سوال کا جواب: حلب اور شام میں جو کچھ ہورہا ہےاس کی حقیقت کیا ہے؟
- Published in سیاسی-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
سوال:
شام میں امریکی تصفیاتی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی بابت ترکی نے روس سے رابطہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔بی بی سی نے2 دسمبر 2016 کو بتایا:" میولوت کاو سوگلو(Mevlut Cavusoglu ) نے کہا کہ شامی بحران کے حل کے لیےترکی روس سے مشاورت کر رہا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے میں کم سے کم تین بار روس کے صدر ویلادمیر پٹن سے ٹیلی فون پر شام کے موضوع پر بات چیت کی جبکہ کاوسوگلو نے جمعرات کو روس کے وزیر خارجہ سرجی لاوروو(Sergei Lavrov) سے اسی موضوع پر ترکی میں بات چیت کی ہے"۔