الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 09 دسمبر 2010 م

تعلیمی اداروں کی پرائیوٹائزیشن، طبقاتی تعلیمی نظام اور مغربی افکار پر مبنی نصاب - غلامانہ سوچ پیدا کرنے کا استعماری طریقہ کار!!! تعلیمی نظام کے مسائل کا حل صرف اسلامی تعلیمی پالیسی میں ہے جسے ریاست خلافت نافذ کریگی

پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی خودمختاری کے نام پر نجکاری اور فیسوں میں اضافے وغیرہ کے خلاف طلباء اور اساتذہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف پنجاب حکومت لاٹھی چارج، آنسو گیس ، گرفتاریاں اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ تاہم اگر گہرائی سے دیکھا جائے تو پاکستان کا مکمل تعلیمی نظام گلا سڑا، بدبودار اور غلامانہ استعماری پالیسی کا شاخسانہ ہے اور اس میں چند نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا اس غلامانہ تعلیمی نظام کی زندگی کو طول دینے کے علاوہ اس میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں لا سکے گا۔ موجودہ تعلیمی نظام کا خمیرہی سیکولر اور غلامانہ بنیادوں پر قائم ہے جس کا مقصد مغرب کیلئے سستے مزدور پیدا کرنا اور ایسی سیکولر شخصیات کو پیدا کرنا ہے جو مغرب کے غلبے کے لئے سستے فکری ایجنٹوں کا کام کر سکیں۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو اسلامی تعلیمی نظام کے نفاذ کے ذریعے تمام انگلش اور اردو میڈیم کا خاتمہ کر کے تمام امت میں صرف عربی میڈیم سکول قائم کرے گی۔ خلافت میں کسی غیرملکی ، مشنری سکول کی اجازت نہیں، نہ ہی خلافت کے سرکاری بورڈ کے علاوہ کسی اور بورڈ اور نصاب کی اجازت ہو گی۔ سکول خاص طبقوں کے لئے نہیں ہونگے جیسا کہ اوورسیز فاؤنڈیشن، فوجی سکولز، امراء کے سکولزیا یتیموں کے سکولز وغیرہ۔ خلافت میں تعلیم بنیادی اور سیکنڈری لیول تک مفت بھی ہو گی اور لازمی بھی اور اعلیٰ درجوں میں بھی ہر ممکنہ درجے تک مفت ہو گی۔ مخلوط تعلیم کی اجازت نہ ہو گی، خواہ وہ طلباء کے درجے پر ہو یا اساتذہ کے درجے پر، سوائے استثنائی صورتحال کے۔ لیکن ان سب سے بڑھ کر خلافت کا تعلیمی نظام ایسی اسلامی شخصیات کو پیدا کرتا ہے جو اپنی فکر میں یکتا اور منفرد حیثیت کے حامل ہوں اورجن کے نزدیک زندگی کا مقصد اللہ کی عبادت اوررضا حاصل کرنا اور اسلام کو دنیا کی غالب آئیڈیالوجی بنانا ہو۔ اسلام کا تعلیمی نظام لوگوں کو پیٹ کے گرد نہیں گھماتا، نہ ہی انھیں ایک گدھ یا لومڑی کی طرح شکار کرنے کے طریقے سکھاتا ہے، بلکہ اسلامی تعلیمی نظام انسان کو دنیا میں مادی ترقی کیلئے ضروری تمام علوم کے ساتھ ساتھ سب سے پہلے انھیں اعلیٰ و ارفع مقصد زندگی کی جانب گامزن کرتا ہے۔ طلباء اور اساتذہ کو اس موجودہ کرپٹ تعلیمی نظام میں چند بے معنی اصلاحات اور حقوق کی جدوجہد چھوڑ کر اس پورے نظام کو بدلنے کیلئے اٹھنا چاہئے جو طلباء کی زندگیوں کے ساتھ تعلیم کے دوران اور اس کے بعد بھی کھلواڑ کھیل رہا ہے۔ ایسا صرف خلافت کے قیام کی عالمی جدوجہد میں حزب التحریر کے ساتھ شامل ہو کر ہی ممکن ہے جو اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ یوں خلافت کی تعلیمی پالیسی کے نتیجے میں ایک بار پھر امت میں جابر بن حیان، الخوارزمی، امام شافعی، امام ابوحنیفہ، امام غزالی، الکندی اور ابن قدامہ پیدا ہونگے۔ اے معزز اساتذہ اور طلباء ! خلافت کا قیام آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے، اٹھیں اور اس تبدیلی کو ممکن بنائیں۔

عمران یوسفزئی
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک