الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
Usman

Usman

ایبٹ آباد حملے پر فوجی قیادت کی غداری کو بے نقاب کرنے کے بعد نوید بٹ کو اغوا کیا گیا

بدھ 27 اپریل 2016 کو امریکہ کے مشہور صحافی، سیمور ہرش، کی کتاب کے کچھ حصے انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہوئے جس میں اس نے  یہ کہا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان نے  اسامہ کو پکڑنے کے لئے امریکہ کی مدد کی تھی۔  سیمور ہرش نے اپنی نئی کتاب،"اسامہ بن لادن کا قتل" میں لکھا ہے کہ " امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک سودا ہوا : امریکہ بن لادن کے ٹھکانے پر حملہ کرے گا لیکن ایسا ظاہر کرےگا  کہ جیسے پاکستان اس سے بے خبر تھا"۔

پانامہ لیکس اور فوجی افسران کی برطرفی: راحیل اور نواز ظالم اور کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 20 اپریل 2016 کو ایک خطاب میں کہا کہ ملک میں "ہر سطح پر احتساب "کی ضرورت ہے اور اس کے اگلے ہی دن یہ خبرمیڈیا میں زبردست طریقے سے آئی کہ افواج پاکستان کے کم از کم چھ افسران کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔ اور پھر 22 اپریل2016 کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے قوم سے خطاب میں خود پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کی مذمت کی اور عدالتی کمیشن سے ان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

نصابی کتب میں تبدیلیاں مسلمانوں کے بچوں کو حق و باطل کی تمیز اور اپنی تاریخ سے بے خبرکرنے کی کوشش ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان ، راحیل-نواز حکومت کی جانب سے پاکستان کی نصابی کتب میں امریکی ہدایت کی روشنی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔  17 اپریل 2016 کو ملک کے کئی اخبارات میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی کا یہ بیان شائع ہوا جس میں  انہوں نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF) کی رپورٹ "پاکستان میں عدم رواداری کی تعلیم" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ، " 2011 میں نصابی کتب میں پائی جانے والی اکثر مذہبی عدم رواداری پر مبنی مثالیں ہٹا دی گئی ہیں"۔ یہ رپورٹ 13 اپریل 2016 بروزبدھ واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں جاری کی گئی جس میں پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لے اورایسے مواد کی تعلیم کے سلسلے کو منقطع کرے  جس سے نفرت جنم لیتی ہے۔

لبنان میں پاکستان کے سفارت خانے کو خط پہنچایا گیا

ولایہ لبنان میں حزب التحریر کے ایک وفد نے پاکستانی سفیر کو پیغام پہنچا یا ۔ اس وفدکی سربراہی  مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن انجینئر صالح  سلام کر رہے تھے  اور  کمیٹی کے رکن  استاد بلال زید ان کے ہمراہ تھے۔اس پیغام  میں پاکستانی حکومت سے ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان انجینئرنوید بٹ کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے 11 مئی 2012 کو اغوا کیا تھا۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک