امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق میں 24،287 بم گرائے..
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
جبکہ بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیےدنیا بھر میں قائم اپنے اڈوں سے جدید ترین ہتھیاروں کو منتقل کیا اور اس کی سرمایہ دار کمپنیوں نے بھی بموں کی رسد کو برقرار رکھنے کے لیے پورا زور لگایا
امریکہ نے 2016 میں شام اور عراق پر 24،287 بم گرائے۔ یہ اعدادوشمار 5 جنوری کو شائع ہونے والے "ڈیفنس ون اینالیسس" نے امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے اہلکاروں کے توسط سے جاری کیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوسطاً شام و عراق پر یومیہ 67 بم گرائے گئے۔ جس دن "ڈیفنس ون اینالیسس" نے یہ خوفناک اعدادوشمار جاری کیے اسی دن امریکی دفتر دفاع کی ویب سائٹ نے یہ بتایا کہ 5 جنوری کو شام میں 15 حملوں کیے گئے جس میں 23 اہداف کو تباہ کیا گیا جبکہ عراق میں 10 حملے کر کے مزید کئی اہداف کو تباہ کیا گیا۔