صرف خلافت ہی کشمیر کو آزادی دلائے گی کشمیر کے مسلمان ہندو جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد کا انتظار کررہے ہیں
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
ہندو ریاست نے ایک بار پھر کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔ 8 جولائی بروز جمعہ مجاہد برہان ونی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے مظاہروں میں اب تک بیس سے زائد کشمیری مسلمانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہید اور کئی کشمیری رہنماوں کو قید کردیا ہے۔ اس بھارتی وحشت اور درندگی کے خلاف راحیل-نواز حکومت کے دفتر خارجہ نے ایک روایتی بیان جاری کردیا کہ،"ونی اور دیگر کئی معصوم کشمیریوں کا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔اس قسم کے ظالمانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے بہادرلوگوں کو اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے"۔