حکومتی غنڈوں کی طرف سے اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا، حزب التحریر کے پروگرام کو فاشسٹ جمہوری حکومت نے سبو تاژ کر دیا خلافت کے نظام سے متعلق کتابیں قبضے میں لے لیں؛ آزادی صحافت اور جمہوریت کا پول کھل گیا
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
لاہور اور پشاور پریس کلب کے بعد آج حزب التحریر نے اسلام آباد اور کراچی پریس کلب میں خلافت کے نظام کی تفصیلات کو میڈیا اور مفکرین کے سامنے پیش کرنے کے لئے کتابی نمائش کا اہتمام کر رکھا تھا۔ نمائش سے چند منٹ قبل فاشسٹ جمہوری حکومت کے سرکاری غنڈوں نے اسلام آباد پریس کلب کو گھیرے میں لے لیا اور پھر پریس کلب میں داخل ہو کر حزب التحریر کی کتابیں، سی ڈیز، پمفلٹ اور نظاموں سے متعلق چارٹ وغیرہ کو قبضے میں لے لیا۔ لیکن حزب کے شباب نے ایک بار پھر حکومتی غنڈوں کو شرمندہ کرتے ہوئے پریس کلب سے اپنے ممبر کو بحفاظت نکال لیا۔ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ امریکہ کے چوکیداروں نے امریکی اشارے پر حزب التحریر کے پر امن پروگراموں پر دھاوا بولا ہے۔ لیکن اس دفعہ پریس کلب کو اپنے بوٹوں تلے روندھتے ہوئے انہوں نے ثابت کر دیا کہ اس کفریہ نظام میں خودمختار صحافت کا کوئی تصور نہیں۔ جمہوریت نام ہی ''جس کی لاٹھی اس کی بھینس ‘‘ کا ہے ایسے میں خودمختار عدلیہ اور صحافت محض ایک سراب ہے۔ پاکستان میں میڈیا کو اس وقت تک آزادی حاصل ہے جب تک وہ اس نظام کو بچانے کے لئے کام کرے لیکن جیسے ہی میڈیا اسلامی نظام کی ترویج کی بات کرتا ہے اسے دبا دیا جاتا ہے۔ آج کا واقعہ اس کی بہترین مثال ہے جب اسلام آباد پریس کلب نے حزب التحریر کو کتابی نمائش کی اجازت دی لیکن حکومت کے غنڈوں نے پریس کلب کی خودمختاری کابھی لحاظ نہ کیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صحافتی برادری اس جرم کا حساب لے گی یا اسے خاموشی سے پی جائیگی؟ حزب التحریر ریمنڈ ڈیوس کی دلالی کرنے والے ایجنٹ حکمرانوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ حزب ڈرنے والی ہے اور نہ ہی حکمرانوں کی یہ حرکتیں خلافت کے دوبارہ قیام کو روک سکتی ہیں۔ حکومت حزب التحریر کی سرگرمیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ وہ 17 اپریل کو ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں کو روکنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے محض اسلام آباد میں حزب کے ممبران کی گرفتاری کے لئے 22 ناموں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
حزب التحریر انشاء اللہ خلافت کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور وہ دن دور نہیں جب اس کفریہ نظام اور امریکہ کے ایجنٹوں سے امت نجات حاصل کرے گی۔
نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان