المكتب الإعــلامي
ولایہ شام
ہجری تاریخ | 1 من محرم 1445هـ | شمارہ نمبر: 01 / 1445 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 19 جولائی 2023 م |
پریس رلیز
شامی اور ایرانی حکومتیں اپنی تمام شکلوں میں
جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
خبر رساں ویب سائٹس نے دمشق میں اموی مسجد کے مغرب میں واقع سروجا مارکیٹ میں لگنے والی خوفناک آگ کی خبریں نشر کیں جس نے کئی قدیم مکانات اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ آگ تاریخی دستاویزات کے مرکز میں پھیل گئی، جو مجرمانہ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف نوادرات اور عجائب گھر میں تاریخی دستاویزات کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہے۔ آگ نے 50 لاکھ سے زائد دستاویزات کو راکھ کردیا جس میں خاندانی نام، نسب نامے اور عثمانی دورتک سے تعلق رکھنے والے نسبی ریکارڈ شامل تھے۔
یہ تمام علامات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ آگ شامی اور ایرانی حکومتوں کی طرف سے دمشق اور اس کے گردونواح میں آبادیاتی(Demographic)تبدیلی پیدا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ایک حصہ ہیں۔ اس سے قبل یہ حکمران اپنے ہی لوگوں کو مسمار کرنے اور بےگھر کرنے کے جرم میں ملوث ہیں۔ مزیدیہ کے، ان تمام دستاویزات کو آگ لگانے کا جرم زمین کی اصل لوگوں کی ملکیت کو ثابت کرتا ہے۔
شامی اور ایرانی حکومتوں اور ان کی ملیشیاؤں کے جرائم کے سلسلے میں یہ ایک نئے سنگین جرم میں اضافہ ہے تاکہ الشام (لیونت) میں ان ملیشیاؤں کو شہریت دی جائے اور دستاویزات اور ریکارڈز کو آگ لگانے کے بعد تمام ثبوت کو مٹا دیا جائے اور ان کو جائیدادوں کی ملکیت منتقل کردی جائے۔ زمین پر ان کے قبضے کی حقیقت اہل شام کے جسم میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے۔
شامی انقلاب کے لوگوں کو قتل کرنے اور انکو بےگھر کرنے والے مجرموں کا امت کے مخلص لوگوں کے ہاتھوں جلد احتساب ہوگا ان شاءاللہ اور پھر ان مجرم حکمرانوں کو معزول کرکے ان کے تباہ شدہ ملبہ پر اسلام کی حکمرانی قائم ہوگی۔
﴿وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللهِ﴾
"اور اس دن ایمان والے اللہ کی مدد سے خوش ہوجائں گے ۔ " (الروم: 5-4)
میڈیا آفس حزب التحریر
ولایہ شام
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ شام |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria www.tahrir-syria.info |
E-Mail: media@tahrir-syria.info |