امریکی راج ختم کرو، خلافت قائم کرو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف راحیل اور اس کی غداری کی امریکہ تعریف کررہا ہے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
امریکی سینٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان مکین، جس نے 4 جولائی 2016 کو پاکستان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی سربراہی کی ، نے 7 جولائی 2016 کواے آر وائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک اچھے رہنما اور انسان ہیں، " جو اچھا دماغ رکھتے ہیں اور فوجی امور کے ساتھ ساتھ شہری امور پر بھی عبور رکھتے ہیں"۔ جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ وہ پاکستان آرمی چیف راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی قیادت کرتے رہیں گے۔ امریکی سینیٹر نے مسلم دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے سربراہ کی تعریف و توصیف اس وقت کی جب اسے فوجی قیادت نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرایا