بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحرير / ولایہ پاکستان
مسلمان فوج دشمن کو شکست فاش دے کر تعزیتوں کی نوبت ہی نہیں آنے دیتی
24 اکتوبر 2023 کو دنیا کی چھٹی بڑی فوج، پاک فوج کے سربراہ نے فلسطینی سفیر سے تعزیت کرکے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
فوجی قیادت کا کام تو یہ تھا کہ وہ یہودی وجود کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر کے تعزیت کی نوبت ہی نہ آنے دیتی۔
آخر کیوں بیلسٹک میزائلوں کا رخ تل ابیب کی جانب موڑ کر بری فوج کے بٹالیننز کو کور فراہم نہیں کیا جا سکتا تاکہ وہ یہودی وجود کی اینٹ سے اینٹ بجا سکیں؟ رفح بارڈر کراسنگ سے غزہ میں داخل ہونے کے لیے ایس ایس جی کے دستے مصر کیوں نہیں بھیجے جا سکتے؟ الکرمہ پل کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہونے کے لیے باقاعدہ فوجی اردن کیوں نہیں روانہ کئے جا سکتے؟
پاکستانی آئی ایس آئی کو شام کے پرجوش مجاہدین ملیشیا کی رہنمائی کے لیے شام کیوں نہیں بھیجا جا سکتا؟ آخر پاکستان نیوی لبنان میں بیروت کی بندرگاہ کے ذریعے سپلائی لائن کیوں قائم نہیں کر سکتی؟ پاک فضائیہ دشمن کی فضائیہ کو بے اثر کرنے کے لیے ترک انسرلک ایئر بیس کا استعمال کیوں نہیں کر سکتی؟
اے صلاح الدین کے بیٹو! اگر آپ کی موجودہ قیادت جنگ میں آپ کی رہنمائی نہیں کر سکتی، تو ایسی قیادت لے کر آئیں جو جنگ میں آپ کی قیادت کرے!
﴿وَاِنِ اسۡتَـنۡصَرُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ فَعَلَيۡكُمُ النَّصۡرُ﴾
“اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد کرنا واجب ہے ۔” (الانفال، 8:72)
#AqsaCallsArmies
#ArmiesToAqsa
Wednesday, 10 Rabi-ul Akhir 1445 AH - 25 October 2023 CE
Latest from
- امریکی منصوبے کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہو
- مسلم دنیا میں انقلابات حقیقی تبدیلی پر تب منتج ہونگے جب اہل قوت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جابروں کو ہٹا کر امت کا ساتھ دینگے
- حقیقی تبدیلی صرف اُس منصوبے سے آ سکتی ہے جو امت کے عقیدہ سے جڑا ہو۔ ...
- حزب التحریر کا مسلمانوں کی سرزمینوں کو استعمار سے آزاد کرانے کا مطالبہ
- مسلمانوں کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر شام کے انقلاب کو اپنے مہروں کے ذریعے ہائی جیک کر کے...