الإثنين، 23 محرّم 1446| 2024/07/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

مہران نیول بیس پر حملہ - امریکہ کا پاکستان کی خودمختاری پرایک اور حملہ جب تک امریکی فوجی حساس مقامات پر دندناتے پھریں گے ایسے افسوسناک واقعات جاری رہیں گے

کراچی کی سب سے محفوظ سڑک شاہراہ فیصل پر واقع انتہائی حساس علاقے مہران بیس پر اچانک درجن کے لگ بھگ دہشت گرد وں کا حملہ اتنا ہی ناقابل یقین ہے جتنا امریکہ کا 2مئی کو 150کلو میٹر پاکستانی علاقے میں داخل ہوکر کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد کے سائے میں ازخود خفیہ فوجی آپریشن کرنا۔ دونو ں واقعات کے بعد فوجی قیادت اس موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ یہ کوئی سکیوریٹی ناکامی نہیں ہے بلکہ ایسا رات کی تاریکی کی کے باعث ممکن ہوا۔ کوئی بھی باشعور شخص یہ بات تسلیم نہیں کرسکتا کہ ایسی جگہ جہاں پر پاکستان نیوی کاجدید ترین ائیر فلیٹ موجود ہو وہاں کی سیکیوریٹی اس قدر کمزور ثابت ہوگی کہ دہشت گرد اس میں ایسے داخل ہو جائیں جیسے وہ بچوں کے پارک میں داخل ہو رہے ہوں! یہ بات اب پوری امت جانتی ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوںکے پیچھے امریکی ''ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک‘‘ کارفرماہے جس کا مقصد فوج اور قبائلیوں کے درمیان جنگ کوجاری رکھنا ہے۔ جب تک امریکی فوجی جی ایچ کیو، پاکستان کے فوجی اڈوں اور دیگر فوجی تنصیبات میں دہشت گردی کی جنگ میں تعاون کے نام پردندناتے پھریں گے، ہماری تنصیبات پر ایسے ہی حملے بدستور جاری رہیں گے۔ کیونکہ افواج پاکستان کے علاوہ صرف امریکی ہی ان تنصیبات سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں۔ دہشت گردی کے ان واقعات کے ذریعے پاکستان کے عوام پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ''دہشت کردی کے خلاف جنگ‘‘ امریکی جنگ نہیں بلکہ دراصل یہ ہماری جنگ ہے۔

اسی حکمت عملی کا انکشاف امریکی صدر اوبامہ نے دسمبر 2009 میں ان الفاظ میں کیا تھا:

''ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہاپسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں... لیکن پچھلے چند سالوں میں جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے... ﴿پاکستان کی﴾ رائے عامہ تبدیل ہو گئی ‘‘۔

نیز حال ہی میں اخبارات کی زینت بننے والے وِکی لیکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ سیاسی و فوجی قیادت امریکی خوشنودی کے لیے ڈرون حملوں،بم دھماکوں اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز کے ذریعے اپنے ہی ہم وطنوں کا خون بہانے کی دعوت دے رہی ہے۔ جس طرح ماضی میں جی ایچ کیو پر حملے کو اورکزئی ایجنسی میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے جواز بنا یا گیا اسی طرح کراچی میں مہران نیول بیس پر حملہ کو قبائلی علاقوں میں کسی نئے فوجی آپریشن شروع کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اخبارات میں پہلے ہی کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کی تیاریوں کی خبریں شائع ہورہی ہیں۔ وہ فوج اور اس سے منسلک ادارے جن کی قابلیت اور بہادری سے دنیا کی بڑی طاقتیں پریشان رہتی تھیں آج اس کے ہیڈکواٹر اور اڈوں پر حملے ہورہے ہیںاوراس کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔

حزب التحریر افوج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے یہ سوال کرتی ہے کہ وہ کب تک ذلت و رسوائی کے اس کھیل کو خاموشی سے دیکھتے رہیں گے۔ امت آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ آپ آگے بڑھیں ،ان غدار حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹائیںاور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریرکو مدد و نصرت دیں۔

شہزاد شیخ
پاکستان میںحزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان

Read more...

ایبٹ آباد آپریشن بے نقاب کرنے پر خفیہ ایجنسی کے غنڈوں نے حزب التحریر کے ایک اور کارکن کواغواکر لیا

ابھی حزب التحریر کے کارکن نعیم یونس کو اغوا کئے چوتھا دن ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے کل رات حزب التحریر کے کارکن فہد کو بحریہ ٹاؤن سے اس کے والد کے سامنے اغوا کر لیا۔ واضح ہو گیا ہیغدار حکمرانوں نے خفیہ ایجنسی کے کارندوں کو اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے بجائے اپنے اقتدار اور نوکریوں کی ایکسٹینشن کی حفاظت کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے ۔ اس سے پہلے انھوں نے حزب التحریر کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گھر والوں کوہراساں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ حزب کے شباب کے بیوی بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں تک دے رہے ہیں۔ یہ تمام صورتحال حزب التحریر کی جانب سے جاری کئے جانے والے پمفلٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں حزب نے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کی ایبٹ آباد آپریشن میں ملی بھگت کو روز روشن کی طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ اور اس کا ثبوت پرسوں جان کیری سے ہونے والی ملاقات کے بعد صورتحال سے ثابت ہو گئی ہے جب کیانی، زردادی اور گیلانی نے پہلے سے کم تنخواہ اور زیادہ کام کرنے پر رضامندی دے دی ہے۔ اورواضح کر دیا ہے کہ دو مئی کے بعد لگایا جانے والا سارا تماشا صرف عوام اور مخلص افسران کو جعلی اطمینان دینے کیلئے تھا۔ جو کہ اس واقعے پر شدید ترین ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، ISPRنے اپنی جاری پریس ریلیز میں اسی جانب اشارہ کیاکہ کیانی نے جان کیری کو افواج کے اندر موجود شدید اضطراب اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔ جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ غدار فوجی قیادت اندرونی طور پر شدید دباؤ کا شکار ہے۔ غدار فوجی قیادت کے پاس اپنی صفائی میں بولنے کیلئے سچائی کا ایک لفظ تک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جبر کے ذریعے حزب کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی ایجنٹوں کے یہ کارندے فرعون کی طرح ہر ایک گھر میں گھسنے کے باوجود نہ تو اپنے آقاؤں کے اقتدار کو بچا سکتے ہیں اور نہ اللہ کی قضا کو؟

حزب التحریرنے اپنے کارکن کے اغوا کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے اور آج اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے، اور اگر ان کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو حزب پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایجنسیوں کی اس غنڈہ گردی کے خلاف بینرز ، پوسٹرز اور اسٹکرز کی مہم شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،جس میں ایجنسیوں کی اس غنڈہ گردی اور ایبٹ آباد آپریشن میں غدار قیادت کی ملی بھگت کو واضح کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طور پر بھی اس ظلم کو بے نقاب کیا جائے گا۔


عمران یوسفزئی
پاکستان میں حزب التحریرکے ڈپٹی ترجمان

Read more...

غدار حکمران حزب التحریر کے کارکن کے اغوا پر اترآئے کیونکہ ان کے پاس ایبٹ آباد آپریشن کی صفائی میںسچائی کا ایک لفظ تک نہیں!!!

غدار حکمرانوں نے خفیہ ایجنسی کے کارندوں کو اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے بجائے اپنے اقتدار اور نوکریوں کی ایکسٹینشن کی حفاظت کی ذمہ داری پر لگا دیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے چند دنوں سے بینرز اور ریلیوں کی مضحکہ خیز مہم شروع کر رکھی ہے تاہم اب وہ براہ راست غنڈہ گردی پر بھی اتر آئے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے غنڈوں نے حزب التحریر کے کارکن نعیم یونس کو راولپنڈی صدر سے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ ایبٹ آباد آپریشن کے خلاف پمفلٹ بانٹ رہا تھا ۔ ایجنسیوں کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اس ٹیلی کام انجینئر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان نے اس پمفلٹ میں پاکستان کی اعلی سیاسی اور فوجی قیادت کی غداری کا پردہ چاک کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ یہ غدار امریکہ کے ایبٹ آباد حملے میں ان کے ممدو معاون تھے۔ ان انکشافات سے فوجی قیادت میں موجود غدارشدیدطور پر بوکھلا گئے ہیں کیونکہ ان کے پاس اپنی صفائی میں بولنے کیلئے سچائی کا ایک لفظ تک نہیں ہے۔ اور وہ جبر کے ذریعے حزب کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنے پر تل گئے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے انھوں نے حزب التحریر کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گھر والوں کوہراساں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ حزب کے شباب کے بیوی بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں تک دے رہے ہیں۔ کیا انہیں علم نہیں کہ مسلمان اللہ کے خوف کے باعث ظالم کے ظلم کے جواب میں اور ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے؟ کیایہ غدار حزب التحریر کی دنیا بھر میں بے مثال قربانیوں سے واقف نہیں؟ کیا وہ نہیں جانتے کہ حزب ان ہتھکنڈوں کے جواب میں اپنی جدوجہد کو مزید تیز کیا کرتی ہے، کم نہیں کرتی؟ کیا وہ فرعون کی مثال سے نہیں دیکھتے کہ ہر ایک گھر میں گھسنے کے باوجود وہ نہ تو اپنے اقتدار کو بچا سکا اور نہ اللہ کی قضا کوروک سکا؟ انہیں جان لینا چاہئے کہ حزب کو اس قسم کی گھٹیا حرکتوں سے روکا نہیں جاسکتا بلکہ یہ ان کے اقتدار کے خاتمے کو مزید قریب کر دے گا کیونکہ ہر صاحب عقل دیکھ لے گا کہ کس طرح جابر کذاب حق کے سامنے بے بس ہو گیا ہے؟ حزب التحریر اعلان کرتی ہے کہ وہ سیاسی اور فوجی لیڈرشپ کی غداری کو بے نقاب کرنے کی جدوجہد میں مزید اضافہ کریگی اور اپنے کارکن کے اغوا کے خلاف ہر گز خاموش نہیں رہے گی۔

حزب التحریر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایجنسیوں کی اس غنڈہ گردی کے خلاف بینرز اور پوسٹرز کی مہم شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،جس میں ایجنسیوں کی اس غنڈہ گردی اور ایبٹ آباد آپریشن میں غدار قیادت کی ملی بھگت کو واضح کیا جائے گا۔ ہم ایجنسیوں کو تنبیہ کرتے ہیںکہ ان کی دنیا اور آخرت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اللہ اور اس کےرسول ﷺ سے وفاداری نبائیں، اور خلافت کے مخلص داعی نعیم یونس کو فی الفور رہا کریں، بجائے اس کے کہ وہ کافر امریکیوں کے اتحادی غدار حکمرانوں کا ساتھ دیں جو کہ جلد خلافت کی عدالتوں میں پیش کئے جائیں گے جبکہ آخرت کی جواب طلبی اس سے کہیں زیادہ کٹھن ہے۔

 

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان
عمران یوسفزئی

Read more...

ایبٹ آباد آپریشن میں سیاسی اور فوجی قیادت کی غداری بے نقاب کرنے کے بعد خفیہ اداروں کا حزب التحریر کے ممبران کے گھروں پر چھاپے، گھر کی عورتوں اور بچوں کو لے جانے کی دھمکیاں، کمپیوٹرز اور موبائل لے گئے، رٹ پٹیشن دائرکی جا رہی ہے

ایبٹ آباد آپریشن میں سیاسی اور فوجی قیادت کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنے پر حکام حزب التحریرپر شدید سیخ پا ہو گئے ہیں، اور اب تک حزب التحریرکے پانچ ممبران کے گھروں پر خفیہ ایجنسیاں چھاپے مار کر گھر والوں کو ہراساں کر نے کی ناکام کوشش کر چکی ہے ۔ کراچی میں خفیہ ایجنسی کے اہلکار مسلح حالت میں حزب التحریرکے ممبر حبیب اللہ کے گھر میں کسی وارنٹ کے بغیر گھس گئے اور چادر اور چار دیواری کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے ان کی بیوی کا موبائل چھین لیا اور گھر کے دو کمپیوٹر اٹھا کر لے گئے اور دھمکیاں دی کہ وہ گھر کی عورتوں اور بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں گے۔ اسلام آباد/راولپنڈی میں حزب التحریر کے کارکنان اسامہ حنیف، عبدالعزیز، نعیم یونس (سیالکوٹ) اور ابراہیم کے گھروں پر بھی خفیہ ایجنسیوں نے کئی بار چھاپے مارے۔ اور تاحال ابراہیم کے گھر پر چھاپے مار رہی ہیں۔ یہ سب کچھ وہ اپنے غدار اور ایجنٹ آقاؤں کے اختیار اور اقتدار کو بچانے اور امت کوخلافت کی منزل سے روکنے کی سعی میں کر رہی ہے، جن کا جانا ٹھہر چکا ہے اور جس کی واپسی گارنٹی شدہ ہے۔ ہم ان خفیہ ایجنسیوں کو نصیحت اور تنبیہ کرتے ہیں۔ نصیحت یہ ہے ؛ کہ تم اللہ کے احکامات کی معصیت (نافرمانی) میں اس کے مخلوق کی چاپلوسی اور غداران امت کا ساتھ دینا چھوڑ دو۔ اس دنیا کی زندگی کا مقصدتنخواہ، پروموشن اور پوسٹنگ سے کہیں بڑھ کر ہے اور وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات کی اطاعت ہے، اور جس کی خلاف ورزی اس دنیا کی ذلت اور آخرت کی رسوائی ہے۔ اور تنبیہ یہ ہے؛ کہ خلافت کا قیام قریب آ لگا ہے تو بصورت دیگر تمہیں بھی قیام خلافت کے بعد غداروں کی فہرست میں کھڑا کیا جائے گا ، خلافت امت کو تمہارے کرتوتوں سے آگاہ کریگی، اور تمہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ یہ سب اس کے علاوہ ہے جو کچھ تمہیں ان غداروں کی صف میں کھڑا ہو کر قیامت کے دن بھگتنا ہے؟ امت تبدیلی لانے کیلئے اٹھ کھڑی ہو رہی ہے، تو تم ان غداروں کے ایجنٹوں کا کردار ادا کرو گے یا امت کا ساتھ دو گے؟ حزب التحریربراہ راست اورمیڈیا کے ذریعے امت کو ان مظالم سے آگاہ کرتی رہے گی، مزید برآں ہم عدالتی کاروائی کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان
عمران یوسفزئی

 

Read more...

بھارتی جنگی مشقوں کا مقصد پاکستان کے عوام کی توجہ بٹا کر غدار حکمرانوں کو عوامی غضب سے بچانا ہے امریکہ کو' عظیم فتح‘ کی مبارک باد دینے والا گیلانی، کس منہ سے خودمختاری کی بات کرتا ہے؟ فوجی قیادت گیریژن خطابات کے ذریعے مخلص افسران اور جوانوں سے اپنی غداری

ایبٹ آباد آپریشن کے بعد سیاسی اور فوجی قیادت کی غداری کھل کر سامنے آچکی ہے جس کے نتیجے میں ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جس سے امریکہ کے ساتھ ساتھ خود بھارت بھی خوفزدہ ہے۔ یہ دونوں ممالک جانتے ہیں کہ یہ سیاسی خلاء حقیقی تبدیلی یعنی خلافت کا پیش خیمہ بن سکتا ہے خصوصاً جب فوج میں موجود مخلص عناصر اپنے قائدین کی غداری کو اچھی طرح بھانپ گئے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی عہدیداراپنے ہر بیان میں پاکستان پر شدید تنقید کرنے کے باوجود اپنے ایجنٹوں کے دفاع میں'' پاکستانی قیادت کے آگاہ ہونے کے ثبوت نہیں ملے‘‘ جیسے بیانات بھی جاری کر رہے ہیں۔ اسی طرح ان غدار حکمرانوں کو 'بیل آوٹ‘ (Bail out)کرانے کے لئے بھارت نے راجستھان میں فوجی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں۔ یوں یہ غدار حکمران بھارت کا ڈراوا دے کر عوام کو ایبٹ آباد میں ہونے والی غداری کو بھولنے اور بھارت کے خلاف متحد ہونے کا بھاشن دیں گے۔ بھارت کی طرف سے یہ مصنوعی فوجی کشمکش 11 ستمبر کے فوراً بعد ہونے والی بھارتی فوج کشی سے چنداں مختلف نہیں جس کا مقصد مشرف کو سہارا دینا اور پاک آرمی میں موجود مخلص عناصر اور عوام کو دباؤ میں لانا تھا ۔ اس ڈرامے سے امت کو یہ باور کرایا گیاتھا کہ اگر ہم نے امریکہ کی مرضی کے مطابق قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجی تو امریکہ بھارت کے ذریعے ہم پر جنگ مسلط کر دے گا۔ چنانچہ آج ایک بارپھر امریکہ اور بھارت ان غدار حکمرانوں کی مدد کے لئے امڈآئے ہیں۔

دوسری طرف ایبٹ آباد آپریشن پر وزیراعظم گیلانی کا نام نہاد پالیسی بیان امریکی عوام کے جذبات کی ترجمانی اور امریکی چاپلوسی کے اعلیٰ ترین قصیدوں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے۔ بیان میں غدار گیلانی اس آپریشن کی مذمت بھی نہ کر سکا۔ جو گفتار کے غازی تک نہ بن سکیں وہ بھلا کردار کے غازی کیا بنیں گے!!! اور بھلاامریکہ کو' عظیم فتح‘ کی مبارک باد دینے والا کس منہ سے آپریشن پر پاکستانی جذبات کی ترجمانی کر سکتا ہے؟ تاہم عوام اور مخلص فوجی افسران کے شدید ردعمل نے ایجنٹ عسکری قیادت کے بھی ہاتھوں کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔ اوروہ پاکستان کے مخلص فوجی افسران اور جوانوں کی جانب سے شدید دباؤ میں ہے۔ یقیناًکھاریاں، سیالکوٹ ، راولپنڈی اور کوئٹہ کے فوجی گیریژن میں ایبٹ آباد آپریشن کے دفاع کی ناکام کوشش مخلص فوجی افسران اور جوانوں کو دھوکا نہیں دے سکتی۔ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے مخلص افسران فیصلہ کر لیں کہ وہ اس قوم کو خلافت کے نظام کے ذریعے امریکی غلامی سے نکالیں گے اور اپنے راستے میں موجود ہر رکاوٹ کو ملیا میٹ کر دیں گے۔ حزب التحریر آپ کی اس کوشش میں آپ کے ساتھ ہو گی، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔


پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان
عمران یوسفزئی

 

Read more...

ایبٹ آباد کے وقعہ نے ثابت کر دیا کہ سیاسی اور فوجی قیادت میں کوئی فرق نہیں!! امریکی فوج میں کمی کا مطالبہ کر کے فوجی قیادت نے درحقیقت امریکی فوج کو پاکستان میں رہنے کا لائسنس دے دیا

کل ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں کیانی کا بیان سیاسی بصیرت رکھنے والوں کے لئے ایبٹ آباد میں امریکی حملے سے بھی زیادہ تشویش ناک ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے بڑی فوج کا سپہ سالار امریکہ سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو محدود کرے۔ اس بیان سے نہ صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکی فوجوں کی کثیر تعداد پاکستان میں موجود ہے اورایبٹ آباد جیسے حملوں میں عملاً کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اس بیان کے ذریعے بین السطور کیانی نے عوام کو یہ عندیہ دیا ہے کہ امریکی فوج پاکستان میں مستقبل میں بھی موجود رہے گی۔ پاکستانی مسلمانوں کواپنے ہی سپہ سالار سے امریکہ کو نکالنے، ایمبسی، فوجی اڈے بند کرنے ، سپلائی لائن کاٹنے اور امریکی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بیان سننے کے بجائے امریکی فوج کی پاکستان میں غیر معینہ مدت تک موجودگی کا بیان سننے کو ملا۔ ایسے الم ناک بیان کی عوام کو ہر گز توقع نہ تھی۔ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ جنرل کیانی ہی تھا جس کی آئی ایس آئی کی سربراہی کے دوران جامعہ حفصہ کی معصوم بچیوں کا خون کیا گیا۔ یہ کیانی ہی تھا جس نے سوات، باجوڑ، جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں امریکہ کے کہنے پر ہزاروں مسلمانوں کا خون کیا اور ان کے گھر بار اور کاروبار تباہ کئے۔ چنانچہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ جنرل کیانی اور فوجی قیادت، جنرل پرویز مشرف سے کسی طور بھی کم نہیں بلکہ اس سے ایک ہاتھ آگے ہی ہیں۔ حزب التحریر فوج میں موجود مخلص عناصر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس بزدل جرنیل کی اطاعت کے بجائے اللہ اور رسولﷺ کی اطاعت کریں جو انہیں امریکہ جیسے دشمن ملک کی چاکری کرنے کے بجائے خلافتِ راشدہ قائم کرتے ہوئے اسلام کے نفاذ کا حکم دیتے ہیں۔ یہ افواجِ پاکستان میں موجود ان مخلص افسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اور فوجی قیادت میں موجود اسلام اور مسلمانوں کے غداروں کو اکھاڑ کر خلافتِ راشدہ کے لئے حزب التحریر کو نصرت دیں تاکہ امت کو اس ذلت کی زندگی سے نکالتے ہوئے عزت اور شرف بخشا جاسکے۔ افواجِ پاکستان کے افسروں کو اس عظیم فرض کی طرف بلانے کے لئے میڈیا کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس پیغام کو اہل طاقت تک پہنچائے۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک