الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

مودی کے چنگل سے کشمیر چھڑاؤ یا قیادت چھوڑ دو!

 

محمد یاسر،

 

اے افواج پاکستان

                        ہر گزرتے دن کے ساتھ مودی کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرتا جا رہا ہے۔ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بدلا جا رہا ہے، غیر کشمیریوں کو جائیداد خریدنے کی آزادی ہے، کشمیری گھٹ گھٹ کر جی رہے ہیں، ان کی آواز کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،  ان کے گھر مسمار کئے جا رہے ہیں، جیلیں کشمیری نوجوانوں سے بھر گئی ہیں، لیکن ان سب کے باوجود سول اور فوجی قیادت یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت کیلئے ایسے عمل کر رہی ہے جیسے کہ وہ چھ لاکھ افواج، ایٹمی و روایتی اسلحے اور بیلسٹک و کروز میزائلوں سے لیس فوجی قوت کی قیادت نہیں کر رہی بلکہ وہ سوشل میڈیا ٹیم کے آرگنائزرز  ہیں جو ٹویٹس، بیانات اور آن لائن  گولہ باری سے کشمیر آزاد کرانا چاہتے ہیں!

 

                        کشمیر، جنت نظیر، کے مسلمان جیتے جاگتے مسلمان ہیں،  وہ پاکستانی حکمرانوں سے آتشیں اسلحے سے لیس فوجی مدد کا مطالبہ کرتے ہیں، نہ کہ خالی خولی کھوکھلے مذمتی بیانات کا۔ جبکہ ان حکمرانوں نے عملاً جہادی ڈھانچہ اکھاڑ کر ہندو ریاست کو علاقائی غلبے میں مدد فراہم کی ہے۔ یہ حکمران مودی کے ہندوتوا نظرئیے کے سہولتکار ہیں، کیونکہ یہی امریکی مطالبہ ہے۔ 

 

اے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!

جو اس سیاسی اور فوجی قیادت کی حقیقت سمجھنا چاہتا تھا، اس پر حقیقت واضح ہے، اور جو محض روزگار، پنشن، مراعات اور پلاٹوں کے چکر میں ہے اس کو حقیقت واضح ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو کسی طلسماتی اچھے وقت کے انتظار میں ہے تو وہ جان لیں کہ اللہ اپنی سنت کو کبھی تبدیل نہیں کرتا۔ فرشتے تب نصرت کو اترتے ہیں جب مخلص بندے قدم آگے بڑھاتے ہیں۔

 

﴿وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا﴾

“اورتم اپنے رب کی سنت کو کبھی تبدیل ہوتا نہیں دیکھو گے” (سورہ الاحزاب، 62)۔

 

پس آگے بڑھ کر خلافت کے قیام کیلئے نصرہ دو اور عالمی و علاقائی بدمعاشوں کا سارا منصوبہ ان پر پلٹ دو۔  ہمارا کلمہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم عالمی آرڈر کی بیڑیاں پہن کر عالمی استعمار کے اشاروں پر ناچتے رہیں۔ اس کلمے کی طاقت سے ہمارے پڑوس میں تمہارے بھائی اب تک تین عالمی فرعونوں کو ناک رگڑوا چکے ہیں، اور اب تمہاری باری ہے کہ تم انڈونیشیا سے مراکش تک امت کو اکھٹا کر کے ان فرعونوں کو دفن کر دو۔ یہ تمہارے رب کا وعدہ، تمہارے نبی ﷺکی بشارت اور تمہارے آباؤ اجداد کی میراث ہے۔

 

﴿وَ ما عَلَیْنا إِلاَّ الْبَلاغُ الْمُبین﴾

“اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے” (سورہ یسٓ، 17)

Last modified onبدھ, 08 فروری 2023 21:26

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک