بسم الله الرحمن الرحيم
- 18 رمضان
- عربی قرآن کی زبان ہے-
- عربی قرآن کی زبان ہے، یہ سب سے بہتر شریعت (قانون) ہےجو کہ اللہ رحمن و رحیم کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ یہ دین ِ اسلام کی زبان ہے اور تمام انسانیت کے لیے مشرق سے لے کر مغرب تک پھیلی ہوئی ایک خوشخبری ہے۔ یہ وہ زبان ہے جس نے قرآن کے استعار ے، اس کی بلاغت اور فصاحت کو بیان کیا ،جس سے اس کا معجزہ ظاہر ہوا اور یوں اس زبان نے اس کے ماہر لوگوں کو عاجز کردیا کہ وہ قرآن جیسا کچھ لا سکیں-
- ﴿أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ﴾
- ”کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے رسول ﷺ نے خود گھڑ لیا ہے، آپ فرما د یجئے : پھر تم اس کی مثل کوئی (ایک) سورت لے آؤ (اور اپنی مدد کے لئے) اللہ کے سوا جنہیں تم بلاسکتے ہو بلا لو اگر تم سچے ہو“(سورۃ یونس :38)
- ریاست خلافت میں جب مسلمان ایک خلیفہ کے کمان میں تھے تو عربی زبان ریاست کی سرکاری زبان تھی، دوسرے ممالک کے ساتھ ریاست خلافت کے معاہدے اور معاملات عربی زبان میں ہوتے تھے۔ عربی زبان کا اعلیٰ مقام ریاست خلافت کی طرح اعلیٰ تھا جو کہ اس کی حفاظت کر رہی تھی۔
Last modified onاتوار, 03 جون 2018 08:20