بسم الله الرحمن الرحيم
پاکستانی خبروں پر تبصرے
26/04/2023
Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:
News Commentary 26/04/2023
News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.
For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.
Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.
#BringBackKhilafah
Wednesday, 06 Shawwal 1444 AH corresponding 26 April 2023 CE
1 مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے عظیم فرض کو پورا کرنے کے بجائے پاکستانی فوج فتنے کی جنگ میں پھنسی ہوئی ہے
پاکستان کے حکمران افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی علاقوں میں ہماری مسلح افواج کو فتنے کی جنگ میں پھنسا رہے ہیں۔ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری ڈائیلاگ کے کئی ادوار کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت امریکی احکامات پر عمل پیرا ہے۔ امریکی منصوبہ بھارت کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خلافت کو دوبارہ قائم کیا جائے تاکہ ہماری بہادر اور قابل افواج اُن جنگوں میں داد شجاعت دے سکیں جن میں شرکت کیلئے وہ تڑپ رہے ہیں، الاقصیٰ اور سری نگر کی آزادی کی جنگیں!
2 پاکستان کو بہر صورت تباہ کن مغربی معاشی آرڈر سے نکلنا چاہیے
آئی ایم ایف کی اپریل 2023 کی عالمی مالیاتی استحکام کی رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ "متعدد سرحدی منڈیوں (مصر، گھانا، پاکستان) میں شرح تبادلہ کافی حد تک کمزور ہو گئی ہے۔" جب امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو ڈالر مضبوط ہوتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ غیر ملکی قرضے اور بین الاقوامی تجارت دونوں ڈالر میں ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مصری پاؤنڈ کی طرح روپیہ بھی کمزور ہوا ہے، جس نے خوفناک افراط زر کو جنم دیا ہے۔ ہماری معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے ڈالر کو ترک کرنا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ اسلام کی سونے اور چاندی کی کرنسی نہ صرف ایک قابل عمل آپشن ہے بلکہ یہ شرعاً ایک ضروری امر بھی ہے۔
3 ہماری سرزمین پر امریکی موجودگی ہی دہشتگردی کے فتنے کی جڑ ہے، اس فتنے کے سانپ کا سر کچل دو
257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ “دہشت گردی کی لعنت کو طویل مدتی بنیادوں پر ختم کرنے کی ضرورت ہے”۔ اور اس ضرورت کو عملی طور پر تبھی پورا کیا جا سکتا ہے جب امریکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے جس کا وہ حقدار ہے، یعنی بطور دشمن ریاست۔ اس کی انٹیلی جنس دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پوری دنیا میں افراتفری پھیلا رہی ہے۔ اس کی فوج دوسروں کی زمینوں پر قابض ہے اور ایسا کرنے میں یہودی وجود اور ہندو ریاست کو مدد دے رہی ہے۔ پس ہماری فضاؤں میں امریکی ڈرونز کے لیے "دی بلیوارڈ" کی ہوائی راہداری بند کرو۔ ہمارے شہروں میں سفارت خانے اور قونصل خانوں کے بھیس میں جاسوسی کی پوسٹوں کو سیل کرو۔ اور یہ سب کرنے کے لئے خلافت کو قائم کرو۔
4 پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے لیے کوشاں ہے
وزیر اعظم نے 18 اپریل کو اعلان کیا کہ آرمی چیف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے "زبردست کوششیں" کی ہیں۔ آئی ایم ایف سات دہائیوں سے مسلم معیشتوں کو تباہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ آرمی چیف کو جس لازمی "زبردست کوشش" کی ضرورت تھی وہ خلافت کا دوبارہ قیام ہے۔ یہ خلافت ہی ہے جو قرضوں کے جال کو ختم کرے گی، سود کی ادائیگیوں کو روک دے گی، بدعنوانوں سے کرپشن کا مال ضبط کرے گی، درآمدی متبادل کے لیے بھاری صنعتوں کا جال بچھائے گی، اور مسلم دنیا کے وسائل کو مجتمع کرنے کے لیے انھیں وحدت بخشے گی۔
5 خلافت انڈسٹریالائزیشن کے ذریعے مہنگی درآمدات پر انحصار ختم کر دے گی
پاکستان کے وزیر خزانہ نے حال ہی میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو عظیم کامیابی کے طور پر پیش کیا۔ تاہم حقیقت میں پاکستان درآمدات کے حوالے سے مسلسل بحران کا شکار ہے۔ پاکستان میں کوئی قابل ذکر بھاری صنعت نہیں ہے اور موجودہ صنعت مہنگی درآمدات پر منحصر ہے، جبکہ ہماری برآمدات کم قیمت(low value added) اشیاء ہیں۔ چین، جرمنی، جاپان اور دیگر ممالک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھاری صنعتوں کے باعث ہے۔ خلافت مسلم دنیا کو تیزی سے انڈسٹریالائز کرے گی اور آئی ایم ایف وغیرہ جیسے استعماری اداروں پر انحصار ختم کر دے گی۔ خلافت ایک ایسی مضبوط معیشت کو یقینی بنائے گی جو اسلام کے عالمی غلبے کو سہارا دے سکے گی۔
6 علاقائی تنظیمیں عالمی طاقتوں کے وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے وہ اپنا ایجنڈا رکن ممالک پر نافذ کرتی ہیں
ہمیں ہر صورت مئی 2023 میں بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو مسترد کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیمیں مسلمانوں کو مجبور کرتی ہیں کہ وہ اپنے دشمنوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں۔ یہ تنظیمیں مغربی طاقتوں نے بنائیں ہوں، جیسے جی-20، یا مشرقی طاقتوں نے، جیسے شنگھائی تعاون تنظیم، سب ہی یہ مقاصد پورا کرتی ہیں۔ خلافت ہندو ریاست، جو مسلم سرزمین پر قابض ہے، کے ساتھ حربی کافر (جنگی دشمن) ملک کی طرح پیش آئے گی۔ خلافت کشمیر کو افواج کے جہاد سے آزاد کرائے گی اور اسلام کے غلبے کو یقینی بنائے گی۔
7 وزیر خارجہ کا دورہ بھارت باجوہ ڈاکٹرائن کی غداری کا تسلسل ہے
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی رکنیت بھارت، روس اور چین جیسے اسلام اور مسلمانوں کے کٹر دشمنوں کے ساتھ تعاون ہے۔ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اُس مودی کے ساتھ پینگیں بڑھانے کی راہیں ڈھونڈنا ہے، جو مسلمانوں کا جانی دشمن ہے۔ یہ سب ایسے حالات میں کیا جا رہا ہے جب مودی نے کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر اپنے انتہا پسندوں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تسلط کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے اسلام کی حکمرانی میں واپس لوٹائے گی۔