الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

تبصرۂ خبر

اللہ کا دشمن، بلنکن، مسلمانوں کو امریکہ کی موجودگی سے ڈراتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکہ یہودیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

گزشتہ روز عمان سے امریکی وزیرخارجہ ، انتونی بلنکن نے اردن اور اس کی فوج ، مصر اور اس کی فوج،  حتیٰ کہ پوری اسلامی دنیا کو دھمکی دی کہ وہ اپنے خاندانوں اور عورتوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہرگز کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ کریں اور نہ ہی اپنے رسول ﷺ کی اسراء کی سرزمین کو آزاد کروانے کے لئے کوئی مداخلت کریں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں اس نے زور دیا کہ امریکہ یہودی وجود کو ہماری امت، دین اور مقدسات پر اپنے جرائم جاری رکھنے کے لئے ہرممکن مدد فراہم رکھے گا۔

 

پھر امریکی دشمن،  " امریکی وزیرِخارجہ" نے اس بات کی تصدیق کی کہ اردن اور مصر خطے میں امن کی کوششوں کے لئے امریکہ کے شانہ بہ شانہ ہیں ۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ آخر یہ کس امن میں شراکت دار ہیں ؟ یا یہ یہودی وجود کی حفاظت اور مسلم امت اور اس کی افواج  کو اپنی (مسجد) اقصیٰ  کو آزاد کرانے سے روکنے میں امریکہ کے شراکت دار ہیں ؟

 

جہاں تک اردن کے بادشاہ اور بدمعاش وزرائے خارجہ کا تعلق ہے تو وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لئے جنگ بندی کی بات کررہے ہیں ۔ وہ امداد جو یہودی ادارے کی نگرانی میں پہنچتی ہے ، جیسا کہ "یہودی وجود اسرائیل)" کے فوجی ترجمان نے کہا کہ "وہ ٹرک اور ایمبولینسیں جو رفح کراسنگ سے گزرتی ہیں، ہم ان کا جائزہ لیتے ہیں اور ہم مصریوں کے ساتھ ان چیزوں میں تعاون کرتے ہیں جن کی ضرورت ہے۔ اللہ تمہیں ہلاک کرے، اے بے شرم ،  خائن اور سازشی حکمرانو !

 

اے اردن اور کنانہ کی فوج کے دلیر جوانو !

کیا آپ یہ پسند کریں گے کہ امریکہ آپ کو آپ کے اپنے گھر کے پیچھے سے دھمکیاں دے !

 

اے اردن کے قبائل !

تم تو اس ملک کے باسی اور اس کے قائدین ہو اور اردن کی فوج میں تمہارے فرزندان موجود  ہیں ، کیا تم اس ذلت کو قبول کرتے ہو ؟ کیا تم نے ایسا کوئی بادشاہ دیکھا ہے جو جوئے کے کلبوں میں پلا بڑھا ہو  اور تمہارے فخر، تمہارے خون اور تمہاری عورتوں پر جوا نہ کھیلتا ہو ؟ کہاں ہے بہادری اور مردانگی ؟

اللہ کی قسم ! جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اگر یہ انگریزعورت کا بیٹا اردن میں تباہی مچاتا رہے گا تو تمہارے لئے کوئی عزت و وقار باقی نہ رہے گا۔

 

اے اہلِ کنانہ !

اگر تم نے مصر سے امریکی ایجنٹ ، سیسی کو نکالنے میں جلدی نہ کی تو تم پر ہر قسم کی رسوائی مسلط ہوجائے گی۔

 

اور جان لو اے مسلمانو !

موت سے ہرگز چھٹکارا نہیں ہے لیکن عزت سے مرنے والے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوتے ہیں جو ذلیل اور بزدل ہو کر مرتے ہیں۔

 

جو اللہ کی مدد کرے گا تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ بھی اس کی مدد کریں گے اور جو غفلت کرے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو ذلیل کردیں گے ۔

 

اور یقیناً اللہ پر ہمارا بھروسہ بہت مضبوط ہے کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے ہمارے لئے طاقت اور مددگار فراہم کریں گے۔

 

ارضِ مبارک فلسطین سے حزب التحریر کا میڈیا آفس

05/11/2023

Last modified onپیر, 27 نومبر 2023 05:40

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک