الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 نوید بٹ کو رہا کرو

راحیل-نواز حکومت نوید بٹ کو قید رکھ کر خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتی

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کےاغوا کے چار سال مکمل ہونے  کے موقع پر  ملک بھر میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "حق کی آواز، دین کی پکار، خلافت کے داعی، نوید بٹ کو رہا کرو"، "ظالم حکمرانوں کے سامنے حق کی دیوار، نوید بٹ کو رہا کرو

نوید بٹ کو چار سال قبل آج ہی کے دن لاہور میں ان کے گھر کے سامنے اس وقت انٹیلی جنس ایجنسیوں  نے اغوا کیا تھا جب وہ اپنے تین بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچے ہی تھے۔ نہ تو کیانی-زرداری حکومت اور نہ ہی اب راحیل-نواز حکومت یہ ہمت پیدا کرسکی کہ نوید بٹ کی گرفتاری کو قبول کر لیں اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کریں یا انہیں رہا کردیں۔ یقیناً نوید بٹ پاکستان میں اسلام اور خلافت کے مضبوط اور طاقتور داعیوں میں سے ایک ہیں اور چار سال تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے باوجود انہیں رہا نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس مرد مؤمن کے ارادوں کو نہ تو توڑ سکے اور نہ ہی کمزور کرسکے ہیں۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو آزمائشوں سے گزارتے  ہیں اور ان کی استقامت کے ذریعے ظالم حکمرانوں کی نام نہاد طاقت کو  بےنقاب کرتے ہیں کہ اگر تم میرے ایک مخلص بندے کو حق کی دعوت سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکے تو  کیسے میرے امر، دین حق،اسلام کو غالب ہونے سے روک سکتے ہو۔ لیکن یہ بات بھی صرف عقل والوں کو ہی سمجھ میں آتی ہے ورنہ بے وقوف   حکمران  فرعون کی طرح اپنی طاقت کے زعم اور نشےمیں ظلم کرتے چلے جاتے ہیں اور  بل آخراسی  کے انجام کا شکار ہو کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خود کو جہنم کا حق دار ثابت کردیتے ہیں۔ تو حزب التحریر راحیل-نواز حکومت سے یہ کہتی ہے کہ وہ عقل کے ناخن لے اور نوید بٹ کو رہا کردے ورنہ اس ظلم کا بدلہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ لیں گے اور اللہ کی پکڑ بہت ہی سخت ہوتی ہے۔

وَلاَ تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلأَبْصَارُ ط مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَآءٌ

"اور مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کررہے ہیں  اللہ ان سے بے خبر ہے۔ وہ اِن کو اُس دن تک کی مہلت دے رہا ہے جب آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی  (اورلوگ) سر اوپر اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے، خود اپنی طرف بھی ان کی نگاہیں لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (خوف کے مارے) ہوا ہو رہے ہوں گے"(ابراہیم:43-42)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

ہجری تاریخ :4 من شـعبان 1437هـ
عیسوی تاریخ : بدھ, 11 مئی 2016م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک