الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من ربيع الاول 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/10
عیسوی تاریخ     جمعہ, 09 نومبر 2018 م

آئی ایم ایف کو مسترد کردو اور خلافت کو قائم کرو مہم

 

”تبدیلی“ کی دعوی دار باجوہ-عمران حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے خلاف حزب التحریر ولایہ پاکستان ایک زبردست مہم چلا رہی ہے جس میں مظاہرے، پمفلٹ کی تقسیم، عوامی رابطے، وفود بھیجنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کی مہم شامل ہے۔یہ معاملہ فوری توجہ چاہتا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم سود اور سخت شرائط سے جڑے مزید قرضے دینے کے لیے 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ جہاں تک وزیر خزانہ کے اس دعوی کا تعلق ہے کہ حکومت کبھی بھی ایسی شرائط کو تسلیم نہیں کرے گی جو ملک کی خوشحالی کے خلاف ہیں،تو یہ ایک جھوٹی یقین دہانی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے تعلق قائم کرنا ایک گناہ ہے اور اس کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والے قرضے کو ہمارا ملک اصل قرضے سے کئی گنا زیادہ مقدار میں واپس کرنے پر مجبور ہو گا کیونکہ ان قرضوں کے ساتھ سود کی لعنت منسلک ہے۔ حکومت اس لعنت کو قبول کررہی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ

”مومنو! اللہ سے ڈرو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو جتنا سود باقی رہ گیا ہے اس کو چھوڑ دو۔ اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) اللہ اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان“(البقرۃ:278-279)۔

 

آئی ایم ایف تیل، گیس اور معدنیات سے منسلک اداروں کی نجکاری کامطالبہ کرتی ہے جنہیں اسلام نے عوامی ملکیت قرار دیا ہے۔ حکومت یہ گناہ کرنے کے لیے تیار ہے تا کہ عوام اپنے حق سے محروم ہوجائے اور ایک چھوٹے سے اشرافیہ کے طبقے کو اس کا فائدہ پہنچے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے،

 

المسلمون شرکاء فی ثلاث: الماء والکلاء والنار

”مسلمان تین چیزوں میں برابر کے شریک ہیں: پانی، چراہگاہیں اور آگ(توانائی)“(ابو داود)۔

 

اور آئی ایم ایف روپے کو ڈالر سے منسلک کرنے اور اس کی قدر کو گرانے کامطالبہ کرتی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی باجوہ-عمران حکومت روپے کو ڈالر سے منسلک رکھنے اور اس کی قدر کو گرانے پر کمر بستہ ہے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے لازمی قرار دیا ہے کہ ریاست کی کرنسی سونا اور چاندی ہونی چاہیے اور انہوں نے ریاست مدینہ میں ایسا ہی کیاتھا جس کی وجہ سے صدیوں تک ریاستِ خلافت میں اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

گناہ کر کے خوشحالی نہیں مل سکتی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات کو نظر انداز اور اللہ کو ناراض کر کے ہمیں کوئی نعمت نہیں مل سکتی۔ نام نہاد”نیا پاکستان“ بھی پچھلے پرانے پاکستان جیسا ہی ہے جہاں کفار اور ان کےطاغوتی اداروں کے سامنے جھکا جارہا ہے ۔آپ آئی ایم ایف ، اس کے قرضوں، اس کے سود اور اس کی شرائط کو مسترد کرنے کے لیے حزب التحریر ولایہ پاکستان کے شباب کی آواز کے ساتھ اپنی آواز شامل کریں۔ اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے فوراً ان شباب کے ساتھ جڑ جائیں وہ خلافت جو بغیر کسی مصلحت کے اسلام کو مکمل طور پر نافذ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے شہری اپنی زمینوں میں موجود خزانوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک