الجمعة، 24 ربيع الأول 1446| 2024/09/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

دعوت دینے والے کی موت

             ہم مرکزی میڈیا کمیٹی حزب التحریر ولایہ شام کے ممبر کی شہادت کی خبر پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی محمّد ایدو نذر (ابو عبادہ الشامی) جو حلب میں مجرمانہ  جیٹ طیارے کی بمباری کے نتیجے میں بروز جمعرات بمطابق22 ستمبر 2016 کو شہید ہو گئے۔

 

Read more...

کمزور اور غیر موئثر کمیشنز نہیں بلکہ صرف خلافت ہی روھنگیا...

...کے مسلمان عورتوں اور بچوں کو انصاف اور حفاظت فراہم کر سکتی ہے 

برطانوی اخبار گارڈین اور متعدد دیگر میڈیاگروپوں کے مطابق میانمرکی نئی حکومت کی رہنما  آنگ سانگ سوچی کے حالیہ دورہ برطانیہ میں برطانوی حکومت نے روھنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا۔برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے رخینے کمیشن کا خیر مقدم کیا جس کی قیادت اقوام متحدہ کے سابق چیف کوفی عننان کر رہے ہیں۔اس کمیشن کے قیام  کا مقصد رخینے بدھوں اور روھنگیا مسلمانوں میں جاری تصادم کا جائزہ لینا ہے۔

Read more...

کوئٹہ میں پولیس تربیتی کالج پر حملہ

سانپ کا سر کچل دو، امریکہ سے اتحاد خاتم کرو

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں عسکریت پسندو ں نے پولیس کے تربیتی کالج پر حملہ کر کے کم از کم ساٹھ زیر تربیت کیڈٹس اور محافظوں کو قتل کردیا۔

Read more...

الجزائر نے عربی زبان کو فتح بخشی

  جب سےالجزائر کی وزیر قومی تعلیم، نوریا بن جبریط، نے2015 کی گرمیوں میں روز مرہ بول چال کی زبان کو سکولوں میں ضم کرنے کے متعلق بیان دیا ہے، الجزائر میں ردٍ عمل سے ہلچل مچی ہے۔ ان میں سب سے نمایاں دستخط شدہ پٹیشنز ہیں جن کے دستخط گزار تعلیم کے فرانسیسی زبان میں ہونے کے خاتمے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی رد عمل وسیع اور فیصلہ کن تھا۔ موجودہ تعلیمی سال کے آغاز پر یہ تنازع دوبارہ نمودار ہو گیا ہے جب سے ایک استاد کی  ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے طلبا کے سامنے عربی زبان کی خوبصورتی بیان کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو  نے وزراء اور لادینیت پسندوں کو غصے میں بھر دیا ہے اور انھوں نے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

 

Read more...

حزب التحریرپاکستان کی میگزین ویب سائٹ

حزب التحریر ولایہ پاکستان  اس بات کا بخوشی اعلان کرتی ہے کہ اس نے نصرۃ میگزین کی ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے۔اس اہم   ویب سائٹ کو www.nussrah.com پردیکھا جاسکتا ہے۔   اب صرف ہاتھ کے ایک اشارے پر ساڑھے پانچ سال قبل شروع کیے جانے والے  اس میگزین کے تمام پچھلے شمارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ نصرۃ میگزین ایک منفرد میگزین ہے جس میں پاکستان کے مسلمانوں کے لئے اہم بین الاقوامی  اور علاقائی  ثقافتی، سیاسی، فکری اور فقہی  امور پر  اسلامی نقطہ نظر پیش کیا  جاتا ہے۔

 

Read more...

پاکستانی میڈیا سے ہنگامی اپیل شام میں نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی مغربی سازش کو بے نقاب کریں

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں موجود مسلمانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام میں ہمارے بھائی بہنوں کے خلاف شیطانی امریکی سازش کو بے نقاب کریں۔ یہ مغربی ساز ش ہے جس کے تحت شام میں امریکی ایجنٹ بشار الاسدکو گرنے  اور اس کی شیطانی کفریہ حکومت کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ آپ پر  شام کے حوالے سے صحیح رپورٹنگ نہ کرنے کا بہت زیادہ دباؤ ہےاور یہ پالیسی موجودہ حکمرانوں کے آنےسے قبل پوری طرح سے نافذ کردی گئی تھی جب کیانی-زرداری حکومت نے 29 جولائی 2012 کو شام میں پاکستان کے سفیر کو شامی وزیر اطلاعات سے شام کے انقلاب کی میڈیا تشہیر سے متعلق بات چیت کے لئے بھیجا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ہم آپ سے مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آپ کا تعلق مسلمانوں کے میڈیا سے ہے کہ امت کو امریکی استعماری عزائم سے بچانے کے لئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ 

Read more...

افواج پاکستان کو شامی جابر کو ہٹا کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حرکت میں لایا جائے

5 مارچ 2016 کو ڈان اخبار نے یہ خبر شائع کی کہ " دورے کا اب تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک سے زائد حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناب نواز شریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی ہیں کہ اس بات کا امکان ہے کہ وہ  سعودی عرب کی جانب سے  دہشت گردی سے لڑنے کے لئےاعلان کردہ چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے"۔ ایک ایسے وقت پر جب امریکہ شام میں اپنے وفادار ایجنٹ بشار الاسد کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، پاکستان کی حکومت  عوامی رائے عامہ کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ شامی جابر کو مقدس اسلامی انقلاب سے بچانے کے لئے بننے والے اتحاد میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں جس کا نعرہ ہی یہ ہے کہ ، الأمةتريدخلافةمنجديد"امت دوبارہ خلافت چاہتی ہے"۔

Read more...

"یقیناً جو لوگ اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول ﷺکی مخالفت کرتے ہیں وہی نہایت ذلیل ہوں گے"(المجادلہ:20)

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو سیکورٹی ایجنسی کے لوگوں نے اغواکیا۔تقریباً چار سال گزر جانے کے باوجود اب تک نوید بٹ کو غائب رکھا گیا ہے، اور سینکڑوں دوسرے "لاپتہ افراد" (Missing Persons)کی طرح انہیں بھی عدالت کے سامنے مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔نوید بٹ کو صرف اس لئے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے معروف داعی تھے۔اور نوید بٹ کو اس لئے غائب رکھا جا رہا ہے کیونکہ حکومت اسلام کی سچی دعوت کو دلیل اور ثبوت کی بنیاد پر مسترد کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

Read more...

اسلام اور خلافت کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حکمران ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں

اسلام اور خلافت کے خلاف جنگ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غیض و غضب کو دعوت دے رہی ہے اور  اس  نے خلافت کے داعیوں کے اغوا اور ان کو غائب کردینے کے سلسلے کو مزید تیز کردیا ہے۔ 9 فروری 2016 کو خلافت کے داعی اور انتہائی معزز لیکچرار، کامران کو  لاہور سے راحیل-نواز حکومت کے غنڈوں نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر سے اپنے کام پر جانے کے لیے نکلے تھے اور اب تک ان کے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں ہیں۔ پھر 17 فروری 2016 کو  انجینئر سعد خان جدون ، جو ایک انتہائی معزز جج کے بیٹے ہیں جنہیں اس بنا پر شہید کردیا گیا تھا----

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک