الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

ولایہ تیونس: پریس کانفرنس 'سیاسی میدان میں پیش رفت'

تیونس وقت کیمطابق صبح دس بجے حزب التحریر کے میڈیا آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں سالانہ کانفرنس "سیاسی میدان میں پیش رفت"کا اعلان کیا گیا۔ میڈیا آفس کے رُکن انجینئر یٰسین سُمعیدا نے زور دیا کہ ملک بہت سی سطحوں پر بحران کا شکار موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے جو کہ مسائل کو حل کرنے کے قابل نہیں اور لوگوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے کی طرف متوجہ نہیں۔اُنہوں نے اس طرف بھی نشاندہی کی کہ حزب التحریر  نے بہت پہلے دولت کی منظم انداز میں لوٹ کھسوٹ کوبےنقاب کیا اور اُن مخلص لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے ملک کو استعمار کے چُنگل سے آزادی کےلیئے زور دیا۔تیونس میں حزب التحریر  میڈیا آفس کے سربراہ محمد مقدیش  نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاست میں مسلمانوں پر عائد اُس فرض کی بات کی جو بنیادی تبدیلی کے لیئے نا گزیر ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلی اسلام کی عملی زندگی میں واپسی بذریعہ اقامتِ ریاستِ خلافت  ہو گی جو کہ انسانیت کو اس بدعنوان سرمایہ داریت سے نجات دلاے گی۔ڈاکٹر مقدیش نے حزب التحریر  کی سالانہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جو کہ 24 اپریل 2018 کو ہو گی کہ جس میں حزب اپنا فوری مقصد پیش کرے گی کہ کیسے  اسلام کو طاقت میں واپس لایا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ  اُمت پر اور اہلِ قوت پر عائد فرض کے بارے تفصیلات بیان کرے گی۔  

 

جمعرات، 03 شعبان 1439 ہجری بمطابق عیسوی 19اپریل 2018

 

#ReturnTheKhilafah     

#أقيموا_الخلافة

Last modified onپیر, 23 اپریل 2018 02:20

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک