بسم الله الرحمن الرحيم
«لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ»
"خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں"
(بخاری و مسلم)
خبر:
7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر یہودیوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45,805 اور زخمیوں کی تعداد 109,064 تک پہنچ گئی ہے۔ (الجزیرہ فلسطین)
تبصرہ:
حسبنا الله ونعم الوكيل! اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے!
ہم روزانہ عزت، جہاد اور رباط کر سرزمین غزہ سے دل دہلا دینے والی خبروں کے ساتھ صبح کرتے ہیں۔
ہر روز شہداء گرتے ہیں، ایک کے بعد ایک شہید ہوتا ہے اور مسلمانوں کی فوجیں خاص طور پر مصر کی فوج، صلاح الدین، قطز اور بیبرس کی فوج، کوئی حرکت نہیں کرتی۔
اے مصر کی فوج، کب تک تم اس فانی دنیا کے لیے ذلت، غلامی اور کافر امریکہ اور اس کے غدار پیروکاروں کے سامنے جھکنے والی زندگی سے راضی رہو گے، جو اس دن کام نہیں آئے گی جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے، سوائے اس کے جو اللہ کے حضور قلب سلیم لے کر آئے؟!
اے مصر الکنانہ کی فوج: فلسطین کو آزاد کرانے کے لیے حرکت کرو، اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جو اس نے محکم کتاب میں فرمایا ہے:
﴿وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ﴾
"اور ان سے جنگ کرو جہاں کہیں وہ تمہیں ملیں اور انہیں وہاں سے نکال دو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا" (سورۃ البقرۃ: آیت 191)
اور کافر مغرب کے سرپرستوں کے حکم کی اطاعت نہ کرو جو تمہیں جہنم میں دھکیل دیں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ»
"خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں" (بخاری و مسلم)
یہ حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی ریڈیو نشریات کے لیے لکھا گیا ہے۔
عبدالعزیز المنیس - شعبہ اطلاعات/ ولایہ کویت