الثلاثاء، 04 رمضان 1446| 2025/03/04
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
UrPrnc

UrPrnc

بھارت کشمیری مسلمانوں کو قتل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی حکومت مسلمانوں کی حفاظت کرنے کی جگہ فوج کو امریکہ کے مفاد کے لئے استعمال کررہی ہے

جمعہ 16 ستمبر  کو گیارہ سالہ ناصر شفیع کی لاش مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر کے مضافات سے ملی۔ اس کی لاش لوہے کے چھرّوں سے چھلنی تھی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز   مسلمان مظاہرین  پر پیلیٹ گنز  استعمال کررہی ہیں جو دہائیوں پر مبنی  بھارت کے وحشیانہ  قبضے کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔  ناصر شفیع کے والد کے مطابق اس کی لاش پر تشدد کے نشانات  تھے۔ اس کا بازو ٹوٹا ہوا اور بال نوچے ہوئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر سے بے وفائی

مقبوضہ کشمیر میں بائیس سالہ  حزب المجاہدین کے نوجوان رہنما برہان وانی کا  بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  رمضان کی آخری دنوں میں قتل   ہوجانے کے بعد بھارتی  ریاست  نے تشدد کی نئی مہم شروع کردی۔ کشمیری مسلمانوں کے مظاہروں کا جواب بھارت  وحشیانہ طریقے سے دے رہا ہے۔ 8 جولائی سے اب تک سو سے زائد لوگ قتل جبکہ تقریباً ایک ہزار لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ 

حزب التحریر ولایہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مظاہرہ

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہندو ریاست کی جارحیت اور مظالم کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: “بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، منظم جہاد بذریعہ افواج“، “فوج حرکت میں آؤ، کشمیر کو آزاد کراؤ“۔

 

مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا تعصب، سیکولر غیراسلامی نظریہ حیات اور سیاست کا نتیجہ ہے

ایک اہم تحقیقی سروے کے مطابق49 فیصد آسٹریلین، مسلمانوں پر  آسٹریلیا آمد  (امیگریشن) پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔  اس حمایت کی بنیادی وجہ "دہشتگردی کے خدشات"   اور یہ تصور ہے  کہ مسلمان "آسٹریلوی  اقدار" کا حصّہ اور  معاشرے میں مکمّل طور پر جذب  نہیں ہوسکتے۔اس تحقیقی سروے کی درستگی سے قطع نظر ، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پورے مغرب میں مسلم مخالف جذبات بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔

 

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک