الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

 

  انجینئر ذیشان کو رہا کرو جو05 دسمبر 2014 سے پابند سلاسل ہیں

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے  حزب التحریر کی ان شخصیات کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، اور اس سلسلے میں انجینئر ذیشان کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔

 

اڑتیس سالہ ذیشان ٹیکسٹائل انجینئر ہیں ۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ ہیں ۔ انہیں5 دسمبر 2014 کو گلبرگ لاہور میں ہونے والے ایک اسلامی درس کی محفل پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا جس  میں ان  کے علاوہ گیارہ مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔

 

انجینئر ذیشان نے ابتدائی تعلیم مشہور و معروف  تعلیمی ادارے ایچ ایسن کالج اور گریجویشن کی ڈگری نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد سے حاصل کی۔

 

انجینئر ذیشان ایک پر اثر مقرر ہیں جنہوں نے خلافت کے قیام کے لئے بھر پورجدوجہد کی ہے۔ جیل میں وہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزار چکے ہیں لیکن نہ تو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا اور نہ ہی ان کا مقدمہ شروع کیا گیا۔  ان کے ضمانت کی درخواست پر تین ماہ تک تاریخیں دیتے رہنے کے بعد جب لاہور ہائی کورٹ کی بینچ نے وکیل استغاثہ سے ان کے خلاف الزامات کے حوالے سے ثبوت مانگے تو حزب التحریر کی کتابیں بینچ کے سامنے پیش کی گئیں۔ لیکن بینچ نے ان کتابوں میں موجود مواد کا جائزہ لیے بغیر ہی ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ حزب التحریر کی تمام کتابوں میں قرآن و سنت سے اخذ کردہ اسلامی عقیدہ اور اس کے مختلف نظام زندگی پیش کیے گئے ہیں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

ہجری تاریخ :5 من رجب 1437هـ
عیسوی تاریخ : منگل, 12 اپریل 2016م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک