الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

نوید بٹ کو رہا کرو مرکزی رابطہ کمیٹی حزب التحریر ولایہ پاکستان کے وفود نے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سے ملاقاتیں کیں

مرکزی رابطہ کمیٹیحزب التحریر ولایہ پاکستان   نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن کے دفاتر اپنے وفد بھیجے۔ ان وفود نے ایک خط انسانی حقوق کے کارکنان کے حوالے کیا جس میں ان سے خلافت کے داعیوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس خط کے ساتھ ایک فہرست بھی  دی گئی جس میں کچھ نمایاں کیسس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ملزم پر تشدد کرنا حرام ہے راحیل شریف کا دوران حراست تشدد سے ہلاکت پر تفتیش کا حکم دینا کھلی منافقت ہے

3 مئی 2016 کو کراچی میں  رینجرز کی حراست میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی  بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت پر جنرل راحیل شریف کا تفتیش  کا حکم دینا کھلی منافقت ہے اور اس کا مقصد محض عوامی غصہ کو ٹھنڈا کرنااور اپنی گرتی ساکھ کو بچانا ہے۔ اگر راحیل شریف فوج کے ادارے کی نیک نامی اور پاکستان کے عوام سے مخلص ہوتے تو وہ ان ہزاروں "لاپتہ افراد "  کی تفتیش کا حکم بھی دیتے جنہیں پاکستان کے کونے کونے سے اغوا کر کے غائب کردیا گیا۔ اگر راحیل شریف فوج کے ادارے کی نیک نامی اور پاکستان کے عوام سے مخلص ہوتے تو وہ ان ہزاروں قبائلی  افراد کے متعلق تفتیش کا حکم بھی دیتے جنہیں انٹیلی جنس کی زیر انتظام انٹرن مینٹ سینٹرز میں غیر انسانی ماحول میں رکھا گیا ہے اور ان کے پیاروں کو ان سے ملنے تک کی اجازت بھی نہیں دی جاتی؟

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس:" مسلم نوجوان: اصل تبدیلی کے علمبردار"

ہفتہ ٧ مئی کو حزبالتحریر مرکزی میڈیا آفس شعبہ خواتین ایک بین الاقوامی خواتین کانفرنس منعقد کرے گا جس کا عنوان، “مسلم نو جوان: اصل تبدیلی کے علمبردار“ ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلم نوجوانوں کے اسلامی تشخص کو درپیش عالمی مسائل سے نمٹا جا سکے۔ یہ اہم ایونٹ اسی دن تین ممالک تیونس، انڈونیشیا اور یو کے میں منعقد ہو گا اور مسلم دنیا ، ایشیا اور یورپ سے مقررین بات چیت میں حصہ لیں گے۔ سینکڑوں کی تعداد میں با اثر خواتین ان تین ممالک میں ہونے والے سیمینارز میں شرکت کریں  گی.

راحیل-نواز حکومت پاکستان کے مسلمانوں کی اسلام سے محبت کو ختم نہیں کرسکتی

بدھ 27 اپریل 2016 کو امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے  ایک سروے رپورٹ شائع کی  جس کا عنوان تھا : "ہمارے ملک کے قوانین پر کس حد تک قرآن اثر انداز ہونا چاہیے؟ "۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 78 فیصد افراد   اس بات کی "پرزور حمایت" کرتے ہیں کہ ملکی قوانین قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہیے۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک