الثلاثاء، 21 رجب 1446| 2025/01/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

ولایہ پاکستان: ہماری ڈھال بحال کرو!

 

امت کی ڈھال خلافت کو بحال کرو، تاکہ سرینگر اور مسجد اقصی ہماری افواج کے شیروں کی تکبیروں سے گونج اٹھیں!!!
بےشک آج جب وقت طاقت کے استعمال اور قربانی کا تقاضا کرتا ہے تو باجوہ-عمران حکومت محض تقریری تماشوں سے کام چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس بات کا اعادہ کرنے کے باوجود کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ، باجوہ-عمران حکومت نے ہماری باصلاحیت اور بہادر فوجی بٹالینز اور دستوںکو لائن آف کنٹرول کو پار کر کے بزدل اور مایوسی کا شکار بھارتی افواج کو خاک چٹوانے سے روک رکھا ہے ۔
جہاں ایک جانب باجوہ-عمران حکومت بظاہر کشمیر کے مسلمانوں کی بہادری کی مالا جپنے میں مگن ہے، تو دوسری جانب اپنی منافقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے پاکستان میں کشمیر کی آزادی کے لیے افواج پاکستان کو حرکت میں لانے کا مطالبہ کرنے والوں کو "دہشت گرد" قرار دے رہی ہے جس کا ثبوت یکم اکتوبر 2019 کو درج کی جانے والی ایف آئی آرہے جس میں حزب التحریر پر کشمیر کی آزادی کے لیے افواج پاکستان کو حرکت میں لانے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اے پاکستان کے مسلمانوں خصوصاً ان کی افواج!
اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ جب تک ہم اپنی ڈھال ، خلافت ، کو بحال نہیں کرتے ، مسلمانوں پر مسلط کمزور حکمران اپنی بے عملی کے ذریعے دشمن، چاہے وہ صلیبی ہو یا بھارت یا یہودی وجود، کو وقت فراہم کرتے رہیں گے کہ وہ مسلم علاقوں پر اپنے قبضے کو مستحکم کرسکیں۔
افواج پاکستان میں موجود ہمارے شیروں کو چاہیے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ(مادی مدد) فراہم کریں تا کہ بالا آخر انہیں وہ قیادت نصیب ہو جس کے وہ حق دار ہیں اور جو انہیں کامیابی و شہادت کے حصول کی راہ پر خود لے کر چلے گی۔.

 

 

Monday, 08 Safar 1441 AH - 07 October 2019 CE

 

Last modified onبدھ, 20 نومبر 2019 01:18

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک