے آپ  جمع ہوں جس کے پاس منصوبہ ہو،  جو آپ کے بھائی اور بیٹے ہوں ، کیونکہ انفرادی  تحریک کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، اور  اگر ہم  رہنمائی کے بغیر  اورواضح  منصوبے کے بغیر  چلیں گے تو  ہماری جدوجہد اور ہماری قربانیاں دوسروں کے منصوبوں میں کام آئیں گی۔  ہمیں اپنے فیصلوں کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہیں، ہمیں  اپنے دین  اور اپنے کمزور بھائیوں کی مدد کےلیے ہدایت اور بصیرت سے چلنا ہے،  ہمارا سب سے پہلا ہدف اس مجرم حکومت کو ختم کرکے اس کی جگہ  نبوت کے نقش قدم پر خلافت راشدہ کے سائے میں اسلام کا نفاذ ہونا چاہیے،اور ایسے خیر اور عزت کے حصول کے لیے    جدوجہد کرنے والوں کو محنت کرنی چاہیے۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے  فرمایاہے:

 

﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾

"اور نیکی اور تقوی کے کاموں میں تعاون کیا کرو  اور گناہ اور ظلم کے کاموں میں تعاون مت کرو،  اللہ سے ڈرو ، بے شک اللہ سخت عذاب دیتا ہے۔"(المائدہ، 5:2)

 

احمد عبدالوہاب

سربراہ میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ شام

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک