پریس ریلیز حزب التحریر کا با ضابطہ (آفیشل)رسالہ "الرایہ" کی دوبارہ اشاعت
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
حزب التحریر کا مر کزی میڈیا آفس مسرت کے ساتھ الرایہ رسالے کی دوبارہ اشاعت کا اعلان کر تا ہے ۔ یہ ایک سیاسی رسالہ ہے جس کو حزب التحریر ہر ہفتے شائع کر تی ہے۔ اس میں امت مسلمہ کے مسائل اور ان کے حل پیش کیے جاتے ہیں۔ اس رسالے کا پہلا شمارہ ذی القعدۃ 1373 ہجری بمطابق جولائی 1954 عیسوی میں شائع ہوا تھا۔ یہ رسالہ ہفتہ وار بدھ کی صبح شائع ہو تا رہا ۔ اس کے چودہ (14) شمارے ہی شائع ہو ئے تھے جن میں حق و سچائی کی آواز بلند ،سیاسی موضوعات پر بحث اور اسلامی نقطہ نظر سے ان کا حل دیا اور حق بات ہی اس کا ہتھیار تھی مگر پھر بھی ظالم اس کے وار برداشت نہ کر سکے اور یہ اُن کے لیے راکٹ اور میزائل ثابت ہوا ۔ اردن کی حکومت کلمہ حق کا زخم برداشت نہ کر سکی،خاص کر جب حزب اور اس کے میگزین نے اردنی وزیر داخلہ کی جانب سے اس وقت کے اردنی آرمی چیف گلوب پاشا کے حکم سے وعظ و ارشاد کے قانون کے اجرا کو چیلنج کیا ۔ اُس قانون کا ہدف حزب کے شباب اور مخلص لوگوں کو مساجد میں درس دینےسے روکناتھا، اس لیے ظالموں نے چودہ شمارے نکلنے کے بعد ہی اس رسالے کی اشاعت پر پابندی لگا دی۔
اب الرایہ ایک نئی صبح کے ساتھ دوبارہ آگیا ہے ۔ اس کا پندہرواں شمارہ بدھ 13 جمادی الاول 1436 ہجری بمطابق4 مارچ 2015 عیسوی کو اللہ کے اذن سے کامیابی کے ساتھ نور بن کر روشن کرنے لیے اور نار (آگ) بن کر فساد کو جلا کر راکھ کر نے کے لیے حاضر ہے۔ اللہ کی مشیت سے یہ خلافت کے قیام کے قریب ہونے اور رایۃ العقاب کے بلند ہو نے کی خوشخبری بھی لیے طلوع ہو رہا ہے، جو کہ حق اور عدل کا جھنڈا ہے اور نبوت کے طرز پر ریاست خلافت راشدہ مسلمانوں پر سایہ فگن ہو نے والا ہے اور ممکن ہے یہ دن قریب ہے۔
جلیل القدر عالم دین اور حزب التحریر کے امیر عطاء بن خلیل ابو الرشتہ حفظہ اللہ نے اس کی دوبارہ اشاعت کی مناسبت سے : "الر ایہ کو خوش آمدید ۔۔۔ یاد دہانی اور بشارت" کے عنوان سے گفتگو کی جس میں رسالے کی پہلی اشاعت کے واقعات کا ذکر کیا اور اس کے گزشتہ بعض شماروں کا حوالہ دیا ۔ آپ نے اللہ سبحانہ و تعالٰی سے دعا کی کہ رسالے کی دوبارہ اشاعت ایک یاد گار اور پر مسرت لمحہ ہو اور یہ خلافت کے قیام کے قریب ہونے کی وجہ سے مسحور کن بشارت ہو یقیناً ایسا لگ رہا ہے کہ خلافت تو عملاً قائم ہو چکی ہے"۔
رسالے نے اپنے اس نئے شمارے میں حزب کے امیر حفظہ اللہ کا 3 مارچ کو استنبول منعقد ہو نے والی " جمہوری صدارتی ماڈل یا خلافت راشدہ ماڈل" کے موضوع پر کانفرنس سے افتتاحی خطاب کو بھی من و عن شائع کیا ہے۔
اسی طرح "عورت اور شریعت : حق اور باطل کے درمیان" کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے بیان جس کا انعقاد حزب التحریر کے میڈیا آفس کا شعبہ خواتین 28 مارچ کو کر رہا ہے ،جس سے پہلے عورت سے متعلق حق اور باطل کی تمیز کے بارے ایک مہم بھی جاری ہے۔
اس کے علاوہ بھی اہم تر ین خبریں اور سیاسی موضوعات اس شمارے میں شا مل ہیں، مندرجہ ذیل الیکٹرانک صفحات کے ذریعے آپ الرایہ کو پڑھ سکتے ہیں:
الرایہ میگزین www.alraiah.net
فیس بک https://www.facebook.com/rayahnewspaper
گوگل پلس http://goo.gl/KaiT8r
ٹویٹر https://twitter.com/ht_alrayah
ای میل This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
عثمان بخاش
ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر