الإثنين، 27 ربيع الأول 1446| 2024/09/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن افواج پاکستان کو کمزور اور امریکی راج کو مضبوط کرے گا

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملک میں امریکی فتنے کی جنگ کو مزید بڑھانے کا باعث بنے گا۔ یہ فوجی آپریشن پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور اور پاکستان میں امریکی راج کو مزید مستحکم کرے گا۔ حکمرانوں کی غداری اورامریکی غلامی کا ثبوت اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور مسلمانوں کو ڈرون حملوں سے بچانے کے بجائے امریکہ کو پیش کش کی جا رہی ہے کہ امریکہ ہدف بتائے اور پاکستان خود F-16 طیاروں سے بمباری کر کے اپنے ہی مسلمان شہریوں کو شہید کرے گا۔ یوں آقا کو نہ ہی زحمت اٹھانی پڑے گی اور نہ ہی خرچہ! یہ ہیں سیاسی و فوجی قیادت میں موجودوہ غدار جنہوں نے پاک فوج کو کرائے کی فوج (Mercenary Army) بنا کر رکھ دیا ہے۔ یہ غدار حکمران مسلم دنیا کی سب سے بڑی فوج کو کشمیر اور سیاچن کو آزاد کروانے کے لیے استعمال نہیں کرتے لیکن اپنے آقا امریکہ کے حکم پر ملکی معیشت کو 70 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا کر ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کے خلاف کھڑا کر کے ملک کو فتنے کی جنگ میں جھونک دیتے ہیں۔ اس سے قبل سوات اور قبائلی علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنز نہ تو حکومتی رٹ کو قائم کر سکے اور نہ ہی ملک میں جاری فتنے کی جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ بن سکے لہذا اب شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن مزید ملک کی سیاسی ،معاشی اور دفاعی تباہی کا باعث بنے گا۔ اس سے بڑھ کر مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن کرنا حرام ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ

ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، اس کی عزت اور مال حرام ہے (مسلم )۔

یہ کس قسم کی قیادت ہے جو سلالہ میں بے دردی سے قتل کیے گئے فوجیوں کی شہادت پر نہ تو ان کا خوم کھولتا ہے اور نہ ہی وہ اپنی فوجوں کو حرکت میں لاتے ہیں لیکن اسی قاتل امریکہ کے کہنے پر اپنی فوج اپنے ہی شہریوں کو قتل کرنے کے لیے بھیجنے پر باخوشی تیار ہیں۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کی یہ پالیسی ہے کہ فوج کو ملک میں ہی چاروں طرف مصروف کر دیا جائے جس کے نتیجے میں افواج پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کا قابل ہی نہیں رہے گی اور پاکستان کو بھارت کا طفیلی ریاست بنا دیا جائے۔ اور یقینا یہی امریکہ کی پالیسی ہے کیونکہ ایک مضبوط فوج جس کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہو امریکہ اور بھارت دونوں کو منظور نہیں۔ صدام حسین نے بھی حکومتی رٹ کو قائم کرنے کے نام پر عراق کے جنوبی اور شمالی حصوں میں فوج کشی کی اور اپنے ہزاروں شہریوں کو قتل کیا لیکن جب امریکہ عراق پر چڑھ دوڑا تو وہ فوج ملک کا دفاع تو کیا کرتی اپنا دفاع بھی نہ کر سکی۔ حزب التحریر افواج پاکستان میں مخلص افسران کو ایک بار پھر پکارتی ہے کہ غداروں کی غداریوں پر خاموشی ملک اور فوج دونوں کو فنا کر دے گی جس طرح عراق میں ہوا۔ اپنی خاموشی کو توڑیں، سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو اکھاڑ پھنکیں اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة دیں۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو افواج اور امت کو یکجا کر کے نہ صرف پاکستان سے بلکہ اس خطے سے امریکی راج کا خاتمہ کرے گی۔

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

Read more...

کیانی افواجِ پاکستان سے ہر اس آفیسر کو نکال دینا چاہتا ہے جو امریکی راج کا خاتمہ چاہتا ہو

3 اگست 2012 کو چیف آرمی سٹاف، جنرل کیانی نے افواجِ پاکستان کے پانچ افسران کے خلاف قید بامشقت کی سزا کی منظوری دے دی۔ ان افسران میں انتہائی مشہور اور باعزت آفیسر بریگیڈئر علی خان بھی شامل ہیں۔

حزب التحریر کا موقف ہے کہ بریگیڈئر علی خان جیسے افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی اس امریکی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مسلم افواج میں سے ہر اس مخلص اور قابل افسر کو نکال دیا جائے جو ایک مضبوط اور آزاد امت مسلمہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہو۔ یہ پالیسی اس لیے اپنائی گئی کیونکہ امریکہ کئی سالوں سے اس اندیشے کا شکار تھا کہ کہیں مسلم افواج کے معاملات اس کے قابو سے باہر نہ نکل جائیں۔ مارچ 2009 کو اس وقت کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹروس کے مشیر ڈیوڈ کلکِلن نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون "امریکہ کی جنگ" میں لکھا کہ "پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی آبادی 173 ملین ہے، اوراس کے پاس 100 نیوکلیئر ہتھیار ہیں، اور اس کی فوج امریکہ کی فوج سے بڑی ہے...ہم ایسے نقطے پر پہنچ گئے ہیں کہ...انتہاء پسند اقتدار میں آجائیں گے...اور یہ ایسی صورتِ حال ہے کہ آج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اس خطرے کے سامنے کچھ بھی نہیں"۔ یہی وہ امریکی پالیسی ہے جس کے تحت بنگلادیش میں امریکی ایجنٹوں نے، جن کی قیادت شیخ حسینہ کر رہی ہے، بنگلادیش کی افواج کے سینکڑوں مخلص افسران کو گرفتار کیا جنھوں نے حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسی کے خلاف مزاحمت کی اور اسلام کے لیے ایک موقف اختیار کیا۔ یہی وہ پالیسی ہے جس پر شام میں کئی دہائیوں سے عمل ہو رہا تھا لیکن ان مخلص اور بہادر افسران کی وجہ سے حال ہی میں یہ پالیسی شام کے حکمران کے سر پر ہی اُلٹ گئی جب ان افسران نے خلافت کے قیام کا مطالبہ کرنے والے عوام کا ساتھ دے دیا اور ظالم بشار کی حمائت سے ہاتھ کھینچ لیا۔

حزب التحریر پوچھتی ہے کیا یہ امریکہ کی پالیسی نہیں کہ کیانی اور ظہیر الاسلام جیسے افسران کو امریکی مفادات کی تکمیل میں ان کی بے پناہ کاوشوں کے عوض ترقیوں اور انعامات سے نوازا جائے؟ کیا یہ امریکی پالیسی نہیں ہے کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کو اپنے ہی عوام کے خلاف کھڑاکر دیا جائے جبکہ افواجِ پاکستان نے تو بیرونی حملہ آوروں کے خلاف اپنے مسلمان بھائیوں کے تحفظ کی قسم کھائی ہے؟ کیا اسی پالیسی کو قبائلی علاقوں میں نافذ نہیں کیا گیا اور کیا کیانی اور ظہیر الاسلام نے فتنے کی اس جنگ کو کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں تک پھیلانے پر اپنی آمادگی کا اظہار نہیں کیا؟ کیا یہی وہ پالیسی نہیں ہے جس کے تحت ایسے ہر مخلص آفیسر کو عبرت کا نمونہ بنا دیا جاتا ہے جو ڈرون حملوں، ایبٹ آباد اور سلالہ پر حملے اور امریکی راج کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتا ہے تا کہ ان غداریوں کے خلاف کوئی دوسرا آواز اٹھانے کی جرأت نہ کرے؟ تو ہم پوچھتے ہیں کہ کس کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے؟ بریگیڈئر علی خان جیسے مخلص افسران کا یا کیانی اور ظہیر الاسلام جیسے غداروں کا۔

حزب التحریر کیانی اور واشنگٹن میں موجود اس کے آقاؤں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ اگر وہ ایک ایک افسر کے گھر میں بھی گھس جائیں تب بھی ناکام رہیں گے بالکل ویسے ہی جیسے فرعون موسی علیہ اسلام کی تلاش میں ناکام و نامراد ہوا تھا۔ حزب التحریر افواجِ پاکستان کے مخلص افسران کو پکارتی ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة دیں۔ مخلص اور بہادر افسران کے ذریعے اللہ وہ دن جلد لائے گا جب اسلام کی سچائی کی بدولت ان مجرم غداروں کے فساد اور باطل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ فرماتا ہے:


لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
"تاکہ اللہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا ثابت کر دے گو یہ مجرم لوگ ناپسند ہی کریں"۔ (الانفال۔8)


میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

Read more...

میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام پوری دنیا کے سامنے بے دھڑک جاری ہے جبکہ اس کا مجرم صدر مسلمانوں کو جلا وطن کرنے کی دھمکی دے رہا ہے

رمضان کے مبارک مہینے کے پہلے چند دنوں میں اور پچھلے چھ ہفتوں سے مسلسل میانمار کے مسلمانوں کا منظم طریقے سے قتل عام پوری دنیا کے سامنے جاری ہے جبکہ نام نہاد عالمی برادری نے اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عرب اور عالمی میڈیا نے اس ظالمانہ اور مجرمانہ فعل پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ ایسا نظر آتا ہے کہ جیسے پوری دنیا نے ناصرف میانمار کے مسلمانوں کے خلاف سازش کی ہوئی ہے بلکہ وہ وہ ان مسلمانوں کے وجود کو مٹا نے کا منصوبہ رکھتے ہیںیہاں تک کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 19جولائی2012کو جاری ہونے والے بیان کو بھی میڈیا میں کسی قسم کی کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

اس خونی اور انتہائی خوف ناک مجرمانہ فعل کے بعد جس میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا گیا اور نوے ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ،میانمار کے قاتل صدر Thein Seinکو 11جولائی بروز بدھ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Antonio Jaterresسے ملاقات کے دوران یہ کہنے کی ہمت ہوئی کہ میانمار میں موجود اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو پناہ گزینوں کے کیمپوں میں منتقل کردیا جائے اور اس کے بعد انھیں ملک سے بے دخل کردیا جائے۔اس نے اس ملاقات کے دوران مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ان روہنگیا لوگوں کو قبول کیا جائے جو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں اور وہ ہماری نسل سے بھی نہیں ہیں اور یہ لوگ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی ہیں۔

یہ کس قسم کے انتہائی متعصبانہ اور قابل مزاحمت خیالات ہیں کہ رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پرلوگوں کی درجہ بندی کی جارہی ہے۔جبکہ اسلام اہل کتاب اور مشرکوں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے وہی سلوک روا رکھتا ہے جس کے مسلمان مستحق ہوتے ہیں۔کتنا بڑا فرق ہے انسانوں کے بنائے ہوئے ناقص اور مجرمانہ نظام میں اوراسلام کے مثالی نظام میں جو کہ انتہائی اعلی اور عمدہ صفات کے قوانین سے مزین ہے۔ان لوگوں کو صرف اس لیے قتل کیا جارہا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے اور انھیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے بالکل درست فرمایاکہ ''اگر تمھیں شرم نہیں تو جو چاہے کرو‘‘۔

میانمار میں تقریباًآٹھ لاکھ روہنگیا مسلمان صوبے اراکان میں رہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ ان مسلمانوں کو دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم اور کمزور اقلیت قرار دیتی ہے جن کے خلاف انتہائی آسانی سے ظلم و جبر کا سلوک روا رکھا جاسکتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی بلکہ انھیں غیر قانونی تارکین وطن قرار دیتی ہے جو بنگلادیش سے آئے ہوئے ہیں۔
میانمار میں ہونے والے واقعات کے متعلق کسی بھی قسم کی مصدقہ خبروں اور اطلاعات کی غیر موجودگی میں ہم روہنگیا مسلمانوں کی انتہائی قابل رحم حالت زار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمشنربرائے پناہ گزین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں جس کے مطابق'' میانمار میں روہنگیا ہر طرح کے جبر کا شکار ہیں جس میں جبری مشقت، زبردستی ان کا مال لے لینا،نقل و حرکت پر پابندی، رہائشی حقوق کی کمی، شادی کے غیر منصفانہ قوانین اور زمین ضبط کر لینا شامل ہے‘‘۔

برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے تین فریق ذمہ دار ہیں:

.1میانمار کی مجرم ریاست جو کہ مغرب کی آلہ کار ہے اور اس کے خلاف ہمارا وہی موقف ہے جو دیگر مغربی ممالک کے خلاف ہے کہ اگرچہ جبر و استبداد کے دن کتنے ہی طویل کیو ں نہ ہوجائیں بلا آخر اس ملک کے لیے افسوس اور خسارے کا باعث ہی ہوتا ہے۔فرعون کے جبر اور غرورکا دور اگر چہ بہت طویل تھا لیکن بلا آخر اللہ نے اس کو ذلیل ورسوا کیا اور اس کو تباہ کردیا۔اور ظالموں کے لیے اللہ کا یہی قانون ہے۔

.2 میانمار کی پڑوسی ریاست بنگلادیش ایک مسلم ریاست ہے اور اس کی آبادی کی اکثریت مسلمان ہے لیکن اس نے اپنی سرحدوں سے چند گز کے فاصلے پر ہونے والے قتلِ عام اور بے دخلی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔لہذا بنگلادیش کی ریاست بھی اتنی ہی غدار اور مجرم ہے جتنا کہ میانمار کی ریاست۔

.3میڈیا بھی اس ظلم میں معاون ہے۔کوئی ایمان دارانہ ،شفاف اور مقصد سے مزین خبر میسر نہیں ہے ۔ ''رائے اور اختلاف رائے‘‘اور''مزید جاننا‘‘ کے نعرے محض جھوٹ اور دھوکہ ہیں۔ صرف وہ کچھ جانیں جو وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں اور میڈیا کایہ دعوہ کہ ہم حقیقت کواس کی اصل صورت میں پہنچاتے ہیں بھی ایک جھوٹ ہے کیونکہ وہ حقیقت کو بھی جھوٹ کا تڑکا لگا کر ویسے دیکھاتے ہیں جیسا کہ ان کے آقا دنیا کو دیکھانا چاہتے ہوں۔لہذا میڈیا بھی استعماری ریاستوں کا ایک باج گزار غلام ہے۔

اگرچہ ہم نے ان لوگوں کی نشان دہی کردی ہے جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف یہ لوگ ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ درحقیقت وہ تمام مسلمان اس کے ذمہ دار ہیں جو ان کی مددو معاونت کرسکتے ہیں۔تو کیا چیز ہے جو میانمار کے پڑوسی مسلمان ممالک بنگلادیش،انڈونیشیا اور ملائیشیا کے فوجیوں کو ان مسلمانوں کی مدد سے روکتی ہے۔کیا وہ اپنے مسلمان بھائیوں کواپنی آنکھوں کے سامنے بے دخل اور قتل ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہے؟کیا اسلام اور مسلمانوں کی محبت ان کے جسم اور روح کو اس ظلم کو روکنے کے لیے نہیں اکساتی؟کیا انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے الفاظ نہیں سنے کہ

((المسلمون نتنکافا دماو ھم ویسعی بذمتھم ادناھم، و ھم ید علی من سو اھم))

''مسلمانوں کا خون ایک جیسا(برابر)ہے،

ان کے ماتحت ان کی امان میں ہیں اور وہ ایک امت ہیں تمام دوسروں کو چھوڑ کر‘‘۔

ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری التجاوں کو جلد شرفِ قبولیت عطا فرمائیں کیونکہ ہمارے بھائیوں کی تکلیفیں بڑھتی جارہی ہیں اور اقوام ان پر ہر طرف سے ایسے جھپٹ رہی ہیں جیسا کہ وہ اپنا اپنا حصہ چاہ رہی ہوں۔ بہرحال ظلم و ناانصافی کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہوجائے اللہ کے حکم سے دوبارہ خلافت راشدہ قائم ہوگی جو دوبارہ انصاف کا بول بولا کرے گی اور ظالموں سے ان کے مظالم کا حساب لے گی اور دنیا کو ایک بار پھر انصاف کے زیور سے مزین کردے گی۔

حزب التحریرمیانمار میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لاتی رہے گی لیکن ہم امت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اللہ کے حکم کے مطابق ایک خلیفہ ایک امام کو بیعت دیں جو ہم پر اللہ کے احکامات کے مطابق ہم پر حکومت کرے،مسلمانوں کے خون،مال اور عزت کی ظالموں اور مجرموں سے حفاظت کرے۔اور مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور اللہ یقیناًآپ سے آپ کے بھائیوں کے متعلق سوال پوچھے گا اور آپ کا احتساب کرے گا۔

وَاللّہُ غَالِبٌ عَلَی أَمْرِہِ وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُونَ
اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں

عثمان بخاش
ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

Read more...

التریمسا (شام) میں ہونے والا قتل عام دنیا بھر کے بے شرم حکمرانوں خصوصاً مسلم دنیا کے حکمرانوں کے منہ پر ایک بد نما داغ ہے

سلامتی کونسل میں موجود عالمی طاقتوں کے مجوزہ منصوبے میں دی گئی دس روز کی ڈیڈلائن کے اختتام سے قبل ہی، ظالم بشار کی حکومت نے، جو کہ نہتے شہریوں کے قتل عام کے لیے مشہور ہے، ایک بار پھر ان شہروں اور دیہاتوں پر ہر طرح کے اسلحے سے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا جنہوں نے انقلاب میں حصہ لیا۔ بشار کی حکومت اس طرح کا قتلِ عام حکومت کی مضبوطی اور رٹ کو ثابت کرنے کے لیے کرتی ہے۔ بشار کی فوجوں نے شام میں قتل ِعام کے باب میں ایک نئے باب کا اضافہ اس وقت کیا جب انھوں نے حما شہرکے نواح میں موجود ایک قصبے التریمسا میں دو سو تیس سے زائد نہتے بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیا۔ جمعرات 12 جولائی کی الصبح فوج نے اس پرامن علاقے کا محاصرہ کر لیا اورگھروں پر اندھا دھند بمباری شروع کر دی۔ اس کے بعد انھوں نے اسد کے پاگل کتوں شبیہا (بھوت) ملیشیا کو کھلا چھوڑ دیا جنھوں نے جان بچا کر بھاگنے والے خاندانوں کو کھلے میدانوں میں چاقوں اور خنجروں کے ذریعے قتل کرنا شروع کر دیا۔

اس سے قبل بشار الاسد نے 23 جون کو قائم ہونے والی اپنی جنگی حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا تھا اور اس نے اس بات پر زوردیا تھا کہ حکومت کی تمام تر کوشش اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ اس صدر کی حقیقت ہے جس سے شام کے لوگ بھلائی کی امید رکھتے تھے اسی لیے عوام نے پہلے اس کے اقتدار پر غاصبانہ قبضے کے خلاف خاموشی اختیار کی تھی۔ اس خاموشی کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس نے عوام کو قتل کیا اور ان کے ٹکڑے کیے۔

یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ اس صورتحال میں کچھ لوگ غیر ملکی طاقتوں سے مدد کے طلبگار ہیں جنھوں نے بشار کو قوت بخشی اور ان تمام لوازمات سے نوازا جس کے ذریعے وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ سکے۔ انھیں طاقتوں نے بشار کو ان مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا موقع فراہم کیا جو اس کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں اور انشاء اللہ عوام اب اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے جتنے قریب ہیں اس سے قبل کبھی بھی نہ تھے۔

امریکہ اور اس کا مقابلہ کرنے والی یورپی طاقتیں دونوں ہی اس وقت باغی تحریک کو قابو کرنے کے لیے بشار کے کسی متبادل کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ خودساختہ "اپوزیشن" اس انقلاب سے ہزاروں میل دور یورپ اور امریکہ کے آرام دہ شہروں میں بیٹھی ہے جبکہ انقلابیوں کو کسی قسم کی کوئی مدد حاصل نہیں سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے۔ اس صورتحال نے مشرق و مغرب کی طاقتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ اسی لیے انھوں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ عوامی سطح پر روس اور اس کی اتحادی قاتل بشار کی حکومت کی حمائت کریں جبکہ امریکہ اور مفلوج زدہ یورپ کھوکھلے بیانات کے ذریعے ایسا کردار ادا کریں جیسے وہ بشار کی حکومت کے خلاف ہیں لیکن خفیہ طور پر یہ اب بھی بشار کے ساتھ ہیں اور اب بھی بشار کو اس بات کا موقع دے رہے ہیں کہ وہ معصوم لوگوں کے خون سے کھیلے۔ اوبامہ انتظامیہ کا روسی جنگی بحری بیڑے کا شام کی بندر گاہ ٹارٹوس کے دورے کو ایک معمول کی کاروائی قرار دینا آپ کے سامنے ہے۔ یہ تمام ممالک حقیقی قاتل ہیں اور شام کی مبارک سرزمین جو کہ شہداء کے خون سے سیراب کی گئی ہے سے ان ظالم طاقتوں کے اثر و رسوخ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ اس اثر و رسوخ کا خاتمہ اس طرح ہونا چاہیے کہ امریکہ کبھی بھی کسی خوبصورت ایجنٹ کے ذریعے اس سرزمین میں داخل نہ ہو سکے، جس کی امریکہ اس وقت شدید جد و جہد کر رہا ہے تاکہ وہ ایجنٹ مغربی سیکولر جمہوری نظام کو برقرار رکھتے ہوئے امریکہ کے اثر و رسوخ کو دوام بخشے۔

اس مجرم پاگل حکومت کو قائم رکھنے والے ستون گرنا شروع ہو چکے ہیں اور اس کو زندگی بخشنے والے اجزاء خود اپنی زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ فوج اور سفارتی حلقوں کے اعلی افسران کا حکومتی حمائت سے دستبرداری اور انقلاب کا حکومتی کنٹرول میں موجود دو بڑے اور اہم شہروں دمشق اور آلیپو تک پہنچ جانے کے بعد، آلیپو کے شہریوں نے پوری طاقت کے ساتھ حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا جبکہ دمشق میں بشار الاسد کی خواب گاہ سے چند گز کے فاصلے پر ماٹر شیل پھٹنے شروع ہو گئے۔ اور اب جب بشار کی حکومت اس مبارک انقلاب کو کچلنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کا بھر پور اظہار دمشق کے بہادر تاجروں کی ہڑتال سے ہوتا ہے جن کو بشار اپنی خونی فوج کا سپاہی سمجھتا تھا، تو اس ظالم حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ نہتے اور کمزور لوگوں کا قتل عام کرے۔

اے شام کے بہادر و شجاع لوگوں!

اللہ کی قسم آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ اللہ سنتا بھی ہے اور دیکھتا بھی ہے۔ اللہ آپ کے ساتھ بھی بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ اللہ اپنے بندے موسی علیہ سلام کے ساتھ تھا۔ اللہ آپ کی بھی مدد کرے گا اگر چہ اس میں وقت لگے۔ جیسا کہ موسی علیہ سلام اور ان کی قوم نے صبر و استقامت کے ساتھ فرعون اور اس کی فوج کے جبر کا سامنا کیا اور بغیر کسی مدد کے ایک لمبے سفر کو اختیار کیا یہاں تک کہ اللہ کی مدد آ گئی اور اللہ نے فرعون کو ڈبو دیا۔ اللہ آپ کے صبر پربھی بالکل ایسے ہی مدد کرے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

(وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ)

ترجمہ:پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بے حد کمزور کر دیا گیا تھا اور ہم انہیں کو پیشوا اور (زمین) کا وارث بنائیں۔ (القصص۔5)

چیرمین برائے انفارمیشن آفس حزب التحریر ولایہ شام

انجینئر ہشام البابا

Read more...

حزب التحریر کا شام کے مسلمانوں کی مزاحمت کے حق میں شام کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ شام کے ظالم و جابر بشار کی حکومت کاخاتمہ اور خلافت کا قیام قریب ہے  

حزب التحریر نے بروز جمعرات 26 جولائی 2012 کو اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھا جن پر تحریر تھا "شام کے جابر کا خاتمہ قریب ہے اور اب وقت خلافت کے قیام کا ہے "اور "امت کی وحدت خلافت"۔ یہ مظاہرہ شام کے بہادر مسلمانوں کی جاری اس مزاحمت کی حمائت میں کیا گیا جس کو شروع ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب دوسرے رمضان میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اس دوران ہزاروں مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ یہ مظاہرہ ان مسلمانوں کی حمائت میں کیا گیاجوظالم و جابر بشار کے ٹینکوں اور طیاروں کی پروا نہ کرتے ہوئے "الشعب یرید خلافة من جدید" امت نئی خلافت کا قیام چاہتی ہے کا مطالبہ کرتے رہے اور صبر کے ساتھ افواج میں موجود اپنے بھائیوں سے خلافت کے قیام کے لیے نصرة طلب کرتے رہے۔ یہ مظاہرہ شامی مسلمانوں کے اس جزبہ ایمان کی تعریف میں کیا گیا جس نے شامی افواج کے ان افسران کوبھی اس حد تک کو متاثر کیا کہ وہ جابر کے خلاف امت کی حمائت میں امت کے ساتھ جڑ گئے جبکہ وہ اس مزاحمتی تحریک کی ابتداء میں بشار کے ساتھ کھڑے تھے۔ مظاہرین نے اللہ سبحان و تعالی سے دعا کی کہ اس مبارک ماہ رمضان میں امت کوشام کی مقدس سرزمین میں اس کی ریاست خلافت عطا فرمادیجئے۔ یہ وہ مقدس سرزمین ہے جس کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

أَلاَ إِنَّ عُقْرَ دَارِ الإسلام الشَّامُ»

یقیناًاسلام کے مسکن کا مرکز شام کی سرزمین ہے

شام وہ سرزمین ہے جہاں عیسی ابن مریم اتارے جائیں گے اور دجال سے لڑیں گے۔ اور شام کی سرزمین وہ زمین ہے جہاں ہند کو فتح اور اس کے حکمرانوں کو قید کرنے والے مسلمان حضرت عیسی سے ملاقات کریں گے۔ مظاہرین نے مسلم دنیا کی طاقتور ساٹھ لاکھ افواج میں سے سب سے زیادہ طاقت رکھنے والی افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ اسلام اور مسلمانوں کی پکار پر لبیک کہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وہ کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے چھوٹے سے ساتھی غداروں کے ٹولے کو اکھاڑ پھینکے۔ انھوں نے مخلص افسران سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ حزب التحریر کو نصرة دیں تا کہ نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام عمل میں لایا جائے اور پھر وہ خلافت تمام مسلم ممالک کوجوڑ کر دنیا کی سب سے طاقتور ریاست کہلائے۔

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ (الروم: 4)

بِنَصْرِ اللَّهِ (الروم: 5)

اس روز مسلمان شادمان ہوں گے

اللہ کی مدد سے (الروم:4.5)

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

Read more...

اوبامہ کی مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف کی حمائت، پاکستان کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر اوبامہ کا بیان پاکستان کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اوبامہ نے ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو باہر سے اپنا حل تھوپنا نہیں چاہیے"۔ پاکستان سال ہا سال سے کشمیر کو ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتا آیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے حل اور بین الاقوامی ثالثی کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔ جبکہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر کو دو ممالک کے درمیان ایک مسئلہ قرار دیتا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی بین الاقوامی مداخلت چاہے وہ اقوام متحدہ کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو کو ہمیشہ مسترد کرتا رہا ہے۔ اوبامہ نے پاکستان کے موقف کو مکمل طور پر مسترد اور بھارتی موقف کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا ہے۔ 9/11 کے بعد اس وقت کے امریکی ایجنٹ جنرل مشرف نے افغانستان میں پاکستان کی ہمدرد حکومت کے خاتمے اور افغانستان کے مسلمانوں کے قتل عام میں شمولیت کے بدلے ایٹمی پروگرام، معیشت، افغانستان میں پاکستان کی دوست حکومت کے قیام اور کشمیر کے مسئلے پر امریکی حمائت کا پاکستان کے عوام کو یقین دلایا تھا۔ جس طرح ایٹمی پروگرام اور پاکستان کی معیشت کے خلاف امریکی دشمنی اور افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ کو پھیلانے میں امریکی حمائت واضع ہو چکی ہے، اسی طرح کشمیر پر بھارتی موقف کی حمائت سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی ہے کہ امریکہ بھارت کا دوست اور پاکستان کا دشمن ہے۔ مشرف کی طرح موجودہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار بھی امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو اس حقیقت کے واضع ہو جانے کے باوجود امریکی پالیسیوں کے مسلسل نفاذ کو قومی مفاد میں قرار دے رہے ہیں۔ اوبامہ کا کشمیرپر بھارتی موقف کی حمائت سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور امریکی چاکری کے مشورے دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پر امریکہ اور اقوام متحدہ پر انحصار کرنا ایک غیر اسلامی عمل ہے اور اس کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ کبھی بھی حل نہیں ہوسکتا۔ اللہ سبحان و تعالی فرماتے ہیں:

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلاَلاً بَعِيدًا- النساء:60

ترجمہ:کیا آپ ﷺ نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو دعوی کرتے ہیں کہ ایمان لائے ہیں اس پر جو آپ ﷺکی طرف اور آپ ﷺ سے پہلے نازل ہوا، چاہتے ہیں کہ اپنے فیصلے طاغوت (غیر اللہ) کے پاس لے جائیں حالانکہ ان کو حکم ہو چکا ہے کہ طاغوت کا انکار کر دیں۔ (النسائ۔60)

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے پوچھتی ہے کہ کب تک سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے جھوٹے دلاسوں سے دھوکا کھاتے رہیں گے۔ امریکہ کی مدد و حمائت کی خوش فہمی میں ہم پہلے ہی آدھا ملک گنوا چکے ہیں اور آج بھی مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں۔ آج امریکی پالیسیوں کی حمائت کا یہ جواز یکسر ختم ہو چکا ہے کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد میں ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل خلافت کا قیام اور اس کی افواج کے ذریعے جہاد ہے۔ اے افواج پاکستان کے مخلص افسران سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو ہٹاو اور حزب التحریر کو نصرة دو تا کہ خلافت کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور بذریعہ جہاد کشمیر کو آزاد کروایا جائے۔

 

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

شہزاد شیخ

 

Read more...

اے مسلمانو! اِس رمضان اللہ کے ساتھ اپنے کیے ہوئے وعدے کو پورا کرو امریکی راج اورظالم حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو اور خلافت کو قائم کرو

 

اے مسلمانانِ پاکستان!

حزب التحریر آپ سے اِس رمضان مخاطب ہے اور آپ کو یاد دلاتی ہے کہ آپ وہ مسلمان ہیں جن کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انہوں نے ظلم کو چیلنج کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ آپ نے اس خطے پر اسلام کی حکمرانی کو قائم کرنے کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کیااور سینکڑوں سالوں تک کفریہ طاقتوں پر فتح یاب رہے یہاں تک کہ برصغیر کا خطہ اپنی خوشحالی کی وجہ سے پوری دنیا کے لیے قابلِ رشک بن گیا۔ آپ اس اسلامی سرزمین پر برطانوی راج کے قیام کی کوششوں کے خلاف دو سو سال تک بے جگری سے لڑتے رہے ۔ اور جب آپ کو پتہ چلا کہ پہلی جنگِ عظیم کے بعد مغرب کا منصوبہ یہ ہے کہ خلافت کو ختم کر دیا جائے تو آپ نے خلافتِ عثمانیہ کو بچانے کے لیے برصغیر میں ایک فعال تحریک شروع کی، اگرچہ اُس وقت آپ خودبرطانیہ کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے۔ آپ نے برطانوی راج کے خلاف مزاحمت میں اپنا خون بہایا یہاں تک کہ اسلام کے نام پرپاکستان کا قیام عمل میں آگیا۔ برصغیر کی تقسیم کے دوران آپ نے اللہ کی رضا کی خاطرلاکھوں شہداء کی قربانی دی اور آپ کو اس بات پر فخر ہے۔ آج بھی اسلام آپ کی رگوں میں دوڑ رہا ہے، اسلام آپ کے لیے اہم ترین مسئلہ ہے اور اسلام آپ کا جینا اور مرنا ہے۔


پچھلے کئی سالوں سے آپ کے دشمن اس بات سے شدید خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ اس پوزیشن میں آ گئے ہیں کہ کسی بھی وقت اسلام اور اس کی ریاست یعنی خلافت کا قیام آپ کو دوبارہ سربلندی عطا کر سکتا ہے۔ مارچ 2009ء میں امریکی سینٹ کام(Centcom) کمانڈرز کے مشیرڈیوڈ کل کلن David Kilcullen نے اپنے بیان میں کہا:''پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی آبادی 173ملین ہے، اوراس کے پاس 100نیوکلےئر ہتھیار ہیں، اوراس کی فوج امریکہ کی فوج سے بڑی ہے...ہم ایسے نقطے پر پہنچ گئے ہیں کہ...انتہاء پسند اقتدار میں آجائیں گے...اور یہ ایسی صورتِ حال ہے کہ آج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اس خطرے کے سامنے کچھ بھی نہیں‘‘۔ اور 16نومبر2009ء کو نیویارکرمیگزین کے ایک آرٹیکل میں بیان کیا گیا: ''بنیادی خطرہ انقلاب کا ہے-کہ پاکستانی فوج کے اندر موجود انتہاء پسند تختہ الٹ دیں... اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے حزب التحریرکا تذکرہ کیا ...جس کا ہدف خلافت کا قیام ہے: یہ لوگ پاکستان کی فوج میں جڑیں بنا چکے ہیں اور فوج میں ان کے گروپ(cells) موجود ہیں۔ ‘‘ اور اسی مضمون میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی'را‘کے سینئر عہدیدارنے کہا:''ہمیں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق ڈر ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ کہیں مولوی ملک پر قبضہ نہ کر لیں ۔ ہمیں پاکستان کی فوج میں موجود اُن اعلیٰ افسران سے خطرہ ہے جو خلافت پسند ہیں...کچھ لوگ جن کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیںیہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایک اسلامی فوج کی قیادت کریں ‘‘۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

اگرچہ آپ کے پاس دنیا کی کئی عالمی طاقتوں سے زیادہ نوجوان آبادی ، رقبہ ، سمندری ساحل اور افواج موجودہیں،لیکن آپ ظالم حکمرانوں کی وجہ سے ذلت اور مایوسی کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ حکمران کفر یہ قوانین کے ذریعے حکمرانی کررہے ہیں اور ان کفار کی غلامی اختیار کیے ہوئے ہیں جو آپ کے دشمن ہیں۔ پاکستان کی فوجی و سیاسی قیادت میں موجود غداروں کے اِس ٹولے کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آپ کے کاروبار تباہ ہوں ، آپ کے بچے روٹی کے نوالے سے محروم ہوں اور آپ کی زندگی اجیرن ہو جائے،لیکن وہ نیٹو سپلائی لائن کو یقینی بنانے کے لیے زمین آسمان برابر کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ افغانستان میں موجودصلیبی افواج کو شراب، سور کا گوشت اور اسلحہ فراہم ہوتا رہے۔ یہ سپلائی لائن افغانستان میں امریکہ کی صلیبی فوج کے لیے شہ رَگ کی مانند ہے،اور جس کی بدولت ہی افغانستان میں بھارت کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں،اور بھارت وہاں سٹریٹیجک جگہ بناکر بلوچستان اورقبائلی علاقوں میں آپ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایک طرف تو یہ سستے ایجنٹ حکمران فوج میں موجود اُن مخلص افسران پر ظلم ڈھا رہے ہیں اور ان پر مقدمے چلا رہے ہیں،جو اسلام کی حکمرانی چاہتے ہیں ،جبکہ دوسری طرف ان حکمرانوں نے پورے پاکستان کو امریکہ کی فوجی،انٹیلی جنس اور پرائیویٹ عسکری تنظیموں کے لیے چراہ گاہ بنا دیا ہے۔ ان پرائیویٹ عسکری تنظیموں نے پورے ملک کے رہائشی اور فوجی علاقوں میں ، قلعہ نما گھروں کی شکل میں، اپنے اڈے قائم کیے ہوئے ہیں۔ گلبرگ لاہور اور لاہور کینٹ میں موجود گھر اِس کی ایک مثال ہیں۔ اوریہ لوگ کینٹ کے علاقوں میں ایسے مزید گھر حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہی امریکی دہشت گرد وں کی فوج ہے جو ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں کے ذریعے افواجِ پاکستان پر حملوں کی نگرانی کرتی ہے اور اس کا ملبہ قبائلی علاقوں کے مسلمانوں پر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی مسلح افواج کو لاحاصل فتنے کی جنگ میں پھنسایا جائے ،جبکہ ان حکمرانوں کی ذمہ داری تو یہ تھی کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے مسلمانوں سمیت پورے پاکستان کو یکجا کر کے کفار کے خلاف مضبوط ہاتھ کی شکل دی جائے ۔ یوںیہ حقیر غدار حکمران آپ کی آنکھوں کے سامنے پاکستان میں امریکی راج کی تعمیر میں دشمن کو براہِ راست مدد فراہم کر رہے ہیں۔


اے مسلمانو!

اگرچہ یہ واضح حقیقت ہے کہ جب تک ظالم حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ان کا نافذکردہ کفریہ نظام آپ کی گردنوں پر مسلط ہے آپ کبھی بھی مایوسی اور تباہی کی دلدل سے نہیں نکل سکیں گے۔ تاہم اس بات کو جان لینا ضروری ہے کہ ظلم کی حکمرانی صرف کفر نافذ کرنے والے حکمرانوں کے لیے وبال نہیں بنے گی بلکہ اس کے نتیجے میں وہ لوگ بھی فتنے میں مبتلا ہوں گے جو اس کا مشاہدہ کریں اور اسے تبدیل کرنے کے لیے کچھ نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

 

وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

''اور ڈرو اس فتنے سے جو تم میں سے صرف ظالم لوگوں کو ہی نہیں پہنچے گا۔ اور جان لو کہ اللہ شدید عذاب دینے والا ہے‘‘(الانفال: 25)۔

اور نہ ہی ان حکمرانوں کے خلاف محض دعا کرنا اس صورتِ حال سے نجات دے گا، جب تک کہ حکمرانوں کے احتساب کے شرعی فرض کو سرانجام نہ دیا جائے ۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

 

((وَالَّذِیْ نَفسِیْ بِیَدِہٖ لَتأمُرُنَّ بِالمَعرُوفِ وَلَتَنْھَوُنَّ عَنِ المُنْکَرِ اَولِیُوشَکنَّ اللّٰہُ اَنْ یَّبْعَث عَلَیْکُمْ عِقَابًامِّن عِندِہٖ ثُمَّ لَتَدعُنَّہُ وَلَایُسْتَجَابُ لَکُم))

''اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے تم ضرور بالضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرو گے ورنہ خطرہ ہے کہ اللہ تم پر اپنی طرف سے عذاب نازل کر دے پھرتم اسے پکار و گے لیکن وہ تمہاری دعا قبول نہیں کرے گا‘‘(مسنداحمد، ترمذی)۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

یہی رمضان وہ وقت ہے کہ آپ اس ظالمانہ حکمرانی اور پھیلتے ہوئے امریکی راج کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ حزب التحریرجو امت کی جماعت ہے آپ کو یہ خوشخبری دیتی ہے کہ امت کی جدوجہد پہلے ہی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ شام میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور پچھلے ایک سال سے وہاں یہ صورتِ حال موجودہے،اور اب ان کی تحریک دوسرے رمضان میں داخل ہونے کو ہے۔ شام میں آپ کے مسلمان بھائی اور بہنیں ظالم بشار الاسد کے ٹینکوں اور جہازوں کی پرواہ کیے بغیر(الشعب یرید الخلافۃ بالجدید)''عوام خلافت کا دوبارہ قیام چاہتے ہیں‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ان کی بہادری نے مسلح افواج کے افسران کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ اس تحریک کے آغاز میں وہ جابر بشار الاسد کے ساتھ کھڑے تھے لیکن اب وہ اُن لوگوں کے ساتھ مل چکے ہیں جو جابر حکمران کے خلاف کھڑے ہیں ۔ شام کے مسلمانوں کی بہادری نے پوری امت میں ایک جوش و ولولہ پیدا کر دیا ہے اور وہ انقلاب کی بات کر رہی ہے اور جابرانہ حکمرانی کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کی خواہش کااظہار کر رہی ہے۔ پس اس نازک وقت میں جب خلافت کے قیام کے لیے امت کی اس انقلابی لہر کو مدد و حمایت درکار ہے،آپ پر لازم ہے کہ آپ آگے بڑھیں اوراسے اپنے مضبوط کندھوں کا سہارا مہیا کریں،تاکہ رمضان کا بابرکت مہینہ جو ماضی میں کفار کے خلاف فتوحات کا مہینہ ہوا کرتا تھا ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کی فتح و کامیابی کا مہینہ بن جائے۔


حزب التحریرآپ کی قیادت کے لیے موجود ہے اور آپ کو پکارتی ہے کہ آپ اس کے ساتھ اسی طرح شب و روز انتھک کوشش کریں جس طرح حزب کے شباب کر رہے ہیں۔ آپ اس بات کو جان لیں کہ اگر آپ جابروں کے سامنے اِس وجہ سے خاموش رہے کہ کہیں کسی آزمائش میں نہ پڑ جائیں، توایسا نہیں کہ اللہ کی طرف سے آپ کو آزمایا نہیں جائے گا، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

 

أَوَلاَ يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لاَ يَتُوبُونَ وَلاَ هُمْ يَذَّكَّرُونَ

''کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک یا دو بار مصیبت میں مبتلا کیے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں ‘‘(التوبۃ:126)۔

 

ظالموں کی طرف سے مصیبت میں مبتلا کیے جانے سے خوف نہ کھائیں،خواہ یہ زدوکوب کرنا ہو یا قید و بند کی صعوبتیں ہوں ،تشدد ہو یا شہادت، کیونکہ آپ اللہ کی اس آیت پر ایمان لائے ہیں :

 

قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلاَّ مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلاَنَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

''کہہ دو کہ ہمیں کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی ما سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہو ، وہی ہمارا کارساز ہے اور مومنوں کو تو اسی پر بھروسہ رکھنا چاہیے‘‘(التوبۃ:51)۔ اور جان لیں کہ بہادری سے زندگی گھٹتی نہیں اور نہ ہی بزدلی اورحق بات کہنے سے اجتناب کرنے سے عمرلمبی ہوتی ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

 

((الا لا یمنعَنَّ احدکم رھبۃُ الناس ان یقول بحق اذا رآہ او شھدہ، فانہ لا یقرّب من اجل ولا یباعد من رزق))

''تم میں سے کوئی بھی لوگوں کے ڈر کی وجہ سے حق بات کہنے سے نہ رُکے ،جب وہ حق بات دیکھے یا اس کی شہادت دے، کیونکہ حق بات کہنا نہ تو موت کو قریب کر سکتا ہے اور نہ ہی رزق کو کم کر سکتا ہے‘‘(مسند احمد)۔


اے مسلمانانِ پاکستان!

ظالم حکمرانوں کا انجام دکھائی دے رہاہے اور اس کے فوراًبعد خلافتِ راشدہ کا دَور ہے، یعنی وہ خلافت جونبوت کے نقشِ قدم پر قائم ہو گی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

 

((ثم تکون ملکا جبرےۃ فتکون ما شاء اللّٰہ ان تکون ثم یرفعھا اذا شاء ان یرفعھا ثم تکون خلافۃ علی منھاج النبوۃ ثم سکت))

''پھر جابرانہ حکمرانی کا دور ہو گا جو تم میں اس وقت تک باقی رہے گی جب تک اللہ چاہے گا ۔ پھر اللہ اسے اٹھا لے گا جب وہ چاہے گا۔ پھر نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت قائم ہو گی ، پھر آپ ﷺ خاموش ہو گئے‘‘(مسند احمد) ۔

 

پس اسلام کے ذریعے ہی عزت حاصل کرو اور حزب التحریر کے ساتھ مل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو، فوجی و سیاسی قیادت میں موجود غداروں اور امریکی راج کے محافظوں کے خلاف، تاکہ خلافتِ راشدہ الثانی کو قائم کیا جا سکے۔ اُٹھو یہاں تک کہ گلیاں، بازار، مساجد اور عوامی مقامات اس نعرے سے گونجنے لگیں: ''عوام کا مطالبہ-خلافتِ راشدہ‘‘۔ اور مسلمان آنے والی خلافت کے کلمہ طیبہ والے کالے اور سفید جھنڈے عزت و فخر سے لہرائیں۔ مسلح افواج میں موجود اپنے ہر رشتے دار، دوست اورہم پیشہ شخص کو دعوت دو کہ وہ خلافتِ راشدہ کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریرکو نُصرۃ مہیا کرے۔ اٹھو کہ بے خوف عوام کے طور پر آپ کی قائم کردہ مثال افواجِ پاکستان میں موجود افسران کے لیے حوصلے، تحریک اور جوش کا باعث بنے، جو آپ ہی کے بھائی ہیں اور آج کے انصار ہیں، کہ وہ اٹھیں اور ان جابروں کا ہاتھ روک دیں اور اس امت کو ہمیشہ کے لیے کفریہ حکمرانی کے ظلم سے نجات دلا دیں۔

Read more...

امریکی سپلائی لائن کھولنے کا انعام ۔ ڈرون اور افواج پاکستان پرامریکی ایجنسیوں کے "False Flag" حملوں میں اضافہ

امریکہ نے نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا انعام پاکستان کے شہریوں پر ڈرون حملوں اور افواج پاکستان پر امریکی ایجنسیوں کے حملوں کی صورت میں دیا ہے۔ آج پاکستان کے حکمرانوں کی غداری اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وہ پاکستان کی مسلح افواج کی قوت و صلاحیت کو ضرب لگانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر مسلمانوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان رخنہ اور دشمنی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ، اس کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ معاہدات طے کیے ہوئے ہیں کہ پاکستان کی افواج میں دشمن امریکہ کو کھلی رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ امریکہ پاکستان کے حساس فوجی مقامات کے متعلق اہم معلومات جمع کر سکے، ان مقامات میں پاکستانی افواج کا ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) بھی شامل ہے۔ پھر اس انٹیلی جنس معلومات کے ساتھ امریکہ ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں کے ذریعے پاک فوج کے خلاف حملے کرواتا ہے اور ان حملوں کا الزام قبائلی علاقے کے مسلمانوں پر ڈال دیتا ہے تا کہ مسلمان آپس میں فتنے کی جنگ میں ملوث ہو جائیں۔ دوسری طرف غدار حکمرانوں نے بذریعہ پاکستان افغانستان میں امریکہ کے لیے سپلائی لائن کو برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ امریکہ نے افغانستان میں بھارتی انٹیلی جنس 'را' کو کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو بلوچستان، قبائلی علاقوں اور دیگر جگہوں پر فتنے کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ پاکستان کے غدار حکمرانوں نے پاکستان میں امریکہ کو ائیر فورس سہولیات فراہم کر رکھی ہیں، کہ جن کی بنا پر امریکی ڈرون طیارے اڑان بھرتے ہیں اورقبائلی علاقے کے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ نیز انہوں نے پاکستانی فوج کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی (ISI) کو اس بات سے روک رکھا ہے کہ وہ دشمنوں کے خلاف مزاحمت کے لیے مخلص مسلمانوں کو یکجا کریں، چنانچہ ان حکمرانوں نے آئی ایس آئی کو اس کام پر لگا رکھا ہے کہ وہ مجاہدین کی زندگی اجیرن کرے، تاکہ بالآخر مجاہدین کفار کا تر نوالہ بن جائیں۔ یوں انہوں نے ایک مسلم ادارے آئی ایس آئی کو صلیبیوں کا لچکدار ہتھیار بنا دیا ہے جو ماضی میں اپنی طاقت کی بنا پر بھارتی انٹیلی جنس 'را' اور اس کی اتحادی ایم آئی سِکس MI6 کے دلوں کو لرزایا کرتی تھی۔

جو چیز پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف ان حکمرانوں کی غداری کو مزید سنگین بناتی ہے، وہ یہ ہے کہ آج بھی پاکستان کے حکمرانوں کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اسلام، امتِ مسلمہ اور ان کی ریاست کے خلاف امریکہ کی جنگ کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، مگر وہ ایسا نہیں کرتے۔ اگر پاکستان کے حکمران امریکہ کی صلیبی جنگ میں مہیا کی جانے والی فوجی مدد سے ہاتھ کھینچ لیں، پاکستان میں موجود امریکی اڈے بند کر دیں اور افغانستان میں موجود امریکیوں کو فراہم کی جانے والی سپلائی لائن کاٹ دیں تو چند ہی دنوں میں امریکہ کا اصلی وزن سامنے آجائے۔ پاکستان کی مسلح افواج اس قابل ہے کہ وہ چند گھنٹوں کے اندر قبائلی علاقوں، بلوچستان اور دیگر علاقوں کے مسلمانوں کو یکجا کرنے کا آغاز کر دیں اور کابل، ڈھاکہ، تاشقند اور اسلام آباد کو جوڑ دیں، اور صلیبیوں اور ہندو ریاست کو ایک بھر پور ناکامی سے دوچار کر دیں۔

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود بہادر، مخلص افسران سے، ان افسران سے جو اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیے اس دنیا کی آسائشوں کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر خلافت کے قیام کے لیئے حزب التحریر کو نصرة دیں تاکہ مسلمانوں، ان کی سرزمین اور ان کی افواج کو امریکہ کے ہاتھوں مزید تباہی سے بچایا جا سکے اور ان کی حفاظت کی جاسکے۔ اللہ سبحان و تعالی فرماتے ہیں

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنْ الْحَقِّ

"اے ایمان والو! میرے اور خود اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بنائو تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں" (الممتحنہ:1)

میڈیا آفس حزب التحریر پاکستان

Read more...

حزب التحریر پاکستان نے نیٹو سپلائی لائن کھولنے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی جنرل کیانی امریکہ کی صلیبی جنگ کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کو امریکی سپلائی کا ایندھن بنا رہا ہے

سلالہ میں چوبیس مسلمان سپاہیوں کی شہادت پر بند ہونے والی نیٹو سپلائی لائن کو امریکہ کھلوانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس مقصد کو پانے کے لیے امریکہ نے افواج پاکستان میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بری طرح سے ناکام رہا بل آخر مریکہ کو سپلائی لائن کھلوانے اور اپنے ایجنٹوں کو شرمندگی سے بچانے کے لیے براہ راست مداخلت کرنی پڑی۔ امریکہ نے اپنے ایجنٹ جنرل کیانی اور سیاسی اور فوجی قیادت میں موجود غداروں کے چھوٹے سے ٹولے کو اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے ایک انتہائی فضول اور بے مقصد "سوری" کا بیان جاری کیا۔ امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کی نام نہاد "معذرت" افواج پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس بیان میں بزدل امریکی فوجیوں کو سلالہ کے واقع کا واحد ذمہ دار تسلیم نہیں کیا گیا۔ یہ وہ بزدل امریکی فوجی ہیں جو میدان جنگ میں اس حد تک خوفزدہ ہوتے ہیں کہ اگر ایک پتہ بھی ہوا سے اڑے تو یہ اس پر گولیوں کی بارش کر دیتے ہیں۔ تو درحقیقت ہیلری کلنٹن سلالہ واقع پر سات ماہ بعد بھی امریکی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی اور کہاں کہ یقیناً غلطی تو ہوئی لیکن امریکہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے انتہائی تربیت یافتہ مسلم افسروں اور سپاہیوں سے جن کے بہادری کی مثال دی جاتی ہے۔ جہاں تک اس دعوے کا تعلق ہے کہ کسی بھی قسم کے اسلحے کو سپلائی لائن کے ذریعے نہیں جانے دیا جائے گاتو یہ پورے ملک کے عوام کی فہم و دانش پر تھپڑ کے مترادف ہے کیونکہ کئی سال سے لوگ یہ جانتے ہیں کہ امریکی مہر بند (سیلڈ) کنٹینرز لاہور ائرپورٹ پراس حکم کے ساتھ آتے ہیں کہ کوئی پاکستانی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا چہ جائیکہ کہ کوئی انھیں جانچنے کے لیے کھولنے کی جرات بھی کرے۔ غداروں کی مہربانی سے ایسے ہی کنٹینروں میں امریکہ کی غیر سرکاری فوجی اداروں (بلیک واٹر) کے لیے ساز و سامان پاکستان آتا ہے۔ ان نجی امریکی فوجی اداروں نے پورے ملک کے رہائشی علاقوں جیسے گلبرگ لاہور اور کینٹ (فوجی چھاونیوں) میں قلع نما گھروں میں اپنے اڈے قائم کیے ہوئے ہیں اور اب یہ مزید ایسے گھر کینٹ کے علاقوں میں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی امریکی دہشت گردوں کی فوج ہے جو ریمنڈ ڈیوس کی شکل میں افواج پاکستان پر حملوں کی نگرانی کرتی ہے اور اس کا ملبہ قبائلی علاقوں کے مسلمانوں پر ڈال دیتی ہے۔ اس خون خرابے کا مقصد افواج پاکستان پر قبائلی علاقوں میں فتنے کی جنگ کو بڑھانے کے لیے دباو ڈالنا ہوتا ہے۔ ایک بار پھر کیانی اور اس کے ساتھیوں نے کفار کو مسلمانوں پر برتری دلوا دی ہے جبکہ اللہ سبحان وتعالی فرماتے ہیں:

إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ

ان کا رویہ تو یہ ہے کہ اگر تم پر قابو پا جائیں تو تمھارے ساتھ دشمنی کریں اور ہاتھ اور زبان سے تمھیں تکلیف پہنچائیں۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہو جاو (الممتحنہ۔2)

تو ہم پوچھتے ہیں کہ کس طرح غاصبوں کا یہ چھوٹا گروہ امت کی طاقت کو کفار کی منفعت کے لیے استعمال کر رہا ہے جبکہ یہ لوگ تو ایک بڑے افسر کی وفاداری تو کیا ایک چھوٹے سے سپاہی کی وفاداری کے حقدار بھی نہیں ہیں۔ کب تک افواج پاکستان کے مخلص افسران اس طرح کی بدترین غداری کو برداشت کرتے رہیں گے جبکہ ان کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر وہ حزب التحریر کو نصرة دیں تو چندگھنٹوں میں اس غداری کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ یقینا ان غداروں کے اس امت اور دین اسلام کے خلاف جرائم اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ خلافت کے فوری قیام کا مطالبہ کیا جائے۔

میڈیا آفس حزب التحریر پاکستان

Read more...

سپلائی لائن کھولنا اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنا شرعاً حرام ہے؛ یہ اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ بدترین غداری ہے!

نیٹو سپلائی لائن کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں نئے فوجی آپریشن کی تیاری حکمرانوں کے جرائم میں ایک اور جرم کا اضافہ کر دے گی۔ لیکن اس بندش کے دوران بھی ان غیرت سے عاری حکمرانوں نے امریکہ کو فضائی راستے سے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی۔ حالیہ چند دنوں میں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایلن کی دو بار پاکستان آمد اور جنرل کیانی اور جنرل جان ایلن کا سرحد کی دونوں جانب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کے عزم کا اظہار درحقیقت قبائلی علاقوں اور شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن اور نیٹو سپلائی لائن کھولنے کی تیاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پچھلے چند دنوں میں افواج پاکستان پر قبائلی علاقوں میں حملوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور انھیں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے جیسے سوات آپریشن سے قبل کیا گیا تھا تاکہ افواج پاکستان اور عوام میں قبائلی علاقوں میں جاری امریکی فتنے کی جنگ کو مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے رائے عامہ کو پیدا کیا جائے۔

کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو سلالہ اور نہ ہی دیر میں بہنے والے فوجیوں کے خون کی حرمت کا پاس ہے۔ ضرورت قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی نہیں ہے بلکہ ضرورت ملک میں موجود امریکی ایجنسیوں اور بلیک واٹر کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بھر پور فوجی آپریشن ،امریکی اڈوں اور سفارت خانوں کو بند کرنے، امریکی سفارت کاروں اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملک بدر کرنے اورقبائلی علاقوں میں جاری امریکی فتنے کی جنگ کو ختم کرنے کی ہے۔ یہی امریکی ایجنسیاں اور بلیک واٹر ملک بھر میں افواج پاکستان کی جاسوسی کرتی ہیں، ان پر حملے کرواتی ہیں اور پھر ان حملوں کا ذمہ دار قبائلیوں کو قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے ٹھکانے لاہور کے گلبرگ جیسے رہائشی علاقوں تک میں موجود ہیں۔ سپلائی لائن کھولنا اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنا دونوں ہی حرام ہیں۔ اللہ سبحان و تعالی فرماتے ہیں

إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُواْ عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلظَّالِمُونَ

(جن لوگوں نے دین کی وجہ سے تمھارے ساتھ قتال کیا اور تمھیں تمھارے گھروں سے نکال دیا اور تمھارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی ،اللہ ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے ۔جو ان سے دوستی کرتے ہیں وہی ظالم ہیں(الممتحنہ۔9) ۔

کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ فوج میں موجود افسر فیصلہ کریں کہ انہوں نے راشد منہاس کے نقش قدم پر چل کر اپنے سینئیر کی غداری کے خلاف کھڑا ہونا ہے یا جنرل نیازی کی طرح یحییٰ خان کے اشاروں پر چلتے ہوئے ملک توڑ دینا ہے؟ کیا عوام کی طرح آپ نہیں دیکھ رہے کہ کس طرح امریکہ نے پہلے مشرف کے ذریعے ملک تباہ کیا اور اب وہ کیانی اور اس کے چند حواریوں کے ذریعے بچا کھچا ملک ادھیڑ رہا ہے۔ اے مخلص افسرو! اٹھو، خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة فراہم کرو، اس سے پہلے کہ فوج اور سیاستدانوں میں موجود امریکی غدار ملک کو مکمل طور پر بیچ دیں اور پھر تمہارے ہاتھ بچانے کے لئے کچھ نہ بچے۔

شہزادشیخ

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک