الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

نوید بٹ کو رہا کرو

 

مرکزی رابطہ کمیٹی حزب التحریر ولایہ پاکستان کے وفود نے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سے ملاقاتیں کیں

 

مرکزی رابطہ کمیٹی حزب التحریر ولایہ پاکستان   نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن کے دفاتر اپنے وفد بھیجے۔ ان وفود نے ایک خط انسانی حقوق کے کارکنان کے حوالے کیا جس میں ان سے خلافت کے داعیوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس خط کے ساتھ ایک فہرست بھی  دی گئی جس میں کچھ نمایاں کیسس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ، جنہیں 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا اور جو آج کے دن تک لاپتہ ہیں اور سعد جگرانوی، چیرمین مرکزی رابطہ کمیٹی، جنہیں 22 اپریل 2015 کو گرفتار کیا گیا تھا، کے کیس بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں گرفتار اور اغوا کیے گئے زیادہ تر افراد کو سیکیورٹی ایجنسیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا  جس میں سونے نہ دینا، بے رحمانہ مار پیٹ، دماغی تواز خراب کرنے والی ادویات زبردستی پلانا اور بجلی کے جھٹکے  تک شامل ہیں۔ جو لوگ گرفتار ہیں ان کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اور گھر والوں کو ان سے ملنے کے حوالے سے حکام نے مسلسل روکاٹیں پیدا کی ہیں۔ گرفتار اور اغوا ہونے والوں کے گھر والوں، دوستوں اور ہمدردوں کو پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں حراسہ کرتی رہتی ہیں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی پاکستان کے مخلص مسلمانوں، خصوصاً پاکستان کی عدلیہ، وکلاء برادری، سیکیورٹی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے داعیوں کے لئے اپنی آواز بلند کریں تا کہ ان کے خلاف ہونے والے شدید ظلم کو ختم کیا جاسکے۔   

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

ہجری تاریخ :3 من شـعبان 1437هـ
عیسوی تاریخ : منگل, 10 مئی 2016م

حزب التحرير
ولایہ پاکستان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک