المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 12 من جمادى الأولى 1440هـ | شمارہ نمبر: 1440/24 |
عیسوی تاریخ | جمعہ, 18 جنوری 2019 م |
شکست خوردہ امریکا خطے سے مار کھا کر نکلنے کے قریب پہنچ چکا ہے ،
افغان مذاکرات کے ذریعے اسے واپسی کا موقع فراہم نہ کیا جائے
17جنوری 2019 کو ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تعریف کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے فخر سے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ”خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے“۔متکبر امریکا جو پہلے مطالبات کرتا تھا اور دھمکیاں دیتا تھا، اب تعریف وتوصیف اور مسکراہٹوں کے پھول نچھاورکررہا ہے کیونکہ اسے افغانستان میں اپنی شکست اور ذلت آمیز انخلاء نظر آرہا ہے۔ امریکا کو خطے سے نکلنے کا راستہ ہلکے ہتھیاروں سے مسلح لیکن جذبہ جہاد سے سرشارافغان مزاحمت نے دیکھایا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے امریکا کو دوبارہ افغانستان میں واپسی کا راستہ فراہم کرنے میں کوئی فخر کی بات نہیں ۔ اپنے گھر کی دہلیز پر امریکا کی سرکاری اور غیر سرکاری فوج کو مستقل اڈے فراہم کرنے میں معاونت کسی بھی طرح خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کا باعث نہیں بنےگی۔ امریکا کی موجودگی ہی ہمارے خطے میں دہشت گردی، بدامنی اور عدم استحکام کی وجہ ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کا سرخیل ہے اور اگر وہ افغانستان میں مستقل اڈے حاصل کرلیتا ہے تو خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کی صورتحال برقرار رہے گی۔ یہ خطے میں امریکا کی موجودگی ہی تھی جس نے اسے ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے قیام کی صلاحیت فراہم کی اور پھر اس نیٹ ورک نے پاکستان میں بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کی خوفناک مہم چلائی تا کہ امریکا اپنی جنگ کو ہماری جنگ بنا کر اپنی جنگ میں ہمارے خون کو ایندھن کے طور پر استعمال کرسکے۔ یہ خطے میں امریکا کی موجودگی ہی ہے جس نے افغانستان میں کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کے قیام کو یقینی بنایا تا کہ ہندوستان خطے میں اپنی بالادستی کے قیام کے لیے سازشیں کرسکے۔ اور یہ خطے میں امریکا کی موجودگی ہی ہے کہ جس کا فائدہ اٹھا کر وہ خطے میں بھارت کی بالادستی کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی نگرانی کررہا ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
کمزور اور لڑکھڑاتے ہوئےامریکا کو خطے سے مستقل بنیادوں پر نکال دینے کے لیے صورتحال انتہائی موافق ہے۔ لیکن پاکستان کی موجودہ فوجی اور سیاسی قیادت امریکاکے افغانستان سےیقینی ذلت آمیز انخلاء کو مستقل قیام میں بدلنے کے لیےسرتوڑ کوشش کررہی ہے۔ امریکا کے ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو پہاڑوں میں رہنے والے چرواہوں نےتار تار کردیا ہے جو اسلام کی بنیاد پرعزت کے متلاشی ہیں ،جارح کے خلاف لڑتے ہیں اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی پر توکل کرتے ہیں۔ دنیا کو صاف نظر آرہا ہے کہ امریکا زخموں سے چور ہوکر گرچکا ہے اوراس کے زخموں سے مسلسل خون بہہ رہا ہے اور اس کے بہتے ہوئےخون سے اٹھنے والی بدبویقیناً کئی اور طاقتوں کو اس بات کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے کہ وہ امریکا اور اس کے مفادات کو چیلنج کریں۔ امریکا کو اس بات کا موقع بالکل بھی فراہم نہیں کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے زخموں کو بھر کر ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے بلکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امریکا خطے سے ذلت کے ساتھ سر پرپاوں رکھ کر بھاگ کھڑا ہو او رخطے میں اس کی موجودگی کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔ آئیں افغان مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری کے کردار کے خاتمے کا مطالبہ کریں تا کہ امریکا عالمی طاقتوں کے قبرستان، افغانستان،میں اپنی موت آپ مر جائے۔ امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے خاتمے کامطالبہ کریں تا کہ امریکا خطے میں اندھا ہوجائے اور زبردست افغان مزاحمت کا سامنا نہ کرسکے۔ زمینی و فضائی سپلائی لائنز کے خاتمے کا مطالبہ کریں تا کہ امریکا اسلحہ اورخوراک کی قلت کا شکار ہو جائے اور اس کی فوج خود افغانستان سے انخلاء پر مجبور ہو جائے ۔ اورآئیں افواج پاکستان سے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کامطالبہ کریں کہ یہ وہ مطالبہ ہے جس کے پورا ہونے پر ہی باقی تمام مطالبات پورے ہوں گے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَاثًا
”اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا“(النحل 16:92)۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |