السبت، 01 رمضان 1446| 2025/03/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

باقیات پر نظر رکھیں اور خبردار رہیں کہ کہیں وہ مضبوط نہ ہو جائیں۔

 

خبر:

 

جمعہ کے دن، حمص میں جھڑپوں کے بعد، تلاشی کے دوران، حمص کے علاقے الزہرا میں ایک اسلحے کا ڈپو قبضے میں لیا گیا۔ یہ کارروائی اسد کی ملیشیا کی باقیات کی تلاش کے دوران کی گئی۔

 

تبصرہ:

 

باقیات (فلول) کا خطرہ صرف آج کا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک گہرا  اور پرانا خطرہ ہے۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب مسلمانوں نے اندلس میں یورپیوں کا تعاقب کیا اور ان میں سے کچھ کو پہاڑوں میں چھوڑ دیا، پھر یہ لوگ صدیوں بعد واپس آئے اور  وہاں سے مسلمانوں کو نکال باہر کرنے کی بنیاد بن گئے۔ یہ ہماری قدیم تاریخ میں ہوا۔ جہاں تک حالیہ تاریخ کی بات ہے تو مصر میں جوابی انقلاب میں ان باقیات کا بڑا اور واضح کردار تھا۔ جب انقلاب کے بعد ان لوگوں سے صرفِ نظر کیا گیا تو جو ہونا تھا وہی ہوا، یعنی  انہوں نے مرسی (رحمتہ اللہ علیہ) کے خلاف بغاوت کی اور انہیں جیل میں ڈال دیا اور سابقہ نظام کے حامیوں کو مصر پر حکومت کرنے کے لیے واپس لے آئے۔ مصر آج بھی مجرم السیسی کی حکومت کے زیرِ تسلط ہے، اور اسی پر بہت کچھ قیاس کیا جا سکتا ہے۔ اور شام کے انقلاب میں بھی تقریباً یہی غلطی ہونے والی تھی، خاص طور پر اس لیے کہ ایسے بیانات سامنے آئے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی، لیکن اللہ کی مدد موجود تھی، تو مصیاف میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں مجاہدین اور انقلابیوں کی ایک تعداد شہید ہوئی، جو باقیات کے خطرے اور ان کے جرائم کو نظر انداز کرنے کی غلطی کو دوبارہ ذہن نشین کرانے کے لیے کافی ہے۔ اس کے بعد عوام نے حرکت کی اور مجاہدین اور انقلابیوں کو حرکت کرنے اور سختی سے حملہ کرنے پر مجبور کیا، تاکہ ظالم اسد کے گرنے کے بعد کوئی اور اسد نہ آ جائے، لہذا تلاشی لینے اور مجرم باقیات کا تعاقب کرے کا عمل شروع ہوا۔ اسد کے گرنے کے بعد، منظر بدل گیا اور اس کے ساتھ ہی اس کے حامی اور ستون بھی گر گئے اور انشاء اللہ جلد ہی نظام اور آئین بھی گر جائے گا، اور اہلِ شام کو وہ ملے گا جس کے لیے انہوں نے کوشش کی ہے؛ یعنی ایک ایسی حکومت جو اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرے، اور یہ نبوت کے نقشِ قدم پر قائم دوسری خلافتِ راشدہ کے ذریعے ہو گا۔

 

یقیناً، باقیات کا سب سے بڑا خطرہ، جوابی انقلاب پربا کر کے  کسی بھی تبدیلی کی کوشش کو ناکام بنانا ہے۔ ہمیں ان کے اور ان کے پیچھے موجود لوگوں کے بارے میں کسی بھی طرح کی نرمی سے بچنا چاہیے۔ اس معاملے میں آنکھیں کھلی رکھنے اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر باقیات اپنے جوابی انقلاب میں کامیاب ہو گئے تو ہم جو گزرے وقت پر پچھتائیں گے اور آنے والے دن کوئلے کی سیاہی کی طرح تاریک ہوں گے، اگر اس سے زیادہ سیاہ نہ ہوئے۔ ماضی میں یہ باقیات طاقت اور اختیار کے مالک تھے، انہوں نے قتل عام کیا اور اس کے ارتکاب میں مدد کی۔ انہوں نے نظام کی حفاظت کی اور اسے اپنے قدموں پر کھڑا رکھنے میں مدد کی۔ انہوں نے لوگوں پر اپنے حسد کی آگ برسا کر بہت سے لوگوں کو قتل کیا، بہت سے لوگوں کے قتل کو جائز قرار دیا اور دوسروں کو بھی اکسایا۔ لہٰذا، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔ ان سے صرفِ نظر کرنا انقلاب اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ یہ باقیات ایک کینسر زدہ رسولی کی طرح ہیں جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے ورنہ یہ جسم میں پھیل جائے گی اور اسے کمزور کر کے ختم کر دے گی۔

 

یہ تحریر حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھی گئی ہے۔

 

عبدو الدلی ولایہ شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے رکن

 

Last modified onجمعہ, 07 فروری 2025 00:51

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک