الجمعة، 20 جمادى الأولى 1446| 2024/11/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستانی خبروں پر تبصرے

 

13/12/2023

 

Hizb ut Tahrir / Wilayah Pakistan:

News Commentary 13/12/2023

 

News Commentary by the Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan.

 

For Real Change... Reject democracy... Establish Khilafah.

 

Oh Allah, restore our shield, the Khilafah Rashidah (righteous Caliphate)... Allahuma Ameen.

 

#BringBackKhilafah

 

Wednesday, 29 Jumada al-Awwal 1445 AH corresponding 13 December 2023 CE

 

pak en

 

1 - اے افواج پاکستان! یہودی وجود کو روکنا تمہارا فرض ہے، امریکہ اور نام نہاد عالمی برادری کا نہیں!

 

1 231207 pk fb Pak Army UR

 

ایک ایسے وجود کو روکنے میں امریکہ اور عالمی برادری پر انحصار کرنا سرا سر حماقت اور بےوقوفی  ہے جو خود کو، اور جسے مغرب ، مسلمانوں کے قلب ،مشرق وسطیٰ پر حملے کا ہر اول دستہ سمجھتا ہے۔ یہودی وجود قتل عام کے اس سلسلے سے اپنے اس وقار کا کچھ حصہ دوبارہ بحال کرنا چاہتی ہے، جو 7 اکتوبر کوکِرچی کِرچی  ہو گیا تھا۔ پس عبوری اہداف کافر ممالک اور یہودی وجود کے درمیان متفقہ ہیں۔ البتہ فرق غزہ کے لوگوں کو نکالنے کے طریقہ کار پر ہے ، اور قتل عام اور تباہی  کے پیمانے پر! تو اے افواج پاکستان! اب تم بتاؤ، تم کہاں کھڑے ہو؟ کیا تم کیل کانٹے سے لیس، اور یہودی وجود کو چند گھنٹوں میں ختم کرنے پر قادر ہونے کے باوجود، صرف ہمارے بچوں کے قتل عام کا تماشا دیکھو گے؟ فیصلے کا وقت ہے۔ تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ عزت اور ذلت کا راستہ چننا تمہارا اختیار ہے۔

 

23 Jumada al-Awwal 1445 AH - 07 December 2023 CE

 

pak en

 

2- آرڈر نہیں آئیں گے!

 

2 231208 pk fb Orders UR

 

 

اے مسلم افواج! 2008 سے غزہ پر چھ بار جنگ مسلط کی گئی، لیکن تمہیں متحرک کرنے کیلئے کوئی آرڈرز نہیں آئے۔ نہ ہی کشمیر، برما یا چیچنیا اور بوسنیا کے مسلمانوں  کی مدد کیلئے آرڈرز آئے۔ کیونکہ موجودہ قومی ریاستوں کا نظام برطانیہ، فرانس، امریکہ  جیسے مغربی ممالک نے ترتیب دیا، جس کی جڑیں ویسٹ فیلیا میں ہیں، اور اس کا مقصد مسلم امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا اور مسلم فوجی طاقت کواللہ کی راہ میں جہاد سے ہٹا کر بارڈروں  کی حفاظت پر  لگانا ہے۔   مسلم سیاسی اور فوجی قیادتیں مغرب کی غلام  اور مغربی آقاؤں کی وفاداری کا دم بھرتی ہیں۔  اس سے امید لگانا بے سود ہے۔ اس نیوکلونیل آرڈر کو خلافت سے تبدیل کئے بغیر تمہیں کبھی اللہ کی راہ میں جہاد کے آرڈرز نہیں آئیں گے۔  پس آگے بڑھو، اور خلافت کے قیام سے فلسطین کی آزادی کیلئے متحرک ہو جاؤ۔

 

24 Jumada al-Awwal 1445 AH - 08 December 2023 CE

 

pak en

 

3- ایک مسلم فوج محض قومی بارڈروں کی نہیں، بلکہ تمام مسلم سرزمینوں کی محافظ ہوتی ہے

 

3 231209 pk fb Muslim Army UR

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو دسمبر کو کہا کہ مسلح افواج کی توجہ مادرِ وطن کی سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہیں۔ پاکستان ایک مسلم سرزمین ہے جس کی حفاظت ایک شرعی فریضہ ہے، لیکن وطنیت کے غیر اسلامی تصور کے تحت خود کو پاکستان کی سرزمین کی حفاظت تک محدود کردینا ایک غیر شرعی عمل ہے۔ اگر آج خانہ کعبہ اور مسجد نبوی پر حملہ ہوجائے تو کیا افواجِ پاکستان کو یہ کہہ کر حرکت میں نہیں لایا جائے گا کہ ان کا کام صرف پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ ہے؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا،

 

أَنَّهُمْ أُمَّةٌ وَاحِدَةٌ دُونَ النَّاسِ

"بے شک یہ ایک قوم ہے، باقی تمام قوموں سے یکسر مختلف"۔

 

نبوت کے نقش قدم پر قائم خلافت کی افواج کی توجہ تمام مسلم علاقوں کی حفاظت پر مرکوز ہوتی ہے۔

 

25 Jumada al-Awwal 1445 AH - 09 December 2023 CE

 

pak en

 

4- پاکستان اور افغانستان کو خلافت کے زیر سایہ ایک ریاست بنانا ہی خطے کے مسلمانوں کے معاشی مسائل کا حل ہے

 

4 231210 pk fb Unification UR

 

افغان حکومت نے 27 نومبر سے 35 ٹن کینو کے کنٹینر پر ڈیوٹی 20 لاکھ سے بڑھا کر 29 لاکھ روپے کردی، جبکہ پچھلے سال یہ ڈیوٹی 5 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کی گئی تھی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں مسلم سر زمینیں ہیں ۔لیکن قومی سرحدوں کے مغربی نظام نے دونوں خطوں کے مسلمانوں کو سیکورٹی سمیت کئی لحاظ سے شدید پریشان کررکھا ہے، جس میں اقتصاد سرفہرست ہے۔ کبھی پاکستان کے حکمران اشیاء کی نقل و حمل ویزے کی شرط لگا کر بند کر دیتے ہیں تو کبھی افغان حکام تجارتی اشیاء پر ڈیوٹیوں میں بے پناہ اضافہ کر دیتے ہیں۔ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کا قیام پاکستان اور افغانستان کو ایک ریاست میں ضم کر دے گا اور خطے کے مسلمان بغیر کسی روک ٹوک اور ڈیوٹیوں کے آزادانہ کاروبار اور تجارت کر سکیں گے۔

 

26 Jumada al-Awwal 1445 AH - 10 December 2023 CE

 

pak en

 

5- غزہ میں صیہونی یہودیوں کو مسلمانوں کی کونسی فوج سب سے پہلے منہ توڑ جواب دینے کا اعزاز حاصل کرے گی؟

 

5 231211 pk fb Resistance UR

 

حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ نے 6 دسمبر 2023 کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ایک کانفرنس میں کہا،  " اگر 'اسرائیل' کو پاکستان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تو ظلم کا سلسلہ بند ہو سکتا ہے"۔ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور دو ریاستی حل کو مسترد کرنے کے لیے محض تقاریر اور نعروں پر اکتفا کرنا کافی نہیں۔ یہ عمل درآمد کرنے کا وقت ہے۔ تقاریر تو سیاست دانوں، علمائے کرام، مبصرین اور صحافیوں کے لیے ہوتی ہے۔ جبکہ عملی کاروائیاں حکمرانوں اور عسکری قوتوں کے لیے ہے۔ اب امت مسلمہ کے خلاف کھلی جنگ کے دو ماہ ہو چکے ہیں۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی کہ یہ سیاسی قیادتیں تقاریر اور کھوکھلے نعروں سے عملی اقدامات کی جانب کبھی نہیں بڑھ سکتیں۔ موجودہ حکمرانوں کو ہٹانے، نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو دوبارہ قائم کرنے اور مقدس سرزمین فلسطین کی آزادی کے لیے متحرک ہونا فوج کے مخلص افسران پر فرض ہے۔

 

27 Jumada al-Awwal 1445 AH - 11 December 2023 CE

 

pak en

 

6- اے افواجِ پاکستان! کہا سنا بہت ہو گیا، اب حرکت میں آنے کا وقت ہے

 

6 231212 pk fb Mobilize UR

 

صیہونی یہودی تمہاری ماؤں، بہنوں، بچوں اور بھائیوں پر حملہ آور ہیں۔ یہ نہ رشتے اور قربت کا لحاظ کرتے ہیں، نہ کسی معاشرتی یا عالمی دستور و قانون کا۔ ان یہود نے انبیاء کی نہیں مانی، بلکہ انھوں نے انبیاء کرام علیہم السلام کو قتل کیا، تو ان کے ساتھ کوئی امن کیسے ہو سکتا ہے۔ ہر نماز میں مغضوب یہودیوں کے طرز عمل سے پناہ مانگنے والا مسلمان آخر کیسے ان کے مظالم پر خاموش رہ سکتا ہے۔ اے افواجِ پاکستان! حرکت میں آؤ۔ خاموش نہ بیٹھو۔ کبھی نہ آنے والے احکامات کا انتظار مت کرو۔ زندہ بنو، مردوں کی طرح بے حس و حرکت ہونے کی کیفیت سے نکلو۔ اس سے قبل کہ اللہ کا امر تمہارے خلاف آ جائے۔

 

28 Jumada al-Awwal 1445 AH - 12 December 2023 CE

 

pak en 

7- جنرل صاحب، آپ امریکہ میں کیا کر رہے ہیں جبکہ میدان جنگ غزہ میں سجا ہوا ہے؟

 

7 pk231213fb General UR

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اتوار کے دن صلیبی ہیڈ کوارٹر واشنگٹن کیلئے روانہ ہو گئے، جہاں وہ امریکہ کی سینئر فوجی و سیاسی قیادت سے ملیں گے جو صیہونی یہودیوں کی اصل پشت پناہ ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جو یہود کو صرف ڈیڑھ ماہ میں 22 ہزار گائیڈڈ اور ان گائیڈڈ بم سپلائی کر چکا ہے، مسلسل دیگر فوجی امداد سے نواز رہا ہے اور ڈھٹائی کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور مالی حمایت کر رہا ہے۔ تو جنرل صاحب، آپ کو اپنی افواج کے ساتھ مسلمانوں کی سائیڈ لینی چاہیے یا صلیبی امریکہ اور یہود کی؟ آپ کو اس وقت مصر، اردن اور فلسطین میں مصروف ہونا چاہیے تھا یا واشنگٹن ڈی سی میں؟ اے افواجِ پاکستان! تم کس کی جانب سے غزہ کیلئے متحرک ہونے کے احکامات کے منتظر ہو، تمہاری قیادت اپنا فیصلہ کر چکی ہے، اب تم بھی اپنا فیصلہ کرو!

 

 29 Jumada al-Awwal 1445 AH - 13 December 2023 CE

 

pak en

 

Last modified onمنگل, 19 دسمبر 2023 21:00

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک