السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

مسجدِ اقصیٰ اور فلسطین کی بابرکت سرزمین  کیلئے، ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟

 

ہمیں کیا نہیں کرنا چاہیے؟

ہمیں مغربی حکومتوں کو مدد کیلئے نہیں پکارنا چاہیے کیونکہ انھوں نے ہی پہلے یہودی قبضے کو قائم کیا اور اب اس کی مدد و حمایت کرتے ہیں۔

 

ہمیں اقوامِ متحدہ کے ادارے کو مدد کیلئے نہیں پکارنا چاہیے کیونکہ یہ استعماری ریاستوں کا ہی آلہ کار ہے، جو مسلمانوں کی شکست اور کفار کی بالادستی کو یقینی بناتا ہے۔

 

ہمیں اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کو یا اسی میں موجود کسی گروہ کو مدد کیلئے نہیں پکارنا چاہیے کیونکہ مسلمانوں کے حکمران استعماری ریاستوں کے حلیف ہیں جو کبھی بھی ان کے منصوبوں اور سٹریٹیجک مفادات کے خلاف نہیں جائیں گے۔

 

ہمیں اپنی امت کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ پوری امت الله سبحانہ وتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت میں مسلم افواج کو پیش قدمی کی طرف پکار رہی ہے۔

 

ہمیں اپنی امت کو غریب نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ مسلم دنیا کو الله نے ہر طرح کی توانائی، معدنیات اور زرعی وسائل سے نوازا ہے۔

 

ہمیں اپنی افواج کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ محض سات بڑی مسلم ریاستوں کی کُل فوج 27 لاکھ سے زائد ہے۔

 

ہمیں اپنے دشمن کو ناقابلِ تسخیر نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ محض فلسطین، کشمیر اور افغانستان کے شہریوں نے ہی اپنے شوقِ شہادت سے دشمن کی افواج کو ہلا کر رکھ دیا۔

 

ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

ہمیں مغرب کے پیش کردہ حل اور مسلم دنیا میں ان کے کٹ پتلی حکمرانوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

 

ہمیں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانی چاہیے اور اس پکار کو مضبوط بنانا چاہئے کہ ہماری افواج فلسطین کی مکمل آزادی کے لیے متحرک ہوں۔

 

ہمیں اہلِ اثر لوگوں، صحافیوں، مفکرین، علماء، سیاستدانوں اور کاروباری حضرات سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ہماری پکار کا حصہ بنیں۔

 

ہمیں دعا کے ساتھ ساتھ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے (امر بالمعروف اور نہی عن المنکر) کا عمل بھی کرنا چاہیے، نہ کہ ہم صرف دعاؤں پر اکتفا کریں۔

 

ہمیں مسلم افواج کے افسران سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ فلسطین، کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے حرکت میں آئیں۔

 

ہمیں مسلم افواج سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ مسلم دنیا کے موجودہ غدار حکمرانوں کو تخت سے اُتار پھینکیں اور اس کی جگہ نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت کو دوبارہ قائم کریں۔

 

الله سبحانہ وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا؛

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

"اور ہمارے ذمے صرف پیغام کا پہنچا دینا ہی ہے" (یٰس:17)

#AqsaCallsArmies

 

ہجری تاریخ :29 من شوال 1442هـ
عیسوی تاریخ : منگل, 01 جون 2021م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک