عوامی اثاثوں کے متعلق حنفی فقہاکی رائے
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
عوامی اثاثوں اور اس سے بالکل متضاد نجی اثاثوں کے متعلق تصور آج بہت مشہور و معروف ہے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ عوامی اثاثے سوشل ازم میں اور نجی اثاثے لبرل اور سرمایہ دارانہ نظام میں مرکزی اہمیت کے حامل ہیں۔ لیکن یہ تصورات نئے نہیں ہیں کہ کچھ اشیاء فرد کی ملکیت ہوتی ہیں اور انہیں اسے استعمال کرنےکا مکمل اختیار ہوتا ہے اور یہ کہ کچھ اشیاء معاشرے کے تمام افراد کی ملکیت ہوتے ہیں اور وہ تمام اُسے استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔