استعماری مغرب جھوٹی مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے کی آڑ میں پاکستان کے تعلیمی نصاب سے اسلام کا نام و نشان بھی مٹا دینا چاہتا ہے
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
22 نومبر کو پاکستانی میڈیا نے یو ایس کمیشن کی جانب سے بینالاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا ،" پاکستان میں عدم برداشت کی تعلیم- پبلک اسکولوں کی نصابی کتابوں میں مذہبی تعصب"۔ نام نہاد'مذہبی رواداری' کے نام پر رپورٹ نے سفارش کی کہ نصابی کتب سے اس اصرار کا خاتمہ کیا جائے کہ اسلام "واحد درست" مذہب ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ کتابوں کے اندر جنگ اور مشہور جنگی شخصیات، خاص طور پر محمد بن قاسم کے ہاتھوں سندھ کی اسلامی فتح کا بڑھا چڑھا کر ذکر کیا جاتا ہے۔