گیمبیا کا صدر اسلام کے قوانین سے لڑ رہا ہے!
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
21جولائی 2016 بروز جمعرات کو گیمبیا کی پارلیمنٹ نے صدر، یحیی جامع کے 18سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے لئے شادی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ پارلیمینٹ نے 2005 کے چائلڈ پروٹیکشن بل کے اندر ترمیم کرتے ہوئے،18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا قانون بنا دیا۔ قانون کی منظوری سے پہلے، صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا: "18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے کو 20 سال تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ لڑکی کے والدین کو 21سال جیل میں گزارنے پڑیں گے اورمعلوم ہونے پر مخبری نہ کرنے والے کو 10 سال جیل کاٹنی پڑے گی۔صدر نے شادی کی تقریب کی صدارت کرنے والے امام کے لئے قید کا بھی عندیہ دیا۔