الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بین الاقوامی مہم: "خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید"

16 فروری کو حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین نے ایک اہم عالمی مہم  "خلافت اور تعلیم: سنہرے دور کی تجدید " کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا اختتام 11 مارچ کو  انڈونیشیا کے دارالحکومت، جکارتہ میں عظیم الشان بین الاقوامی خواتین کانفرنس  کی صورت میں ہوگا جس میں پوری دنیا سے مقرر شرکت فرمائیں گے۔

 

Read more...

غدار ایرانی حکومت کے رکن کی جانب سے بے گھر خواتین کی نس بندی کی تجویز

ایک ڈپٹی صوبائی گورنر نے ایران کے دارالحکومت میں یکم جنوری بروز اتوار کہا کہ تہران کی ان خواتین کو نس بندی کی ترغیب دلائی جائے ، جو منشیات پر انحصار کرتی ہیں اور جسم فروشی بھی کرتی ہیں ۔اس نے  کہا کہ 20 فیصد سے زائد کو ایڈز ہے جس سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بد کرداری کےعلاوہ یہ خواتین مشینوں کی طرح بچے پیدا کرتی ہیں

Read more...

الجزائر کی مشہور تحریکیں ہر ایک کو اُن کا فرض یاد دلاتی ہیں

الجزائر میں مشہور احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں اور مظاہرین اور اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ان مظاہروں کامراکز بجاية،سيدي عيش،بومرداس اور دیگر علاقے ہیں۔۔۔ یہ تحریکیں حکومت کے ایسے فیصلوں کے پس منظر کی وجہ سے وجود میں آئیں جن کی بنیادنیا بجٹ ہےجوکہ تنخواہوں کے منجمند ہونے اور اضافی قدری محصول کی بات کرتا ہے اور جس کی  وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا خاص طور پر بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں میں۔ یہ اقدامات ریاست کی بجائے حکومت کے دیوالیہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Read more...

اے آمنہ اردوان! شام کی عورتوں اور بچوں کو تمھارے کھوکھلے الفاظ اور خطوط کی ضرورت نہیں ! ...

...انہیں ترک افواج کی ضرورت ہے جو انھیں ظلم سے نجات دلائے!

ترک میڈیا کے مطابق،26 دسمبر کو ترک خاتون اول آمنہ اردوان نے عالمی لیڈروں کی بیگمات کو خطوط لکھے جن میں انھوں نے عالمی برادری کو حرکت میں لانے اور شام کے عورتوں اور بچوں کو بچانے کے لیے مزید کچھ کرنے لیے کہا۔ انھوں نے خط میں کہا کہ "ہم ایسے مرحلے پر ہیں جہاں ہمیں شام کے لیےرونے اور افسوس کرنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Read more...

ہماری بیٹیاں قید میں ہیں۔۔۔۔۔اور حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں

فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیق کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق قابض عدالتوں نے بڑی تعداد میں خواتین قیدیوں کے خلاف پچھلے کچھ عرصے میں سخت اور بغض سے بھرپور فیصلے کیے ہیں جس میں خواتین قیدیوں کے خلاف چار ایسے فیصلے ہیں جس میں انہیں دس سال سے زائد کی قید سنائی گئی ہے ۔ مرکز کے ذرائع ابلاغ کے ترجمان، ریاض ال اشقر، نے عندیہ دیا کہ قابض وجود سزاؤں کو اس لیے سخت تر بنانا چاہتا ہے تاکہ خواتین اور بچیوں کو القدس میں ہونے والی بغاوت کا حصہ بننے سے روکیں ...

 

Read more...

امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق میں 24،287 بم گرائے..

جبکہ بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیےدنیا بھر میں قائم اپنے اڈوں سے جدید ترین ہتھیاروں کو منتقل کیا اور اس کی سرمایہ دار کمپنیوں نے بھی بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیے پورا  زور لگایا

امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق پر  24،287 بم گرائے۔ یہ اعدادوشمار 5 جنوری کو شائع ہونے والے "ڈیفنس ون اینالیسس" نے  امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے اہلکاروں کے توسط سے جاری کیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوسطاً شام و عراق پر یومیہ 67 بم گرائے گئے۔ جس دن "ڈیفنس ون اینالیسس"  نے یہ خوفناک اعدادوشمار جاری کیے اسی دن امریکی دفتر دفاع کی ویب سائٹ نے یہ بتایا کہ  5 جنوری کو شام میں 15 حملوں کیے گئے جس میں 23 اہداف کو تباہ کیا گیا جبکہ عراق میں 10 حملے کر کے مزید کئی اہداف کو تباہ کیا گیا۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک