الثلاثاء، 03 جمادى الأولى 1446| 2024/11/05
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

ur profile

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبۂ خواتین مہم کا اعلان کرتا ہے


" کرغستان کی پرہیزگار مسلم خواتین کو حراساں کرنا بند کرو! "

 

۲۷ جون؁۲۰۲۰  کو کرغستان کی قومی سلامتی کونسل نے ۸ بے ضرر مسلم خواتین کو نارین کے شہر سے حزب التحریر میں شمولیت کے شبہ میں گرفتار کر لیا ۔ حزب التحریر ایک اسلامی سیاسی جماعت ہے جو اسلامی نظام یعنی نبوّت کے نقشِ قدم پر خلافت قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کرغستان کی حکومت نے حزب کو انتہا پسند تنظیم کے مضحکہ خیز الزام کے سلسلے میں کالعدم قرار دیا ہے، باوجود اسکے کہ اِس جماعت نے اپنے قیام کے بعد تشدد کے کسی بھی عمل میں حصہ نہیں لیا ہے، اور نا ہی تشدد کے کسی بھی کیس کی توثیق کی ہے۔ گرفتار زدگان میں سے کئی خواتین یا تو کم عمربچوں کی مائیں ہیں، یا پھر بزرگ والدین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہیں۔ سیکورٹی فورس کے کارکنان نے اُن مسلم خواتین کی  شرمناک و ذلت آمیز انداز میں تلاشی لی اور انہیں ۶ سے ۱۲ گھنٹے تک حوالات میں سرد اور بھوکا رکھا۔ دو خواتین ابھی تک زیرِ حراست ہیں۔ ایک   ارونووا ارکن گل (Arunova Erkingul)  ہیں ، جو اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کرتی ہیں،جن کی صحت دل کے دورے کے بعد سنجیدہ حالت میں ہے، اور دوسری خاتون  بکتیبک کزی مہابت (Baktybek kyzy Mahabat) ہیں ، جو دو عدد کم عمر بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ ساتھ، ایک ایسے مرض کا شکار ہیں جسے باقاعدہ معائنہ درکار رہتا ہے۔ اگر انہیں ریاستی الزامات  کے مطابق قصوروار ٹھہرایا گیا تو انہیں کئی سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

 

یہ گرفتاریاں اُس جنگ کا حصہ ہیں جو جابر و سیکولر کرغز حکومت انسدادِ دہشت گردی کی آڑ میں  اپنےرُوسی و مغربی آقاؤں کے احکامات بجا لانے کے سلسلے میں اسلام کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اپنے ملک میں اسلام کے حیاتِ نو اور اللہ کے نظامِ خلافت کے دوبارہ قیام کا مقابلہ کرنے کی بے تاب کوشش میں کرغز حکومت نے اسلامی دعوت کو بدنام کرنے اور بے گناہ و با عزت مسلم خواتین کو حراساں کرنے کا آخری حربہ استعمال کیا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے دین کے بارے میں خوف پھیلا سکے۔

 

کرغستان کی پرہیزگار مسلم خواتین کے خلاف ان جرائم کو بلا مقابلہ جاری اور دنیا سے اوجھل نہیں رکھا جاسکتا ! ہم آپ کو کرغستان کے قید خانوں سے ان بے گناہ مسلم خواتین کی فوری رہائی اور جابر کرغز حکومت کے ہاتھوں امّتِ مسلمہ کی با عزت بیٹیوں کے مسلسل قتلِ عام و ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لئے اس اہم مہم کی حمایت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

رسول ﷺ نے فرمایا ہے:

 «الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ»

"ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا، نا ہی اسے بے یار و مددگار  چھوڑتا ہے۔

 

Dr. Nazreen Nawaz
Director of the Women’s Section in The Central Media Office of Hizb ut Tahrir

Friday, 2 Muharram 1442 AH corresponding to 21 August 2020 CE

 

CMO WS en

Follow Campaign in Other Languages

ar gr
tr ur

 CMO WS en

 Press Release

The Women’s Section in the Central Media Office of Hizb ut Tahrir

Launch a Campaign STOP the Terrorizing of the Pious Muslimahs of Kyrgyzstan!

Friday, 2 Muharram 1442 AH corresponding to 21 August 2020 CE

Click Here

CMO WS en

ur profile Follow Campaign Hashtags

 

 

#FreeMuslimahsKyrgyzstan fb tw instagram
#مسلمات_قرغيزستان fb tw  instagram
#KırgızistanlıMüslümanKadınlaraÖzgürlük fb tw  instagram

 

CMO WS en

 
 Campaign Trailer
 
 

CMO WS en

 

TWITTER STORM

 

CMO TW STORM KRGYZ EN

 

CMO WS en

Flyer

 

CMO WS en

Articles

 

 Kyrgyzstan’s Violence against Women and Children as a Means in the Fight against Extremism is Tolerable for the Secular Democratic World

Zehra Malik
Member of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir

7 Muharram 1442 AH- 26 August 2020 CE

The Kyrgyz Regime is an Enemy of Women, an Enemy of Islam

Bayan Jamal
Member of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir

6 Muharram 1442 AH- 25 August 2020 CE

Kyrgyzstan’s Shameful Treatment of Our Honourable Sisters

Yasmin Malik

Member of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir

5 Muharram 1442 AH- 24 August 2020 CE

The Kyrgyz Government Desperately Tries to Defend Secular Values

By its War on all those who Spread the Islamic Concepts

Zeinah As-Samit

4 Muharram 1442 AH- 23 August 2020 CE

 

CMO WS en

 
COVER Ur
Last modified onہفتہ, 31 اکتوبر 2020 13:34

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک