بسم الله الرحمن الرحيم
- 16 رمضان
- ایمان کے سامنے خوف اور طاقت کے ہتھیار ناکام ہو جاتے ہیں
-
اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،
-
الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
”(جب) ان سے لوگوں (منافقین)نے آکر بیان کیا کہ کفار نے تمہارے (مقابلےکے) لیے (لشکر کثیر) جمع کرلیا ہے تو ان سے ڈرو تو ان کا ایمان اور زیادہ ہوگیا اور کہنے لگے ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بہت اچھا کارساز ہے“(آل عمران:173)۔
-
طاقت اور خوف مسلمانوں کی آوازوں کو خاموش کرنے میں غیر موثر ہیں کیونکہ اسلام یہ یقین کامل پیدا کرتا ہے کہ زندگی، رزق اور دولت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اختیار میں ہیں اور ان میں سے کسی بھی چیز کا نقصان صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ، الرزاق ، الحئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا حکومتوں کے غنڈوں کی اسلام کے داعیوں کو دھمکیاں کہ ان کا رزق روک دیا جائے گا ، انہیں قید کردیا جائے گا یا یہاں تک کہ انہیں قتل کردیا جائے گا، کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
-
-
«أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ»
”لوگوں کے خوف کی وجہ سے سچ بولنے نے سے نہ ڈرو جب اسے دیکھو یا اس کا مشاہدہ کرو کیونکہ ایسا کرنے سے نہ تو تمہاری زندگی میں کوئی کمی آئے گہ اور نہ ہی رزق میں“(احمد)۔
-
طاقت کے سامنے ایسے بے خوف طرز عمل کے متعلق اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ نے پچھلے پیغمبروں کی مثالیں دیں ہیں جب انہوں نے اپنے وقت کے جابروں کا سامنا کیا تھا۔
Latest from
- شام میں سیکولرازم کی دعوت
- سیاسی وفود کی شام میں آمد: اسباب اور محرکات
- غزہ میں نسل کشی جاری ہے جبکہ امریکہ اور دنیا اس نسل کشی کی حمایت کر رہی ہے۔
- شام کے حکمران کو ایسے معیاروں پر مت پرکھیں جو اس کے لیے نہیں ہیں۔
- پاکستان اور افغانستان کے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی عصبیت کی نفرت انگیز پکار امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہے۔