کشمیر کی آزادی خلافت کے قیام کے بغیر ممکن نہیں
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
کشمیر ایک مسلم سرمین ہے جس کی آزادی ایک اہم دینی فریضہ ہے۔ لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے کبھی بھی کشمیر کی آزادی کے لئے مخلص کوشش کی ہی نہیں ہے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی ہمیشہ سے امریکہ کی بھارت کے حوالے سے پالیسی سے جڑی رہی ہے۔ جب امریکہ نے چاہا کہ بھارت کو اپنے حلقہ اثر میں لانے کے لئے تنازعات کو گرم کیا جائے تو پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے کشمیر کی مزاحمتی تحریک کی سیاسی، اخلاقی اور عسکری معاونت کی۔