بسم الله الرحمن الرحيم
#قوم پرستی پر مبنی تقسیم کا طوق گردنوں سےاتار پھینکو جس نے تمہیں #کشمیری مسلمانوں کی پکار کے عسکری جواب سے روک رکھا ہے
اس بے شرم حکومت نے #مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اس لیے تنہا چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس کی وفاداری قوم پرستی کے #غیر اسلامی تصور سے جڑی ہے جو #سرحدوں اور نسل سے وفاداری کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ سے وفاداری اور ان کے احکامات پر فوقیت دیتی ہے۔
یقیناً یہ قوم پرستی کا ناسور ہے جس کی وجہ سے مسلم دنیا کے حکمران #ایغور،#روہنگیا، #فلسطین اور #کشمیر کے مسلمانوں کے لیے صرف "گفتار کے غازی" بنے ہوتے ہیں جبکہ یہ حکمران مجموعی طور پر تیس لاکھ مسلم #افواج کی کمانڈ کر رہے ہیں جو کامیابی یا شہادت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ قوم پرستی کے ناسور نے پوری مسلم دنیا میں تقسیم، ذلت اور شکست خوردگی کی آگ کو بھڑکا دیا ہے اور اس آگ کو کسی صورت بجھایا نہیں جاسکتا جب تک اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کو بحال کر کے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اختیار نہیں کی جاتی۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سورة آل عمران میں فرمایا
﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنْ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ﴾
اور سب مل کر اللہ کی رسی (ہدایت) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اوراللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو اللہ نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح اللہ تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ" (آل عمران-3:103)
لہٰذا مسلمانوں کو نبوت کے طریقے پر #خلافت کے قیام کی زبردست #جدو جہد کرنی چاہیے تاکہ #قومیت کی دیواریں گر جائیں اور مسلم افواج مظلوم مسلمانوں کی مدد و آزادی کے لیے حرکت میں آجائیں.
Latest from
- آخر کار غزہ میں یہودیوں کی ہولناک قتل و غارت اور بھیانک تباہی کے بعد...
- پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جھڑپوں کے جغرافیائی سیاسی اثرات
- شام میں سیکولرازم کی دعوت
- سیاسی وفود کی شام میں آمد: اسباب اور محرکات
- غزہ میں نسل کشی جاری ہے جبکہ امریکہ اور دنیا اس نسل کشی کی حمایت کر رہی ہے۔