ہندوستانی میڈیا حزب التحریر کے خلاف تہمتوں اور جھوٹ کو شائع کر رہا ہے
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
کئی ہندوستانی ذرائع ابلاغ (جن میں انڈیا ٹوڈے،ٹائمز آف انڈیا، انٹر نیشنل بزنس ٹائمز اور انڈین ایکسپرس شامل ہیں) نے 20 جنوری 2016 کو ایسے مضامین اور نیوز رپورٹز شائع کیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب التحریر ہندوستان کے اندر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب التحریر کے بارے میں وارننگ ہندوستانی انٹیلی ایجنسی نے جاری کی ہے جس کے بعد پورے ملک میں خطرے کا اعلان کردیا گیا ۔