الخميس، 26 جمادى الأولى 1446| 2024/11/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Super User

Super User

حزب التحریر بلاول ہاؤس کے ترجمان کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت کے سامنے ایک ملک کے اپوزیشن راہنمائ کی کیا حیثیت ہے؟

حزب التحریر بلاول ہائوس کے ترجمان اعجاز درانی کے اس الزام کی تردید کرتی ہے جس میں انہوں نے نہ صرف حزب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی الزام لگا یا ہے کہ برمنگھم میں کیا جانے والا حزب کا مظاہرہ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ اس بیان سے پیپلز پارٹی اور بلاول ہائوس کے ترجمان کی جہالت عیاں ہوتی ہے جنہیں یہ بھی علم نہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی پارٹی ، حزب التحریر کا، جو چالیس سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے، عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ خلافت کے قیام کے لئے عسکریت پسندی کو شرعاً حرام گردانتی ہے۔ حزب کی سیاسی طاقت اور عالمی اثر و رسوخ کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسی سال انڈونیشیائ میں حزب کی قیادت میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر امڈ آئے اور اوبامہ کو اپنا دورۂ انڈونیشیا منسوخ کرنا پڑا۔ یہ حزب ہی تھی جس نے فریڈم فلوٹیلا پر صیہونی حملے اور مصر کی غزہ پر پابندیوں کے خلاف برطانیہ میں مصر کی ایمبیسی کے باہر ہزاروں افراد کا جم غفیر لاکھڑاکیا۔ یہ حزب ہی تھی جس نے مشرف کی برطانیہ آمد پر اس کا محاسبہ کیا اور اتنے مظاہرے کئے کہ وہ سٹ پٹا اٹھا۔کیا یہ سب اقدامات حزب نے چوہدری نثار کے کہنے پر کئے تھے؟ ایسی عالمی پارٹی کے لئے ایک ملک کی اپوزیشن جماعت کے معمولی راہنما کی کیا حیثیت ہے!!! خصوصاً جبکہ وہ جماعت بھی پیپلز پارٹی کی طرح ایک سیکولر اور امریکہ کی ڈکٹیشن پر چلنے والی جماعت ہو؟! زرداری کی طرح شریف برادران بھی اقتدار کے لئے کافر امریکہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اور اسی لئے زرداری حکومت کی اسلام اور عوام دشمن امریکی پالیسیوں پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔ حزب التحریر کا ہدف استعماری طاقتیں ہیں جنہیں نکالنے کے لئے وہ مسلم علاقوں میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ اسی لئے وہ ان کے ایجنٹ حکمرانوں کو بے نقاب کرتی ہے اور مسلمانوں میں موجود اہل طاقت میں سے مخلص عناصر کو تبدیلی کے لئے پکارتی ہے تاکہ وہ اپنا شرعی فریضہ پورا کریں اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کریں۔ اور ہم ان استعماری ایجنٹو کو خبردار کر دینا چاہتے ہیںکہ وہ بابرکت گھڑی بہت قریب آن پہنچی ہے !!!

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

برمنگھم آمد پر زرداری کے خلاف حزب التحریرکا مظاہرہ کرپٹ قیادت اورنظا م کو تاریخ کے کوڑے دان کی نذر کر کے خلافت قائم کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ

حزب التحریر برطانیہ نے زرداری کی برمنگھم میں کنونشن سینٹر آمد پر بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر زرداری و گیلانی کے خلاف اور پاکستان میںخلافت کے قیام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین اس حقیقت کو اجاگر کررہے تھے کہ پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار نااہل کرپٹ قیادت اور سرمایہ دارانہ نظام ہے اور اس تباہی سے نکلنے کا واحد راستہ کرپٹ قیادت و نظام کا خاتمہ اور خلافت کا قیام ہے۔ اس موقع پر مظاہرین کو دیکھ کر وزیر اطلاعات قمر زماں قائرہ نے کہا کہ یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ برطانیہ میں کھڑے ہو کرحزب التحریرکے شباب کے متعلق یہ بیان شاید حکمرانوں کا برطانوی میڈیا اور پاکستانی کمیونیٹی کے سامنے خود کو جمہوریت کا چمپئن ثابت کرنے کی کوشش تھی۔ کیونکہ یہ جمہوری حکمران ہی ہیں جو حزب التحریر جیسی غیر عسکری جماعت کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور حزب کے ممبران کو سیاسی موقف کے اظہار پر جیل پھینک دیا جاتا ہے۔

زرداری کا اس موقع پر دورہ جب پورا پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ آمر حکمرانوں کی طرح جمہوری حکمران بھی امریکہ و برطانیہ کے آلہ کار ہیں اور ان کا اصل مقصد محض پیسے بٹورنا اور اپنی کرپشن کو قانون سے بالاتر کرناہے۔ پاکستان کے عوام جمہوریت و آمریت کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کے نفاذ کو مسترد کر تے ہیں اور خلافت کے ذریعے اللہ کے نظام کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔ نیز امت نے اس نظام کے رکھوالوں کو، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا آپوزیشن میں، مسترد کر دیا ہے جس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 80 فیصد کے لگ بھگ عوام اس نظام میں ووٹ تک ڈالنے نہیں آتے۔ ہم اہل طاقت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ امت کے اس خاموش ریفرینڈم پر لبیک کہیں اور اس نظام کو اکھاڑ کر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریرکو نصرت فراہم کریں۔ یہی اسلام کے نفاذ اور مسلمانوں کی وحدت کا واحد طریقہ کار ہے۔

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

اکیسویں صدی کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے فوجیں اتار دیں امریکیو!نکل جائو! اس سے پہلے کہ تمہیں تابوتوں میں واپس بھجوایا جائے

حزب التحریر سیلاب زدگان کی مددکے نام پر ایک ہزار کے لگ بھگ امریکی فوجیوں کی پاکستان آمد کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ جب عوامی ردعمل کے باعث امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے نام پر ہزاروں امریکی فوجیوں کو پاکستان میں تعینات نہیں کیا جاسکا تو اب حکمرانوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے بہانے اتنی بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا یہ دعوی ہے کہ اس سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے قبائلی علاقوں میں تعینات ایک لاکھ چالیس ہزار فوجیوں میں کمی کی ضرورت نہیں، تو پھر ایک ہزار کے لگ بھگ وحشی قاتل امریکی میرینز کی کیسے ضرورت پڑ گئی۔ یہ وہی میرینز ہیں جو گزشتہ سات سال سے عراق میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہیں جان بچانا نہیں جان لینا آتا ہے! ان کی آمد اکیسوی صدی کی ایسٹ انڈیا کمپنی کی آمد ہے۔ انگریز تجارت کی آڑ میں فوجی لایا تھا اور امریکہ مدد کے نام پر لا رہا ہے۔ امریکی فوج کو پاکستان کی سرزمین پر آنے کی اجازت دینا نہ صرف قوم کے ساتھ غداری ہے بلکہ اسلام کی رو سے حرام ہے۔ دراصل پاکستان کے حکمران ایسے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں جس کے ذریعے قوم کو یہ یقین دلایا جاسکے کہ سترہ کروڑ کی آبادی اور دنیا کی ساتویں بڑی فوج رکھنے والا ملک اتنا کمزور ہے کہ اسے ہر مسئلے کے حل کے لیے امریکی کی مدد درکار ہوتی ہے۔ پاکستان کے مسلمان ۲۰۰۵ ئ کے زلزلے میں یہ ثابت کرچکے ہیں کہ ان میں کسی بھی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن اس کے باوجود یہ حکمران اپنے وسائل کی طرف رجوع نہیں کرتے اور امریکہ کے قدموں میں جاگرتے ہیں۔ ہم پوچھتے ہیںکہ پانچ لاکھ فوج رکھتے ہوئے پاکستان کو کسی اور ملک کے فوجیوں کی کیا ضرورت ہے؟ حزب التحریر پوری مسلم امت کو پکارتی ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب میں گھرے ہوئے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

نیز حزب التحریر تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں امریکی فوجیوں کی آمد کے خلاف پرزور احتجاج کریں ۔ حزب اہل قوت میں موجود مخلص عناصر سے ایک بار پھر پوچھتی ہے کہ کیا اب بھی حکمرانوں کی غداری اور نااہلی میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟ ضروری ہے کہ فوری طور پر خلافت کا قیام عمل میں لایا جائے جو امت کی مدد سے ریاست کے وسائل کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے استعمال کرے گی اور کافر افواج کے ناپاک قدموں سے اس سرزمین کو پاک کرے گی۔

شہزاد شیخ
پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک