الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

10 مارچ 2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen

#BringBackKhilafah

 

Friday, 18 Sha'ban 1444 AH corresponding 10 March 2023 CE

 

pak en

 

1. براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری Foreign Direct Investment)) استحصالی سرمایہ دارانہ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو آزاد، خودمختار، انڈسٹریل طاقت بننے سے روکنا ہے۔

 

1 20230304 pk fb FDI UR

 

استعماری بڑی طاقتیں فطری طور پر باقی دنیا کا معاشی استحصال کرنا چاہتی ہیں۔ اسلئے وہ تیسری دنیا کے وافر مقدار میں خام مال تک رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔ وہ مقامی صنعت کا گلا گھونٹنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط اور آزاد تجارتی معاہدوں کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مقامی مارکیٹیں ان کی کمپنیوں کے لیے کھلی رہیں۔ وہ اپنا منافع امریکی ڈالروں میں اِن ملکوں سے نکال کر لے کر جاتے ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں سے امریکہ اس معاشی جارحیت کی قیادت کر رہا ہے۔ امریکی سرمایہ دار کمپنیوں نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کی معیشت کا استحصال کرتے ہیں۔ صرف اسلام ہی استعماری استحصال کو ختم کر سکتا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو بھاری صنعتیں قائم کرے گی، تاکہ مسلم دنیا اپنے خام مال سے پوری طرح سے مستفید ہوسکے، اور تباہ کُن درآمدی انحصار کا خاتمہ ہو سکے۔

 

Saturday, 12 Sha'ban 1444 AH - 04 March 2023 CE

 

pak en

 

  • 2. اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے پاکستان میں خلافت کے قیام کا سنہری موقع عطا کیا ہے

2 20230305 pk fb Khilafah UR

 

آج بڑی استعماری طاقتیں آپس میں اسی طرح تصادم کا شکار ہیں جیسے روم اور فارس اسلامی ریاست کے طلوع ہونے سے پہلے آپس میں برسرپیکار تھیں۔ ایک تباہ کن جنگ میں یورپ اور امریکہ یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ چین کو روس کی حمایت سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ نے چین کے خلاف اپنے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے بھارت، جاپان اور تائیوان کو متحرک کیا ہے۔ ایک طرف امریکہ بین الاقوامی سطح پر ان تنازعات میں گھرا ہوا ہے تو دوسری جانب وہ اپنے شدید داخلی سیاسی مسائل اور معاشرتی تقسیم کی وجہ سے کمزور ہے، جس نے بین الاقوامی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی اس کی صلاحیت کو مزید کم کر دیا ہے۔ چین کا مقابلہ کرتے ہوئے بھارت دباؤ میں ہے، اور پاکستان کے خلاف محاذ گرم ہو جانے سے خوفزدہ ہے۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جو موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مواقع سے فائدہ اٹھائے گی۔ یہ مسلم دنیا کو دنیا کی سب سے بڑی, وسائل سے بھرپور ریاست کے طور پر یکجا کرے گی،  اوراسلام کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔

 

Sunday, 13 Sha'ban 1444 AH - 05 March 2023 CE

 

pak en

 

3. حکمران اور اپوزیشن دونوں باری باری عوام کو سرمایہ دارانہ معاشی نظام کی چکی میںپیس رہے ہیں جس نےانھیں غربت کے تاریک گڑھے میں دھکیل دیا ہے

 

3 20230306 pk fb Opposition UR

 

ہم بدترین معاشی تکلیف کا شکار ہیں، لیکن ایسا نہ ہو کہ مایوسی میں ہم اپوزیشن کے سیاست دانوں کے فریب کا شکار ہو جائیں کیونکہ وہ موجودہ حکمرانوں سے ذرا بھی مختلف نہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی طرح وہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔ وہ بھی ہماری کرنسی کو ڈالر کے ساتھ منسلک رکھیں گے، جس سے مہنگائی کا طوفان جنم لیتا رہے گا۔ وہ بھی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے سونے اور چاندی کی کرنسی جاری نہیں کریں گے۔ وہ سود پر مبنی سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ کو ختم نہیں کریں گے، جو ہمیں بڑھتے ہوئے قرضوں میں غرق کر رہی ہے، نہ ہی وہ حکمران بجلی، تیل اور گیس کی نجکاری ختم کر کے انہیں عوامی ملکیت قرار دیں گے، تاکہ ان کی  قیمتیں کم ہو جائیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ وہ خلافت کے قیام کے ذریعے مسلم دنیا کو یکجا کرنے کے لیے کام نہیں کریں گے جو کہ ہمارے وسائل کو یکجا کر کے ہمیں طاقت و مضبوطی کو حصول میں کلیدی مدد مہیا کرے گی۔ پس آگے بڑھو، جمہوریت کو ختم کرو،  اور خلافت کو قائم کرو۔

 

 Monday, 14 Sha'ban 1444 AH - 06 March 2023 CE

 

pak en

 

4. خلافت خاندانی اقدار کی پاسدار ہے، جبکہ مغربی لبرل آرڈر اسے تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے

 

4 20230307 pk fb Family UR

 

ہم مسلمانوں کیلئے خواتین کے حقوق کی بابت قرآن اور نبی کریم ﷺ کی سنت حرف آخر ہے۔ مسلم خاتون کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکمران کو چنے، تعلیم حاصل کرے، جائیداد اور وراثت میں حصہ لے سکے، اور یہ حق اسے مغربی خواتین کی اِن حقوق کی لڑائی سے 13 صدی قبل سے حاصل ہے۔ صدیوں تک مسلم خواتین بطور ماں، قاضی، ڈاکٹر، استاذہ، اور سائنٹسٹ عزت کا مقام حاصل تھا۔ آج مغربی لبرل اقدار نے دنیا کے نظام کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں خاندانی نظام بھی تباہی کا شکار ہو گیا ہے۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت قائم کرو تاکہ اسلامی خاندانی نظام ایک بار پھر تمام عالم کے لئے مشعل راہ بن سکے۔

 

Tuesday, 15 Sha'ban 1444 AH - 07 March 2023 CE

 

pak en

 

5. کشمیر اور مسجد اقصٰی کی آزادی کیلئے درکار توپ خانے کے گولوں کی یوکرین کو ترسیل کیوں؟

 

5 20230308 pk fb Ukraine UR

 

3 مارچ 2023 کو امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ "یوکرین کے جنگی میدان کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکہ یوکرین کو کلیدی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔" پاکستان جو جنگی گولہ بارود یوکرین سپلائی کرتا ہے اس میں 155mm آرٹلری راؤنڈز شامل ہیں، جو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) پاکستان آرمی کے SH15 Howitzer کے لیے بناتی ہیں۔ پاکستان کے حکمران یوکرین میں روس کو کمزور کرنے کے لیے بائیڈن کی جنگ میں ہمارے گولہ بارود کے ذخائر کو ختم کر رہے ہیں لیکن وہ ہماری مسلح افواج کو مقبوضہ کشمیر اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے  کے لیے متحرک نہیں کرتے۔

 

Wednesday, 16 Sha'ban 1444 AH - 08 March 2023 CE

 

pak en

 

  • 6. استعماریت سے بچنے کے لیے جمہوریت کو ختم کریں۔

6 20230309 pk fb Colonialism UR

 

اس بات سے قطع نظر کہ جمہوریت میں کس پارٹی کا راج ہے، استعماری راج برقرار رہتا ہے۔ جمہوریت  وہ آلہ ہے جس کے ذریعےمغرب کا سیاسی، فوجی، اقتصادی اور ثقافتی تسلط ہم پر  مسلط ہوتا ہے۔ جمہوریت کی دعوت دینے والی کوئی بھی جماعت استعماریت کا خاتمہ نہیں کر سکتی۔یہ استعماریت پاکستان کے ساتھ ساتھ تمام 57 مسلم ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔اس حقیقت کا ادراک کرنے کے لیے ہمیں مزید کیا ثبوت چاہیے؟ استعماریت سے بچنے کے لیے جمہوریت کو ختم کر کے خلافت قائم کی جائے۔

 

Thursday, 17 Sha'ban 1444 AH - 09 March 2023 CE

 

pak en

 

7. 3 مارچ 1924 عیسوی کو، استعماری کفار ریاستِ خلافت کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

 

اس کے بعد امت کی تاریخ تاریک ہوگئی۔ اس سے پہلے امت کی ریاست خلافت موجود تھی، جو حق و انصاف پر قائم تھی۔ اب، امت کے پاس پچاس سے زائد کٹی پھٹی  ریاستیں ہیں، اور ان کے حکمرانوں کے درمیان شدید تقسیم اور اختلاف ہے۔ جب ریاست خلافت موجود تھی، استعماری کفار اس بات سے آگاہ  تھے کہ اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کو پامال کرنے کی صورت میں ان کی زبانیں کاٹ دی جائیں گی اور ان کے پاؤں توڑ دیے جائیں گے۔ ۔۔مگر آج  مقدس قرآن کو جلایا جاتا ہے، رسول اللہﷺ کی شان میں توہین کی جاتی ہے، اور مسلم علاقوں پر حملہ کیا جاتا ہے، لیکن جارحیت کا بدلہ نہیں لیا جاتا!  ایسا صرف اس لیے ہورہا ہے کہ کوئی امام، خلیفۂ راشد  موجود نہیں، جو امت کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

 

pak en

Last modified onہفتہ, 25 مارچ 2023 08:54

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک