مسجد اقصی امت مسلمہ اور اس کی افواج سے خلافت کو قائم کر کے ارض مبارک کو آزاد کرنے کے لیے فریاد کر رہی ہے
- Published in ولایہ
- Written by Arshad
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾
"پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے کو رات کے ایک حصے میں مسجد حرام سے مسجد اقصی لے گیا جس کے گرد ہم نے بر کت رکھی ہوئی ہے تا کہ ہم ان کو اپنی نشانیوں میں سے دکھائیں بے شک وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے"(الاسراء:1)
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اوردرود سلام ہو اللہ کے رسول ﷺ ،آپ ﷺکی آل،آپﷺ کے صحابہ اور آپﷺ کے نقش قدم پر چلنے والوں پر۔
اے مسلمانو!
کیا وہ وقت نہیں آگیا کہ عزت اور فتح کی فوج بیت المقدس کی جانب اس کو آزاد کرانے اور یہودی وجود کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے چل پڑے ؟